AJKDailyNews

Chakswari; Raja Wasim Khalid ends feud between meter reader M Yasin and Raja Bilal after a bitter row

میٹر ریڈر محمد یسٰین اور راجہ بلال کے درمیان لڑائی کے بعد سابق امیدوار اسمبلی راجہ وسیم خالد کی کاوشوں سے راضی نامہ ہو گیا

چکسواری(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم)محکمہ برقیات چک سواری کے میٹر ریڈر محمد یسٰین اور راجہ بلال کے درمیان لڑائی کے بعد سابق امیدوار اسمبلی راجہ وسیم خالد کی کاوشوں سے راضی نامہ ہو گیا۔گلے شکوئے دور پرچہ واپس۔ تفصیلات کے مطابق محکمہ برقیات چک سواری کے میٹر ریڈر محمد یسٰین اور راجہ بلال آف بروٹیاں کے درمیان گذشتہ دنوں معمولی سی بات پر لڑائی جھگڑا ہوا جس پر محکمہ برقیات چک سواری کے میٹر ریڈر محمد یسٰین کی طرف سے راجہ بلال آف بروٹیاں کے خلاف تھانہ چک سواری میں پرچہ درج کروایا گیا لیکن سابق امیدوار اسمبلی راجہ وسیم خالد اور ایکسین برقیات چک سواری راجہ عمر حیات کی کوششوں اور ذاتی دلچسپی سے دونوں نے گلے شکوئے ختم کر کے راضی نامہ کر لیا اور محمد یسٰین کی طرف سے درج کیا گیا پرچہ واپس لے لیا۔ اس موقعہ پر ایس ڈی او چک سواری راجہ وقاص اسلم ایس ڈی او ڈڈیال مرزا اعجاز جرال سابق صدر چک سواری پر یس کلب افراز محمود راجہ، زاہد بشیر سوہاج اور فاروق گورسی بھی موجود تھے۔

چکسواری(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم)پالخیر یونیورسٹی آزاد جموں و کشمیر 1993ء سے لیکرابتک مختلف شعبوں میں ڈگری پاس کرنے والے ڈگری کے حصول کے لیے ذلیل و خوار۔ یونیورسٹی رجسٹرارکے مطابق ڈگریاں صدر آزاد جموں و کشمیر کے دستخط نہ ہونے کی وجہ سے لیٹ ہو رہی ہیں۔ الخیر یونیورسٹی سے مختلف ادوار میں ڈگری کرنے والے شدید پریشان اور ذہنی اذیت میں مبتلا۔تفصیلات کے مطابق الخیر یونیورسٹی آزاد جموں و کشمیر سے مختلف شعبوں میں ڈگری کرنے والے سینکڑوں طلباء و طالبات بیس بیس سال گزر جانے کے باوجود ڈگری حاصل نہیں کر پائے۔ الخیر یونیورسٹی سے ڈگری کرنے والے طلباء و طالبات کا کہنا ہے کہ ہائر ایجوکیشن کمیشن نے الخیر کی ڈگری صرف دو سالوں 2009ء سے2011ء تک پابندی عائد کی ہے جبکہ باقی سالوں میں ڈگری کرنے والوں کی ڈگری کو صحیح اور درست قرار دیا ہے لیکن الخیر یونیورسٹی بھمبر سے بار بار رابطہ کرنے کے باوجود ڈگری مل نہیں رہی۔ رجسٹرار یونیورسٹی ہر ہفتے اگلے ہفتے کا بتا کر جان چھڑا جاتے ہیں رزلٹ کارڈ پر نوکری کسی بھی ادارے میں نہیں مل رہی۔ اس سلسلے میں صحافیوں نے جب رجسٹرار یونیورسٹی سے رابطہ کیا تو انکا کہنا تھا کہ ڈگری صدر آزاد کشمیر کے دستخط نہ ہونے کیوجہ سے لیٹ ہو رہیں ہیں۔ صدر آزاد کشمیر اگر ڈگریوں پر دستخط کر دیتے ہیں تو ہم فوری طور پر طلباء تک پہنچا دیں گے لیکن جب تک صدر آزاد کشمیر کے دستخط نہیں ہوتے ڈگریاں کیسے دے سکتے ہیں اور صدر صاحب کب دستخط کریں گے یہ انھی کو معلوم ہو گا

چکسواری (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم) پاکستان پیپلز پارٹی آزاد کشمیر میونسپل کمیٹی چکسواری کے صدر چوہدری جہانگیر حسین آف دھمیال اور رابطہ سیکرٹری واجد حسین آف لدڑ پینڈا نے اپنے مشترکہ بیان میں کہا ہے کہ سابق وزیراعظم آزاد جموں و کشمیر چوہدری عبدالمجید کا نام تاریخ میں سنہری حروف میں لکھا جائے گا۔ سابق وزیراعظم آزادکشمیر چوہدری عبدالمجید نے اپنے پانچ سالہ دورِ حکومت میں ان گنت ترقیاتی کام کروائے اور یہ ثابت کر دیا کہ عوامی خدمت کا جذبہ پاکستان پیپلز پارٹی کے لیے عبادت کا درجہ رکھتا ہے جس کی تازہ ترین موجودہ صورت حال کے پیش نظر میرپور آزادکشمیر میں ڈویژنل ہیڈ کوارٹر ہسپتال کی نئی جدید طرز کی عمارت جس میں متاثرین زلزلہ کے زخمیوں کو ہنگامی بنیادوں پر ابتدائی طبی امداد سمیت شدید ترین زخمیوں کو داخل کیا گیا۔ اس جدید عمارت کی بنیاد سابق وزیرا عظم آزاد کشمیر چوہدری عبدالمجید نے ہی رکھی تھی۔سابق وزیراعظم آزاد کشمیر چوہدری عبدالمجید کی ہی کاوشوں سے خطہ چکسواری میں تمام رابطہ شاہرات پنیام روڈ، بروٹیاں بائی پاس کلیال روڈ پر تیزی سے کام جاری ہے۔ جبکہ لدڑ پینڈا آدھ پلائی روڈ کی بھی منظور ی ہو چکی ہے۔ جس پر اگلے چند دنوں میں کام شروع ہو جائے گا۔

Show More

Related Articles

Back to top button