Kallar Syedan; Ceremony held to celebrate ten years after the establishment of the judiciary in Kallar Syedan
کلر سیداں میں عدلیہ کے قیام کے دس برس مکمل ہونے اور ریکارڈ سنٹر کی افتتاحی تقریب
کلرسیداں (اکرام الحق قریشی)ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج راولپنڈی رانا مسعود اختر نے کہا ہے کہ لوگوں کو انصاف ان کے گھروں کی دہلیز پر پہنچانے کے ساتھ ساتھ سائلین کے تمام مسائل کو حل کرنا بھی بنچ اور بار کی مشترکہ ذمہ داری ہے کلر سیداں بار کے ہال میں جلد توسیع کے ساتھ ساتھ یہاں ججز کی رہائشگاہیں بھی تعمیر کی جاہیں گی۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے جمعرات کو کلر سیداں میں عدلیہ کے دس سال مکمل ہونے اور کلرسیداں میں ریکارڈ سنٹر کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا جس کی صدارت کلر بار کے صدر سید سبط الحسن شاہ ایڈووکیٹ نے کی جبکہ نظامت کے فرائض چوہدری مبشرسلیم ایڈووکیٹ نے سرانجام دیئے قرآت بانو جہانگیر ایڈووکیٹ اور نعت کہ سعادت سید وقاص حیدر شاہ ایڈووکیٹ نے حاصل کی تقریب سے پاکستان بار کونسل کے رکن حافظ محمد ادریس پنجاب بار کونسل کے ارکان چوہدری واصف علی ایڈووکیٹ،قوسین فیصل مفتی،سجاد اکبر عباسی پنڈی بار کے جنرل سیکرٹری شہزاد میر سینئر سول جج چوپدری محمداسلام نے بھی خطاب کیا۔ ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج رانا مسعوداختر نے کہا کہ لوگوں کو انصاف ان کے گھروں کی دہلیز پر پہنچانا جہاں اشد ضروری ہے وہیں سائلین کے تمام مسائل کو حل کرنا بھی بنچ اور بار کی مشترکہ ذمہ داری ہے۔انہوں نے کہا کہ کلر سیداں اور کہوٹہ میں ریکارڈ سنٹرز کے قیام سے مقامی لوگوں کو اب نقول کے لئے راولپنڈی کے دھکے نہیں کھانا پڑیں گے کہوٹہ کے تمام ریکارڈ کو واپس کہوٹہ منتقلی کے احکامات جاری کردیئے گئے ہیں کلرسیداں کے بھی دس سالہ ریکارڈ کو کلرسیداں منتقل کردیا جائے گا کلر سیداں بار کے ناکافی ہال کے مسئلہ کے مستقل حل کے لئے اضافی ہال تعمیر کیا جائے گا یہاں ججوں کی رھائشگاہیں بھی تعمیر کریں گے یہاں سیکیورٹی کو مزید بہتر بنانے کے لیئے مزید سیکیورٹی کیمرے نصب کیئے جائیں گے انہوں نے کہا کہ انصاف کا حصول ہر شہری کا حق ہے وکلا کے پاس مجبور اور محروم لوگ آتے ہیں ہمیں سب کو ان کے لیئے آسانیاں پیدا کرنی چاہئیں کلر سیداں میں ریکارڈ سنٹر کی اہمیت سے انکار نہیں کیا جاسکتا اس سے یہاں کے سائلین کی مشکلات کا خاتمہ ہو گا انہوں نے کلر سیداں میں عدلیہ کے قیام کے لیئے چوہدری واصف علی ایڈووکیٹ کی خدمات کا بھی خصوصی ذکر کیا پاکستان بار کونسل کے رکن حافظ محمد ادریس نے کہا کہ اس وقت بنچ اور بار ایک پیج پر ہیں اور یہ خوش بختی کی علامت ہے انہوں نے کہوٹہ اور کلر بار کے لئے پچاس پچاس ہزار اور چوہدری واصف علی نے کلر بار کے لیئے ایک لاکھ کی گرانٹ کا اعلان کیا تقریب میں وکلااور ججز کو ان کی خدمات پر شیلڈ بھی دی گئیں اس سے قبل معزز مہمانوں کی کلر سیداں آمد پر ان کا پرتپاک استقبال کیا گیا پولیس کے چاق و چوبند دستے نے سلامی دی الائیڈ سکول کے بچوں نے خوبصورت ٹیبلو پیش کیئے۔
کلرسیداں (اکرام الحق قریشی)کلر سیداں میں عدلیہ کے قیام کے دس برس مکمل ہونے اور ریکارڈ سنٹر کی افتتاحی تقریب محفل مشاعرہ میں بدل گئی اسٹیج سیکرٹری چوہدری مبشر سلیم ہر مقرر کو مدعو کرنے سے پہلے اشعار سنا کر انہیں مدعو کرتے مگر سینئر سول جج چوہدری محمداسلام نے بھی عمدگی سے اشعار سنا کر خوب داد سمیٹی پنجاب بار کے رکن چوہدری واصف علی بھی شعروشاعری میں کسی سے پیچھے نہ رہے یہی وجہ تھی کہ ڈسٹرکٹ سیشن جج رانا مسعوداختر جب ڈائس پر آئے تو ان کو کہنا پڑا کہ مجھے آج اس تقریب میں یوں محسوس ہوا کہ میں وکلا میں نہیں کسی محفل مشاعرہ میں شریک ہوں۔
Kallar Syedan; Ceremony was held to celebrate ten years after the establishment of the judiciary in Kallar Syedan. At the function Ch Wasif Ali of Balakhar donated one Lakh Rps for Kallar bar.
