یونین کونس کھٹاڑدلاؤر خان کی سیاسی وسماجی شخصیت سابق کونسلر چوہدری محمد بشیر آف دلوارہ گزشتہ روز جن کا انتقال ہو گیا
ڈڈیال(نمائندہ خصوصی)
یونین کونس کھٹاڑدلاؤر خان کی سیاسی وسماجی شخصیت سابق کونسلر چوہدری محمد بشیر آف دلوارہ گزشتہ روز جن کا انتقال ہو گیا تھا مرحوم ایک علیٰ اصلاحتوں کے مالک تھے مرحوم کی نمازجنازہ ان کے آبائی قبرستان دلوارہ میں ادا کی گئی ان نماز جنازہ میں میرپور ڈوثرن کے انچارج ڈی آئی جی سردار گلفراز خان،سابق وزیرحکومت چوہدری پرویز اشرف،سابق وزیراوقاف نائب صدرپی پی پی چوہدری افسر شاہد ایڈووکیٹ،سابق جنرل سیکرٹری سپریم کورٹ راجہ امیتازخان ایڈووکیٹ،علی زمان راجہ ایڈووکیٹ سابق ڈسٹرکٹ کونسلر بلدیہ عبدالمالک کھٹاڑوی،سابق چیئرمین عشرزکوٰۃ چیئرمین تحصیل ڈڈیال محمد مشتاق چغتائی،صدر ڈڈیال پریس کلب ڈاکٹرمحمد اسحاق،راجہ فاروق اکبر کیانی، چوہدری غلام ربانی،اور دیگر نے محمد جمیل فخری کے ولدسے اظہار افسوس کیا اور دیگر بڑی تعداد شرکت کی بعد میں وزیرزراعت چوہدری مسعود خالد نے چوہدری جمیل فخری سے بھی اظہارافسوس کیا کہا اللہ تعالی لواحقین کو صبر جمیل عطاء کریں آمین
ڈڈیال(نمائندہ خصوصی)
وزیراعظم اسلامی جموریہ پاکستان کی جنرل اسمبلی میں تقریر کو بلاشبہ عالمی دنیامیں پذیزائی حاصل ہو ئی وزیراعظم پاکستان جناب عمران خان کے اس جذبہ اور جرات کو سلام پیش کرتی ہو ں جس نے امت مسلمہ سمیت مسئلہ کشمیر کے حل کے لئے واضع موقف دیا سیدطاہر ہ بخاری کشمیر کا ایشوقیام پاکستان سے ہے آج کی اپوزیشن سب کی سب مذہبی جماعتوں کسی نہ کسی شکل میں اقتدار میں رہی ہیں کشمیر کے لئے سب نے کیاسب کے سامنے ہے اس وقت پوری دنیا میں کشمیر کا مسئلہ زندہ ہو چکاہے دنیاکے سب طاقتور ملک کھلے عام کہہ رہے ہیں کشمیرکا مسئلہ حل کیا جائے وزیراعظم اسلامی جموریہ پاکستان عمران خان کی تقریر جس نے بلاشبہ عالمی پذیرائی حاصل کی اس کے اس جذبہ اس جرات کو سلام پیش کرنے کی بجائے بڑے بڑے بھونڈمذاق کئے جارہے ہیں خدا کے بندواچھی تقریریں بڑاکچھ بدائی ہیں حبشہ کی دربار میں حضرت جعفرطیار رضی اللہ عنہ کی تقریر نے مسلمانوں کے حق میں پانساپلیٹ دیا قائداعظم ؓنے تقریروں اور بہتر ین حکمت عملی سے بغیر لڑے پاکستان حاصل کر لیا گاندھی کی تقریروں سے برصغیرکا نقشہ بدل گیا صبر کیلئے اب ہتھیلی پر سرسوں جمنسے رہی انشاء اللہ بہت جلد آپ کو خود بخود تبدیلی نظر آئے گی
ڈڈیال(نمائندہ خصوصی)
آزاد حکومت ریاست جموں وکشمیر کے زراعت اور حلقہ ایل اے ون ڈڈیال کی ساتوں یونین کونسلوں اور بلدیہ ڈڈیال کے عوام کے دلوں کی دھڑکن چوہدری مسعودخالد نے کہا ڈڈیال میرا حلقہ انتخاب ہے اس کے لئے میں شروع سے دن رات محنت کر کے اپنے حقوق حفاظت کررہا ہوں کیونکہ میرے حلقے کے ساتوں یونین کونسلوں کے میرے بھائیوں نے جو منڈیٹ دیا ہے مجھے بھاری اکثریت سے کامیاب کراکر ایوان اسمبلی مظفرآباد بھجاہے میں اپنے بھائیوں کو یقین دلاتا ہوں جوکام ہمارے حلقے کے لئے ایم ایل اے مرحوم