Kallar Syedan; One dead and two injured in a fatal motorbike collision at Kallar bazaar
کلر سیداں شہر میں رات گئے مخالف سمت سے آنے والے دو موٹر سائیکلوں میں بدترین تصادم ایک نوجوان جاں بحق دو زخمی
کلر سیداں (اکرام الحق قریشی)کلر سیداں شہر میں رات گئے مخالف سمت سے آنے والے دو موٹر سائیکلوں میں بدترین تصادم ایک نوجوان جاں بحق دو زخمی ہو گئے۔ واقعہ گزشتہ شب 11بجے کلر سیداں شہر میں چوآروڈ پر اس وقت پیش آیا جب مقامی باربر محمد پرویز کا جواں سالہ بھانجہ محمد علی اپنے ساتھی کے ہمراہ بازار سے چائے لے کر ہیر کٹنگ سیلون پر واپس آ رہا تھا کہ مخالف سمت سے آنے والے موٹر سائیکل سے ٹکر ہو گئی حادثہ اس قدر شدید تھا کہ تینوں افراد شدید زخمی ہو گئے 1122 کلر سیداں نے انہیں ٹی ایچ کیو کلر سیداں پہنچایا جہاں محمد ریاض سکنہ بیول اور ایک دوسرے زخمی کا مقامی طور پر علاج کیا گیا جبکہ محمد علی سکنہ علی پور فراش اسلام آباد کو شدید زخمی حالت میں راولپنڈی منتقل کیا جا رہا تھا کہ وہ راستے میں ہی دم توڑ گیا۔
Kallar Syedan; One person has died and two were injured in a fatal motorbike collision at Kallar bazaar. Mohammad Ali a nephew of local barber was killed while M Riaz of Bewal along with a friend was injured.
,عاصم مختار مغل ,ہم ان تمام سازشوں کو کارکنوں کی مدد سے نا کام بنا کر دم لیں گے۔
We will end all these conspiracies with the help of party worker, Asim Mukhtar Mughal, PTI
کلر سیداں (اکرام الحق قریشی)پاکستان تحریک انصاف ٹریڈنگ ونگ تحصیل کلر سیداں کے جنرل سیکرٹری عاصم مختار مغل نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی کلر سیداں میں راجہ ساجد جاوید اور پی ٹی آئی کے دیگر کارکنان فنڈز کی عدم فراہمی کے باوجود مسائل کے حل کے لیے دن رات کوشاں ہیں مگر پی ٹی آئی کے کچھ لوگ ان لوگوں کے خلوص اور محنت کو سراہنے کی بجائے ان کے خلاف سازشوں میں مصروف ہیں جس کا مقصد پی ٹی آئی کو کمزور کرنے کے سوا کچھ بھی نہیں۔راجہ ساجد جاوید اور دیگر اپنی انتھک محنت اور جدو جہد کی بدولت عوام علاقہ میں مقبول ہیں ان کی ٹانگیں کھینچنے والے انہی کی طرح کی جدو جہد اور محنت کر کے یہ بھی لوگوں کے مسائل حل کریں اور دعائیں لیں۔ پی ٹی آئی کے ورکرز ان سازشوں کا ڈٹ کے مقابلہ کریں گے۔ان کی خدمات کسی سے ڈھکی چھپی نہیں ھیں جو لوگ یہ سمجھتے ہیں کہ وہ پروپگینڈے کے ذریعے خدمت کرنے والوں کو دیوار سے لگا دیں گے تووہ یہ غلط فہمی دل سے نکال دیں۔ہم ان تمام سازشوں کو کارکنوں کی مدد سے نا کام بنا کر دم لیں گے۔
عوام مہنگائی کے ہاتھوں پریشان ہیں,چوہدری زین العابدین عباس
People are worried at the rate of inflation, Chaudhry Zain al-Abidin Abbas