پراپرٹی کے کاروبارکا جھانسہ دے کر 35 لاکھ روپے اینٹھ لئے
Shahid Mahmood of Looni Jasyal scammed for 35 Lakh Rps in property deal scam
کلرسیداں (اکرام الحق قریشی)پراپرٹی کے کاروبارکا جھانسہ دے کر 35 لاکھ روپے اینٹھ لئے۔تھانہ کلر سیداں پولیس نے مقدمہ درج کر کے تفتیش شروع کر دی۔شاہد محمود سکنہ لونی جسیال نے تھانہ کلر سیداں پولیس کو مقدمہ درج کراتے ہوئے بیان دیا کہ میں فرنیچر کا کاروبار کرتا ہوں۔میں روزگار کے سلسلے میں بیرون ملک مقیم تھااور محنت مزدوری کر کے کچھ رقم جمع کر کے اب جب میں پاکستان واپس آیا تو میرا رابطہ محمد غفارسے ہوا جو کہ میرا پہلے سے واقفکار تھا۔اس نے مشورہ دیا کہ اگر تمہارے پاس کچھ رقم ہے تو پراپرٹی کا کاروبار کرتے ہیں اس میں بڑا فائدہ ہے۔بعد میں اکرام سکنہ ڈڈیال آزاد کشمیر بھی غفار بھی اس کے ساتھ مل گیا اور دونوں میرے پاس آئے اور کاروبار کی بابت میٹنگ کی اور میں ان دونوں کی لگی لپٹی باتوں میں آ گیا۔انہوں نے اس موقع پر کہا کہ ایک موضع میں پراپرٹی تقریبا تین کنال ملحقہ روڈ پر ہے اور ستر لاکھ کی مل رہی ہے،اگر خریدنا چاہتے ہیں تو ہم دونوں مل کر خرید لیں گے جس پر میں نے بھروسہ کرتے ہوئے نقدم رقم مبلغ 35 لاکھ روپے گواہان کی موجودگی میں بطور امانت محمد غفار اور محمد اکرام کے حوالے کر دہئے کہ جب آپ پراپرٹی مجھے لے کر دو گے تو بقایا رقم بھی ادا کردونگا مگر ابھی تک پراپرٹی میرے نام کروائی نہ ہی بطور امانت دی گئی 35 لاکھ روپے کی رقم واپس کی اور جب بھی رقم کی واپسی کا تقاضہ کرتا ہوں تووہ ٹال مٹول سے کام لینا شروع کر دیتے ہیں۔
دوبیرن روڈ ایک ویلڈنگ شاپ، ڈینٹر شاپ،سینٹری سٹور اور سپیئر پارٹس سے ڈینگی لاروا برآمد
Traders in Doberan Kallan bazaar are fined after discovery of Dengue
کلرسیداں (اکرام الحق قریشی) چیف آفیسر بلدیہ کلر سیداں خالد خورشید کی ہدایت پر انفورسمنٹ انسپکٹر زائد حیدری نے محکمہ صحت اور آر ڈبلیو ایم سی کلر سیداں کے ہمراہ سرویلنس کے دوران دوبیرن روڈ ایک ویلڈنگ شاپ، ڈینٹر شاپ،سینٹری سٹور اور سپیئر پارٹس سے ڈینگی لاروا برآمد ہونے پر مجموعی طور پر چھ ہزار روپے کی رقم بطور جرمانہ وصول کر کے سرکاری خزانے میں جمع کرادی۔
ماہ ستمبر کے دوران ٹریفک بے ضابطگیوں کیخلاف کارروائی کرتے ہوئے 1250 گاڑیوں کو چالان
Total of 1250 drivers fined by traffic police in Kallar during month of September
کلرسیداں (اکرام الحق قریشی) چیف ٹریفک افیسر راولپنڈی محمد بن اشرف اور ڈی ایس پی ٹریفک جنید محسن کی ہدایت پر انچارج ٹریفک وارڈنز کلر سیداں چوہدری محمد قاسم کی زیر نگرانی ماہ ستمبر کے دوران ٹریفک بے ضابطگیوں کیخلاف کارروائی کرتے ہوئے 1250 گاڑیوں کو چالان ٹکٹس جاری کئے اورجرمانے کی مد میں لاکھوں روپے کی رقم وصول کر کے سرکاری خزانے میں جمع کرا دی۔مہم میں ٹریفک انسپکٹر قاضی سعید رسول، ٹریفک وارڈنز عنصر قریشی،چوہدری ماجد اور واصف نے حصہ لیا۔
نماز جمعہ سالانہ جلوس ماتم و مجلس عزا چوکپنڈوری کے قریب نندنہ جٹال میں ہو گی
Annual Majlis Eza to be held after namaz e jumma in Nanda Jatal
کلرسیداں (اکرام الحق قریشی)آج بعد نماز جمعہ سالانہ جلوس ماتم و مجلس عزا چوکپنڈوری کے قریب نندنہ جٹال میں ہو گی جس میں جلوس علم راجہ نزاکت کے گھر سے برآمد ہو گا اور اس موقع پر علامہ ظہور الحسن عسکری،زاکر یاسر غفار،مدثر عباس،زین علوی خطاب کریں گے۔