چوہدری محمد یوسف نے کئے تھے وہ میرے لئے آج بھی مشعل راہ ہیں ان کی تربیت ہم سب کے لئے ضروری ہیں باقی جو کچھ اس حلقے کے ساتھ پی پی کی قیادت اور ایم ایک نے کیا ہے وہ میری دھرتی کے بچے بچے کو معلوم ہے ان لوگوں نے مامورے تجوریاں بھرنے کے سوا کچھ نہیں کیا آج لوگ پانی اور بجلی کی بندش پر سر اپااحتماج نظر آتے ہیں ان سب نظاموں کو بہتر کرنے گے انشاء اللہ اگر زندگی رہی تو حلقہ کے تمام کام کر کے دم لوگا
چکسواری (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم) آزادکشمیر سکول ٹیچرزآرگنائزیشن کے مرکزی صدر سردار سجاداحمدخان نے گزشتہ روز زلزلہ سے متاثرہ علاقوں کادورہ کیادورے کے دوران مرکزی ڈویژن ضلع وتحصیل میرپور کے عہدیداروان بھی بری تعداد میں ان کے ہمراہ موجودتھے مرکزی صدر سردار سجاد احمدخان مرکزی چیف ا ٓرگنائزر سردار محمدفردوس خان ڈویژنل صدرقاری محمدحفیظ الرحمن ضلعی صدر چودھری محمدسعیدعالم سردار شفقت حیات صدر ضلع پونچھ حافظ محمدکاظم صدر ضلع کوٹلی صدیق الرحمن چغتائی اے ای اوڈڈیال چودھری اورنگ زیب صدرتحصیل میرپورظہیربٹ پریس سیکرٹری ضلع میرپور نے ہولناک زلزلہ سے ہونے والے جانی ومالی نقصان پرگہرے رنج والم کااظہارکیاشہداء زلزلہ کی درجات کی بلندی لواحقین کے لئے صبرجمیل کی دعاکی ہے اور متاثرین سے دلی ہمدردی اظہارکیااورکہاکہ ہم اس دکھ اورغم کی گھڑی میں متاثرین کے ساتھ برابر کے شریک ہیں اورانشاء اللہ آزادکشمیر سکول ٹیچرزآرگنائزیشن کے عہدیداران زلزلہ زدگان کی امداد کے لئے اپنابھرپور کردار اداکریں گے انہوں نے افواج پاکستان سول سوسائٹی اورتمام سماجی تنظیموں کازلزلہ زدگان کے لئے امدادی خدمات پر بھرپور حصہ لینے پرشکریہ اداکیا کہاکہ درددل رکھنے والے لوگ موجود ہیں جودکھ اورغم کی گھڑی میں اپناسب کچھ قربان کرنے کے لئے ہمہ وقت تیارہوتے ہیں ہم ان کے خلوص پراظہارتشکر کرتے ہیں۔
چکسواری(حافظ شہریاربسمل) سیدابرار حسین شاہ ڈویژنل ڈائریکٹرسکولز ڈویژن میرپور ڈسٹرکٹ اسکاؤٹ کمشنربوائے اسکاؤٹس ایسوسی ایشن راجہ بشارت اقبا ل ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آٖفیسرضلع میرپور کی قیادت میں ضلعی اسکاؤٹ سیکرٹری مرزاخادم حسین کی راہنمائی میں سرکاری تعلیمی اداروں ہائی مڈل اورپرائمری سکولز خیمے تقسیم کیے اے ڈی سی چودھری ابرار اعظم انتطامیہ کی طرف سے سکولز کی طرف سے ریحانہ صاحبہ ڈی ڈی ایس شعبہ نسواں ڈی ای او شعبہ نسواں رخسانہ مجاہدصاحبہ اسکاؤٹس کی طرف مرزاخادم حسین ڈسٹرکٹ سیکرٹری اسکاؤٹ لیڈر زعرفان ایوب لیاقت علی یاسرمحمودزاہدبشیرعامرغازی عدنان جاویدجبکہ فیلڈمیں سعد محمودمسعوداحمدبشارت حسین الفلاح ویلفیئرسوسائٹی جہلم کے ساتھ متاثرین زلزلہ میں خوراک تقسیم کی میرپور زون عابدبٹ اورحاجی محمد اکرنکہ کھاڑک کلاکوٹھامیں اپنے فرائض انجام دیے حلقہ کھڑی مرکزجاتلاں گرلزہائی سکول میں خیمے تقسیم کیے جن کی تعدادبانوے تھی تمام خیمے اسکاؤٹس نے خود تقسیم کیے عوام علاقہ نے سوسائٹی کی خدمات کوسراہا