DailyNewsKallar Syedan

Kallar Syedan; Haroon Kamal Hashmi praises PM Imran Khan speech at United Nation

عمران خان نے جس طرح دنیا بھر کے مسلمانوں کشمیریوں اور غریب ممالک کا مقدمہ اقوام متحدہ میں پیش کیا ماضی میں اس کی مثال نہیں ملتی

کلر سیداں (اکرام الحق قریشی)پی ٹی آئی کے سابق ڈویژنل صدر ہارون کمال ھاشمی نے کہا ہے کہ وزیراعظم عمران خان نے اقوام متحدہ کے سربراہی اجلاس میں نہ صرف عالم اسلام بلکہ دنیا بھر کے محکوم نادار لوگوں عیسائیوں اور یہودیوں کو درپیش سنگین مسائل اور تعصب کا ذکر کر کے خود کو دنیا بھر کے مظلوموں کا بلا رنگ و نسل اور مذہب خود کو ان کا رہنما ثابت کیا ہے انہوں نے ایک بیان میں کہا کہ عمران خان نے نہ صرف دنیا کو مسئلہ کشمیر کی سنگینی کا احساس دلایا بلکہ منی لانڈرنگ کے ذریعے غریب ممالک کو درپیش مسائل کوبھی پیش کیاانہوں نے بھارت میں کشمیریوں کے ساتھ ساتھ وہاں کے مسلم اور عیسائی لوگوں کو جس تعصب اور تشدد کا سامنا ہے اس کا شوائد کے ساتھ ذکر کیا ہے اور دنیا کو باور کرایا ہے کہ اگر عالمی برادری نے دو ایٹمی ملکوں کے درمیان بڑھتی ہوئی کشیدگی کو کم کرنے پر فوری توجہ نہ دی توان کے تصادم سے وہ بھی محفوظ نہیں رہ سکیں گے کشمیریوں پر بھارتی مظالم اور مسلسل کرفیو سے خراب صورتحال کا درست تجزیہ پیش کیا ہے انہوں نے کہا کہ عمران خان نے جس طرح دنیا بھر کے مسلمانوں کشمیریوں اور غریب ممالک کا مقدمہ اقوام متحدہ میں پیش کیا ماضی میں اس کی مثال نہیں ملتی۔

کوٹلی آزاد کشمیر کی پولیس کلر سیداں پہنچ گئی اور لڑکی کے اغواء میں نامزد ملزم کو گرفتار کر کے تھانے لے گئی

Kotli police arrest man in Kallar Syedan in abduction case

کلر سیداں (اکرام الحق قریشی)کوٹلی آزاد کشمیر کی پولیس کلر سیداں پہنچ گئی اور لڑکی کے اغواء میں نامزد ملزم کو گرفتار کر کے تھانے لے گئی۔تھانہ فتح پور ضلع کوٹلی آزاد کشمیر کے اے ایس آئی طاہر جمیل نے گزشتہ روز کلر سیداں کے محلہ غوثیہ میں صبح 5بجے کے قریب ایک گھر میں چھاپہ مار کر ادریس نامی شخص جو کہ لڑکی کے اغواء میں نامزد ملزم بتایا جاتا ہے کو گرفتار کر کے لے گئی ہے۔

ہسپتالوں اور لیبارٹریز میں ڈینگی ٹیسٹ کیلئے جانے والے مریضوں کی فیسوں میں کمی کا اعلان

Fees for dengue patients lowered

کلر سیداں (اکرام الحق قریشی)حکومت پنجاب سپیشلائزڈ ہیلتھ کئیر اینڈ میڈیکل ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ نے جاری نوٹیفکیشن میں نجی ہسپتالوں اور لیبارٹریز میں ڈینگی ٹیسٹ کیلئے جانے والے مریضوں کی فیسوں میں کمی کا اعلان کر دیا ہے۔نوٹیفکیشن کے مطابق بلڈ کمپلیٹ پکچرٹیسٹ کیلئے90 روپے فیس مقرر کر دی گئی ہے جبکہ این ایس ون،پی سی آر، لیور فنکشن ٹیسٹ،الیکٹرولائٹس اور ڈینگی کے حوالے سے دیگر ٹیسٹوں میں 30 فیصد کمی کا اعلان کیا ہے جو فوری طور پر نافذ العمل ہوگا۔

