France; Sheikh Wasim Akram of Choa Khalsa congratulates organisers of successful mela in Paris
پاکستان میلہ کی آرگنائزر عمیر بیگ اور عبد القدیر کو مبارکباد
پیرس(زاہد مصطفی اعوان)پاکستان مسلم لیگ ن فرانس کے جنرل سیکرٹری شیخ وسیم اکرم نے پاکستان میلہ فرانس کی شاندار کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ میں پاکستان میلہ کی آرگنائزر عمیر بیگ اور عبد القدیر کو مبارکباد دیتا ہوں جنھوں نے دن رات ایک کر کے پاکستانی بچوں اور پاکستانی فیملیز کو ایک پلیٹ فارم پر اکٹھا کیا،انھوں نے کہا میری ہمیشہ کوشش ہو تی ہے کہ دیار غیر میں مقیم پاکستانی کیمونٹی اور خصوصافرنچ پاکستانیوں بچوںکو اپنا کلچر متعارف کروانے کے مواقع پیدا کرنے چاہیں۔ تاکہ جو بچے فرانس میں پیدا ہوئے اور پلے بڑھے ہیں ان کو پاکستان کا کلچر شفٹ کیا جائے۔ان کو پاکستان کے حوالے سے زیادہ سے زیادہ آگائی دی جائے کل کو یہی بچے پاکستان کے سفیر کا کردار ادا کریں گے، شیخ وسیم اکرم نے مذید کہا کہ پاکستانی کیمونٹی کو آپس میں اتھاد و اتفاق پیدا کرنا چاہیے اور پاکستان کے قومی تہوار ملی یک جہتی کے ساتھ منانے چاہییں۔میرا ہر ممکن تعاون جاری رے گا،واضع رہے کہ پاکستان میلے میں شیخ وسیم اکرم اور سردار ظہور اقبال نے بچوں اور کیمونٹی کی سرکردہ شخصیات کو میڈلز اور انعامات سے نوازا ہے۔