کلر سیداں (اکرام الحق قریشی) مسلم لیگ (ن) کے رہنما و سابق سٹی نائب ناظم چوہدری زین العابدین عباس نے کہا ہے کہ تحریک انصاف کی حکومت مکمل طور پر ناکام ہو چکی ہے۔عمران خان نااہل وزیروں کیساتھ عوام کو صرف باتوں اور تقریروں پر ہی ٹرخا رہے ہیں۔انہوں نے گزشتہ روز میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ عوام مہنگائی کے ہاتھوں پریشان ہیں اور خودکشیاں کر رہے ہیں۔ملکی معیشت تباہی کے دہانے پر ہے اگر یہی صورتحال رہی تو جلد ملک کا دیوالیہ نکل جائے گا۔انہوں نے کہا کہ آزادی مارچ حکومت کے تابوت میں آخری کیل ثابت ہوگا۔ حکومت کی ناکام خارجہ پالیسی کی وجہ سے آج پاکستان ایک نازک صورتحال سے گزر رہا ہے جبکہ حکومتی وزراء اور ارکان اسمبلی عمران خان کی تقریریں سن سن کر دل بہلا رہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ حکومتی مجرمانہ غفلت کے باعث اسلام آباد اور راولپنڈی میں ڈینگی کی وباء پھوٹنے سے ہزاروں کی تعداد میں مریض ہسپتالوں میں داخل ہو چکے ہیں جب کہ حکومت کی جانب سے ابھی تک کسی بھی جگہ سپرے نہیں کروایا جا سکا جس کی وجہ سے لاروا پھیل چکا ہے۔انہوں نے کہا کہ حکومت اپنا مینڈیٹ پورا کرتی نظر نہیں آتی کیونکہ پہلے سال میں ہی انہوں نے عوام کو سخت مایوس کیا ہے۔الیکشن مہم کے دوران جوجو دعوے اور وعدے کئے گئے تھے ایک بھی پورا نہیں ہو سکا جس کی وجہ سے پی ٹی آئی کے بیشتر ووٹرز اور سپورٹرز بھی اب سے نالاں ہو چکے ہیں۔انہوں نے کہا کہ اگلے سال انتخابات کا سال ہو گا اور انشاء اللہ مسلم لیگ (ن) ایک بار پھر برسر اقتدار آئے گی۔
بھائی کا جنازہ پڑھنے والا خود بھی دل کا دورہ پڑنے سے انتقال کر گیا
Syed Zulfiqar Hussain Shah Kazmi dies while performing janaza of his brother Syed Jawad Hussain Shah in Sakot
کلر سیداں (اکرام الحق قریشی) بھائی کا جنازہ پڑھنے والا خود بھی دل کا دورہ پڑنے سے انتقال کر گیا۔ایک بھائی کی تدفین کے بعد دوسرے بھائی کے موت کے اعلان نے سب کو حیران کر دیا۔تفصیلات کے مطابق کلر سیداں کے نواحی علاقہ سکوٹ میں سید جواد حسین شاہ کی نماز جنازہ میں مرحوم کے بھائی ریلوے پولیس کے ریٹائرڈ انسپکٹر سید ذوالفقار حسین شاہ کاظمی بھی شریک تھے کہ اسی دوران انہیں دل کا دورہ پڑا جو جان لیوا ثابت ہو ا۔مرحوم کو منگل کی رات دس بجے سپرد خاک کر دیا گیا۔
صوبیدار ظفراقبال بیگ کی پھوپھی محترمہ انتقال کرگئیں نمازجنازہ گاؤں لونی میں ادا کی گئی
Aunty of Subaidar Zaffar Iqbal Baig passed away in village Looni
کلرسیداں (اکرام الحق قریشی)سیکرٹری یونین کونسل چواخالصہ مظفر اقبال بیگ اور سابق رکن میونسپل کمیٹی کلر سیداں صوبیدار ظفراقبال بیگ کی پھوپھی محترمہ انتقال کرگئیں نمازجنازہ گاؤں لونی میں ادا کی گئی جس میں سابق رکن پنجاب اسمبلی محمود شوکت بھٹی،سابق ٹاؤن ناظم سہیل اشرف ملک،سابق وائس چیئرمین ایم سی محمد ضیارب منہاس، محمداعجازبٹ،راجہ ساجد جاوید، سابق ارکان بلدیہ حاجی محمد اسحاق،شیخ حسن ریاض،راجہ ظفر محمود،عابد زاہدی،عاطف اعجاز،چوہدری ذوالفقار،بلال قیوم چغتائی،چوہدری توقیراسلم،حاجی ریاست حسین،صوفی ضابر حسین،حاجی اظہر حسین آزاداور دیگر نے شرکت کی۔
Mumraz bahi koe news ap bi lga diya kro.jabber ki koe news he nahi hoti.thanks