DailyNews

Rawalpindi; PTI Leaders accuses of backing off after promising of Tehsil Chak Bale Khan

الیکشن مہم میں چک بیلی خان کو تحصیل کا درجہ دینے کا وعدہ کرنے والے پی ٹی آئی کے راہنما خود ہی وعدے سے منحرف ہونا شروع ہو گئے

چک بیلی خان(نامہ نگار) الیکشن مہم میں چک بیلی خان کو تحصیل کا درجہ دینے کا وعدہ کرنے والے پی ٹی آئی کے راہنما خود ہی وعدے سے منحرف ہونا شروع ہو گئے ہیں چک بیلی خان کے سب تحصیل بنتے وقت اسے قبول کرنے والے اعجاز انور تحصیل کے لئے اپنے رہائشی علاقے کا مطالبہ کر نے لگے ہیں چک بیلی خان کی نمائندگی کا دعویٰ کرنے والے چوہدری محمد افضل جوڑیاں وچونترہ کے علاقہ کا نام لینا شروع ہو گئے ہیں جب کہ چک بیلی خان، رائیکا میرا اور دھندہ یونین کونسلوں کے راہنما حسب ِمعمول دانتوں میں انگلیاں دبائے تماشہ ہی دیکھتے رہے ہیں تحصیل کے حوالے ہونے والا یہ پر جوش اجلاس چک بیلی خان میں بابو امیر افضل کے پبلک سیکرٹریٹ میں منعقد ہوا واضع ہو کہ چک بیلی خان کو تحصیل بنانا انتخابی وعدہ تھا جو اب پایہ تکمیل میں پہنچنے کے وقت متنازعہ صورت اختیار کر گیا ہے کچھ لوگوں کے خیال میں غلام سرور خان کے قریبی لوگ اس سے فائدہ اٹھا کر اسے اپنے علاقہ تک لے جانا چاہتے ہیں دوسری جانب حکومت مخالف حلقے اسے وعدے سے فرار کا حربے قرار دے رہے ہیں البتہ یہ تجزیہ ضرور کیا جا رہا کہ اگر فیصلہ انتخابی وعدے سے ہٹ کر کیا گیا تو اس اعلان سے تحریک انصاف فائدے کی بجائے نقصان ہی اٹھائے گی

Show More

Related Articles

Back to top button