Chakswari, AJK; Wedding of Raja Adnan Saddar and Raja Faizan Saddar celebrated in Dangri Bala, Faiz Pur Shareef
راجہ عدنان صدر اور راجہ فیضان صدر رشتہ ازدواج میں منسلک ہو گے
چکسواری(حافظ شہریاربسمل نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم)یونین کونسل فیض پور شریف (ڈھانگری بالا)کی ممتاز شخصیت پاکستان تحریک انصاف آزاد کشمیر حلقہ چکسواری کے راہنما راجہ صدر اقبال کے فرزند ارجمند راجہ عدنان صدر اور راجہ فیضان صدر رشتہ ازدواج میں منسلک ہو گے دعوت ولیمہ کی تقریب چکسواری کے مقامی میرج ہال (نشیمن) حمیدہ آباد کالونی میں منعقد ہوئی دعوت ولیمہ کی تقریب میں ڈپٹی کسٹوڈین ضلع میرپور چوہدری خلیق الزمان ایڈووکیٹ،حاجی محمد سلیم،سابق چیئرمین ظفر اقبال،عنصر محمود،اوورسیز برطانیہ کے راہنما راجہ خالد محمود،چیئرمین ظفر اقبال مغل،چکسواری پریس کلب کے نائب صدر معظم علی چوہدری،صحافی غلام فرید راجہ،سی یو جے ضلع میرپور کے سابق جنرل سیکرٹری عمران بلال،صحافی شبیر احمد چوہدری،راجہ میرفیاض اسلم،راجہ کامران ایڈووکیٹ،اسسٹنٹ ایجوکیشن آفیسر چکسواری محمد عجائب،راجہ آفتاب گل کیانی،سابق کونسلر راجہ فضل داد خان،راجہ نزاکت علی،چوہدری غضنفر مسکین،حاجی ادریس،چوہدری ساجد حسین،حاجی محمد بشیر،ساجد مغل،راجہ ذیشان،راجہ محمد زمان،چوہدری مقصود احمد طاہر سمیت کثیر تعداد میں شرکت کی دعوت ولیمہ میں شریک تمام مہمانوں نے راجہ صدر اقبال اور دولہے راجہ عدنان صدر اور راجہ فیضان صدر کو زندگی کے نئے سفر پر دلی مبارکباد پیش کرتے ہوئے نیک خواہشات کا اظہار کیا راجہ صدر اقبال نے تمام معزز مہمانوں کا تہہ دل سے شکریہ ادا کیا۔