DailyNewsGujarKhanHeadline

Gujar Khan; Part of Government higher secondary school Bewal building collapses.

ہائیر سکینڈری سکول بیول کی عمارت کا ایک حصہ گر گیا

بیول(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم)وقاص الرحمن وارثی۔ہائیر سکینڈری سکول بیول کی عمارت کا ایک حصہ گر گیا،بلڈنگ کے ناکارہ ہونے کی اطلاع بار بار محکمے کو دی گئی لیکن کوئی شنوائی نہ ہوئی گورنمنٹ بوائز ہائیر سکینڈری سکول کی عمارت بارش اور طوفان کی وجہ سے گر گئی قدیم عمارت اپنی طبعی عمر پوری کر چکی ہے بقیہ عمارت بھی استعمال کے قابل نہیں محکمہ تعلیم کے افسران کو بار بار یہ بات بتائی گئی لیکن کسی کے کان پر جوں تک نہ رینگی اگر یہ عمارت سکول ٹائمنگ کے دوران گرتی تو کوئی بھی ناخوشگوار واقع پیش آسکتا تھا ایم این اے راجہ پرویز اشرف اور ایم پی اے حلقہ چوہدری جاوید کوثر معاملے کی سنگینی کا احساس کرتے ہوئے ادارہ ھذا کی نئی بلڈنگ کے لیے گرانٹ کا اجرا کرائیں یہ ادارہ علاقے کی ایک منفرد درسگاہ ہے نئی عمارت کے تعمیر ہونے سے اسکی عظمت کو چار چاند لگ جائیں گے۔

Gujar Khan; The education department has been asked to take notice as Part of Government higher secondary school Bewal building collapses. No one was injured in the incident and the reason for the building collapsing was due to heavy rainfall.

نادرن سوئی گیس کے عملے کی پھرتیاں،بیول اور گردونواح ایجنٹوں کے حوالے

Allegations of agents taking over from Sui Northern gas in Bewal and surrounding region

بیول(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم)وقاص الرحمن وارثی۔نادرن سوئی گیس کے عملے کی پھرتیاں،بیول اور گردونواح ایجنٹوں کے حوالے۔نادرن سوئی گیس نے لوٹ مار کی انتہا کر دی۔بیول اور گردونواح کی عوام نے نئے کنکشن کے لیے درخواستیں دے رکھی ہیں لیکن عملہ سیدھے منہ بات کرنے کو تیار نہیں گیس افسران نے علاقے میں اپنے ایجنٹ مقرر کر رکھے ہیں ان سے ملاقات کئے بغیر کوئی کام نہیں ہو سکتا لوگوں کے پاس اتنے وسائل نہیں کہ وہ ان ایجنٹوں کو بھاری نذرانے دے سکیں جی ایم اپنے عملے کی کرپشن کا نوٹس لیں تاکہ غریب عوام اور عام آدمی کے مسائل حل ہو سکیں۔

پاکستان تحریک انصاف کی حکومت عوام کو ریلیف دینے میں بری طرح ناکام ہو چکی

PTI administration has failed to give public relief

بیول(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم)وقاص الرحمن وارثی۔پاکستان تحریک انصاف کی حکومت عوام کو ریلیف دینے میں بری طرح ناکام ہو چکی تبدیلی کے نام پر عوام کو دھوکہ دینے والوں کا اصل چہرہ عوام کے سامنے آ چکا عوام جان چکے موجودہ حکومت غریب مکاؤ کی پالیسی پر عمل پیرا ہے پاکستان پیپلزپارٹی واحد جماعت ہے جو ملک کو موجودہ حالات سے نکالنے کی صلاحیت رکھتی ہیں ان خیالات کا اظہار پاکستان پیپلزپارٹی یوسی قاضیاں کے صدر بابو اختر پرویز نے میڈیا سے اظہار خیال کرتے ہو ئے کیا انہوں نے کہا کہ ایک سال میں ہی خان صاحب کی تجربہ کار ٹیم نے غریب عوام کی چیخیں نکال دی ہے مہنگائی کے طوفان نے غریب عوام کی زندگی کو عذاب بنا کے رکھ دیا ہے خان صاحب کی تجربہ کار ٹیم نے ملکی معشیت کا ستیا ناس کر کے رکھ دیا ہے اناڑی ٹولے کی ناقص پالیسوں کی بدولت ڈالر کی قیمت آسمان کو چھو رہی ہے بابو اختر پرویز نے کہا کہ پاکستان پیپلزپارٹی واحد جماعت ہے جس نے ہمیشہ غریب کے لئے آواز اٹھائی عوام کو روز گار فرہم کئے ملک کو ترقی اور خوشحالی کے راہ پر گامزن کیا پی پی پی واحد جماعت ہے جو ملک کو درپیش مسائل سے مکالنے کی صلاحیت رکھتی ہے

Show More

Related Articles

Back to top button