کھڑی شریف دربار پر آنے والی فیملی راستے میں حادثہ کا شکار دو سگے بھائی جاں بحق
چکسواری (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم)کھڑی شریف دربار پر آنے والی فیملی راستے میں حادثہ کا شکار دو سگے بھائی جاں بحق ۔
تفصیلات کے مطابق تحصیل پھالیہ کے نواحی گاؤں مدھرے کی ایک فیملی کھڑی شریف دربار پر سلام کرنے جا رہے تھے کہ راستے میں انکی گاڑی حادثے کا شکار ہو گئی جس میں میں دو سگے بھائی جاں بحق
کمسن بچوں کی ناگہانی موت نے پورے گاوں مدھرے کے ماحول کو سوگوار کیا اللہ پاک معصوم بچوں اپنی جوار رحمت میں جگہ نصیب فرماے اور لواحقین صبر جمیل عطاکرے
Chakswari, AJk; A Family from village Madhre, tehsil Phalia were involved in a fatal accident while on their way to Kharri Shareef shrine, Two young brothers died in the fatal accident.
چکسواری (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم) آزادجموں وکشمیر بوائے اسکاؤٹس ایسوسی ایشن کے عہدیداران جاتلاں مرکز میں زلزلہ زدگان کی امداد کے لئے قائم کیمپ میں اپنی خدمات انجام دے رہے ہیں بوائے اسکاؤٹس کاکیمپ گورنمنٹ بوائز ہائی سکول جاتلاں میں لگایاگیاہے امدادی ٹیمیں متاثرہ علاقوں اپنی ڈیوٹی انجام دے رہی ہیں ضلعی اسکاؤٹ سیکرٹری مرزاخادم حسین نے امدادی ٹیمیں تشکیل دی ہیں جوزلزلہ سے متاثرہ علاقوں میں امدادی کارروائیوں میں بھرپور حصہ لے رہی ہیں سیدابرارحسین شاہ ڈویژنل ڈائریکٹرسکولز ڈویژن میرپور اورڈسٹرکٹ کمشنر اسکاؤٹس راجہ بشارت اقبال ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفسیر ضلع میرپور تمام امور کی نگرانی کررہے ہیں اوروقفہ وقفہ سے ہدایات جاری کررہے ہیں کیمپ کی امداری کارروائیوں کے دوران ڈائریکٹرتوسیع مرکزتعلیم راجہ محمدافسرخان پروونشل سیکرٹری عبدالصمدچشتی نے کیمپ کادورہ کیااورہدایات جاری کیں ضلع بھمبرسے ڈسٹرکٹ کمشنربوائے اسکاؤٹس جمیل جنجوعہ ڈپٹی ایجوکیشن آفیسر چودھری محمدصابرڈسٹرکٹ سیکرٹری راجہ عابد بھی اسکاؤٹس کے ہمراہ اپنی خدمات انجام دینے کے لئے امدادی مرکز میں پہنچ گئے ہیں زلزلہ سے متاثر ہ تمام علاقوں کادورہ کیاجہاں جہاں امدادی کارروائیو ں کی ضرورت تھی متعلقہ آفیسران کومطلع کیااورانتظامیہ نے فوری ایکشن لیتے ہوئے ان علاقو ں میں ا مداری ٹیموں کوروانہ کیاجنہوں نے فوری طورپر متاثرین زلزلہ کی امداد کے لئے اپنافرض اداکیا۔