DailyNewsGujarKhanHeadline

Gujr Khan; illegal encroachment in Qazian and Habib Chauk region has not been removed

قاضیاں حبیب چوک اور اس کے گردو نواح میں ناجائز تجاوزات کا خاتمہ نہ ہو سکا

بیول(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم)وقاص الرحمن وارثیپورے پاکستان میں ناجائز تجاوزات کے خلاف آپریشن ہو چکا لیکن قاضیاں حبیب چوک اور اس کے گردو نواح میں ناجائز تجاوزات کا خاتمہ نہ ہو سکا عوام مشکلات کی زد میں آئے دن حادثات انتظامیہ خاموش تماشائی۔ تفصیلات کے مطابق قاضیاں حبیب چو ک میں دکانداروں اور ہوٹل والوں نے ناجائز تجاوزات کر رکھی ہے بار بار شکایت اور اخباری بیان کے باوجود انتظامیہ ٹس سے مس نہیں ہو رہی روڈ کے دونوں اطراف میں بچوں کے سکول ہیں سکول میں چھٹی کے ٹائم روڈ تنگ ہونے کے باعث شدید رش پڑ جاتا ہے اور ٹریفک کا جام رہنا معمول بن چکا ہے عوامی حلقوں نے اعلی حکام سے نوٹس لینے اور ناجائز تجاوزات ختم کروانے کا مطالبہ کیا ہے تا کہ عوام الناس اور بچوں کی تکالیف کا ازالہ ہو سکے۔

Gujr Khan; The illegal encroachment in Qazian and Habib Chauk region has not been removed, Despite the local traders pleading with local authorities nothing has been done.

مرکزی جامع مسجد بیول میں ایک عظیم الشان عظمتِ صحابہ و اہل بیت کانفرنس

Conference to be held at Jammia Masjid Bewal today 29th Sept

بیول(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم)وقاص الرحمن وارثی۔29ستمبر بروز اتوار دن ایک بجے تا نماز عصر مرکزی جامع مسجد بیول میں ایک عظیم الشان عظمتِ صحابہ و اہل بیت کانفرنس منعقد ہو رہی ہے جس میں خصوصی خطاب فکر رضا کے پاسبان خلیفہ مجاز بریلی شریف مولانا مفتی پیر محمد غفران سیالوی خطیب اعظم راولپنڈی خطاب فرمائیں گئے۔جس میں تمام احباب کو شرکت کی خصوصی دعوت دی جاتی ہے۔

مہنگائی کا جن بے قابو دکانداروں کے من مانے ریٹ انتظامیہ کی خاموشی عوام کا اعلی حکام سے نوٹس لینے کا مطالبہ

Demand for action to be taken against traders selling goods above set rates

بیول(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم)وقاص الرحمن وارثیقاضیاں شہر میں مہنگائی کا جن بے قابو دکانداروں کے من مانے ریٹ انتظامیہ کی خاموشی عوام کا اعلی حکام سے نوٹس لینے کا مطالبہ۔تفصیلات کے مطابق قاضیاں اور اس کے گردونواح میں دکانداروں نے من مانے ریٹ لگانے شروع کر دیئے سبزی فروٹ کی خریدعام آدمی کی پہنچ سے باہر دودھ 120روپے فی لیٹر تک فروخت ہونے لگا اور مرغی کا گوشت 380 روپے فی کلو فروخت ہونے لگا عوامی حلقوں نے انتظامیہ گوجرخان سے مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ کرسی چھوڑ کر شرقی گوجرخان میں چکر لگا کر من مانے ریٹ لگانے والوں کے خلاف سخت سے سخت کاروائی کریں تا کہ ناجائز منافع خوروں سے عوام کو چھٹکارہ مل سکے۔

نڑالی کسوال راجپوت قبیلے کا اہم اجلاس حبیب چوک میں منعقد ہوا

Rajpoot clan hold family meeting in Habib Chauk

بیول(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم)وقاص الرحمن وارثی نڑالی کسوال راجپوت قبیلے کا اہم اجلاس حبیب چوک میں منعقد ہوا تمام برادری اور سرکردہ افراد نے شرکت کی۔تمام برادری نے اختلافات بھلا ایک ساتھ چلنے کا عہد کیا تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز نڑالی کسوال راجپوت بھٹی قبیلے کا ایک اہم اجلاس زیر صدارت ممتاز قانون دان راجہ محمد امین منعقد ہوا جس میں بطور مہمان خصوصی سابق ناظم راجہ جہانگیر احمد بھٹی نے شرکت کی اجلاس کا ایجنڈاپوری قوم میں یونٹی پیدا کرنا اور ایک پلیٹ فارم پر اکٹھے ہونا تھا تا کہ نامناسب حالات میں نمٹا جا سکے راجہ جہانگیر احمد بھٹی نے کہا کہ بحیثیت ایک قبیلہ مل جل کر حالات کا مقابلہ کرناچاہئے تقریب کے میزبان راجہ ولائیت حسین بھٹی نے کہا کہ تمام قبیلے کے لوگ ایک پلیٹ فارم پر اکٹھے ہو کر مسائل کا حل نکالنے اور ایک دوسرے کے دست بازو بنے اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ ایک کمیٹی بنائی جائے جو نجی معاملات کو ایک دوسرے کی مشاورت سے حل کریں تقریب سے راجہ محمد امین ایڈوکیٹ،راجہ عبدالجبار بھٹی،جہانگیر اختر بھٹی،راجہ لیاقت علی بھٹی طارق محمود بھٹی نے بھی خطاب کیا۔

Show More

Related Articles

Back to top button