DailyNews

Rawalpindi; PIA Staff cleared of drug smuggling charges

پی آئی اے ملازمین ہیروئن سمگلنگ کیس میں بری

راولپنڈی (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم) انسداد منشیات کی خصوصی عدالت راولپنڈی ڈویژن کے جج سردار اکرم خان نے کروڑں روپے کی ہیروئن برطانیہ سمگل کرنے کے الزام میں گرفتار پی آئی اے ملازمین کو ٹھوس شواہد نہ ہونے پر بری کرنے کا حکم دیدیا۔ اے این ایف نے پی آئی اے کراچی کے ملازمین پرویز مسیح، مقبول مسیح، اقبال مسیح، درشن گوپی، پرویز عالم، ثاقب حسین، شجاعت شاہ، سلیم خان اور انور شاہ کو 17کلو 700گرام ہیروئن قومی ایئر لائن کی پرواز پی کے 785کے ذریعے برطانیہ سمگل کرنے کے الزام میں اکیس جون 2017کو گرفتار کیا تھا اور ان کا مقدمہ راولپنڈی میں زیرسماعت رہا۔ گزشتہ روز عدالت نے وکلاء صفائی ذوالفقار عباس نقوی اور شان زیب خان کے دلائل سننے کے بعد شک کا فائدہ دیتے ہوئے ملزمان کو بری کردیا۔

Show More

Related Articles

Back to top button