خود ساختہ مجبوریوں کا رونا رو کر پانچ لاکھ بیس روپے کی رقم ہتھیانے اور وعدے کے مطابق رقم واپس نہ کرنے پر تھانہ کلر سیداں پولیس نے ایک شخص کیخلاف مقدمہ درج

Sadaqat of village Mangal arrested for not returning 5 Lakh rps loan

کلر سیداں (اکرام الحق قریشی)خود ساختہ مجبوریوں کا رونا رو کر پانچ لاکھ بیس روپے کی رقم ہتھیانے اور وعدے کے مطابق رقم واپس نہ کرنے پر تھانہ کلر سیداں پولیس نے ایک شخص کیخلاف مقدمہ درج کر کے ملزم کو گرفتار کر لیا۔عبدالقدیر سکنہ منگال نے پولیس کو بیان دیا کہ میں پاکستان آرمی سے ریٹائرڈ حوالدار ہوں۔مسمی صداقت جو کہ میرے گاؤں کا ہی رہائشی ہے نے مجھے اپنی خود ساختہ مجبوریوں کا رونا روکر کے مختلف اوقات میں مجھ سے پانچ لاکھ بیس ہزار روپے کی رقم ادھار حاصل کی جن کے اسٹام پیپرز بھی میرے پاس موجود ہیں۔بعد ازاں ملزم نے جب حسب وعدہ رقم واپس نہ کی تو میں نے اس کیخلاف مقامی عدالت میں کیس کر دیاجو کہ زیر سماعت رہا جس پر ملزم صداقت نے دوبارہ ڈرامے بازی شروع کر دی اور مجھے سے مقدمہ واپس لینے کیلئے راضی نامہ کر لیا۔اسی دوران ایک عدد چیک مالیتی پانچ لاکھ بیس ہزار روپے میرے حوالے کیا اور وعدہ کیا کہ وہ میری رقم مورخہ 28 اگست 2019تک ادا کردیگا۔ میں جب مذکورہ چیک جمع کروانے بنک گیا توملزم کے اکاؤنٹ میں مطلوبہ رقم نہ ہونے پر چیک ڈس آنر ہو گیا۔

پلاؤ پکوان سنٹر کے کچن میں ڈینگی لاروا برآمد ہونے پر مالک ضیاء الدین کیخلاف کارروائی کرتے ہوئے تین ہزار روپے جرمانہ

Zia Ul din charged for dengue virus offences in Mureed Chauk

کلر سیداں (اکرام الحق قریشی)ڈینگی لاروا برآمد ہونے پر پکوان سنٹر کے مالک پر جرمانہ عائد کر دیا گیا ہے۔چیف آفیسر بلدیہ خالد رشید کی ہدایت پر انفورسمنٹ انسپکٹر زائد حیدری نے سرویلنس کے دوران مرید چوک کلر سیداں میں واقع بنوں بیف پلاؤ پکوان سنٹر کے کچن میں ڈینگی لاروا برآمد ہونے پر مالک ضیاء الدین کیخلاف کارروائی کرتے ہوئے تین ہزار روپے جرمانہ عائد کر دیا اور وارننگ دی کہ اگر صورتحال میں تبدیلی نہ آئی تو مقدمہ بھی درج ہو سکتا ہے۔

صحافی عامر قریشی کو بھی حج کی سعادت حاصل کرنے پر دلی مبارکباد

Journalist Amir Qureshi congratulated on performing Hajj

کلر سیداں (اکرام الحق قریشی)پریس کلب کلر سیداں کے صدر پرنس جاوید اقبا ل،اکرام الحق قریشی اور معروف کاروباری چوہدری توقیر اسلم نے پوٹھوہار پریس کلب گوجرخان جا کر پریس کلب کے نو منتخب صدر عامر وزیر ملک اور ان کے دیگر ساتھیو ں کے علاوہ نوجوان صحافی عامر قریشی کو بھی حج کی سعادت حاصل کرنے پر دلی مبارکباد دی۔

Show More

Related Articles

Back to top button