Kallar Syedan; Dengue virus patients removed from THQ hospital and forced sent to Pindi
ڈینگی کے مریضوں کی تعداد میں غیر معمولی اضافے اور میڈیا پر اسے روکنے کے لیے تمام تحصیل ہیڈ کواٹر ہسپتالوں میں قائم ڈینگی وارڈ ز ختم کر کے وہاں موجود تمام مریضوں کو جبراً راولپنڈی بھیج دیا گیا
کلر سیداں (اکرام الحق قریشی) ناچ نہ جانے آنگن ٹیڑھا، ڈینگی کے مریضوں کی تعداد میں غیر معمولی اضافے اور میڈیا پر اسے روکنے کے لیے تمام تحصیل ہیڈ کواٹر ہسپتالوں میں قائم ڈینگی وارڈ ز ختم کر کے وہاں موجود تمام مریضوں کو جبراً راولپنڈی بھیج دیا گیا جہاں وہ سارا دن کھڑے رہے انہیں بیڈز دئیے گئے نہ کوئی دوا دی گئی۔تفصیلات کے مطابق گزشتہ چند ایام سے ڈینگی کے مرض بے قابو ہو کر پھیل گیا جس کی وجہ سے راولپنڈی کے سرکاری ہسپتالوں میں جگہ کم پڑ گئی ایک ایک بیڈ پر دو دو مریض ڈالے گئے جس کے بعد تمام تحصیل ہیڈ کواٹرہسپتالوں سے پندرہ پندرہ،رورل ہیلتھ سینٹر سے دس دس اور بنیادی مراکز صحت سے دو دو بیڈز بھی راولپنڈی منتقل کر لیے گئے مگر صورتحال بدستو ر قابو سے باہر ہے میڈیا پر بڑھتی ہوئی ڈینگی کی خبروں سے محکمہ صحت کے اوساں خطا ہو گئے اور اس نے صورتحال کا درست ادراک کر نے کی بجائے تحصیل ہیڈ کواٹر ز میں قائم ڈینگی وارڈ ز کو ہی ختم کر دیا جہاں سے جمعرات کو تمام مریضو ں کو جبراً باہر نکال کر انہیں بینظیر بھٹو ہسپتال جانے کا مشورہ دے دیا گیا۔کلر سیداں ہسپتال میں موجود ڈینگی کے نو مریض اپنے طور پر بینظیر بھٹو ہسپتال پہنچے جہاں وہ سارا دن کھڑے رہے انہیں نہ صرف بیڈز فراہم کیے گئے نہ ہی کوئی دوا دی گئی اور وہ گھنٹوں سے وہاں خوار ہو رہے ہیں اور کوئی ان کا پرسان حال نہیں ہے انہوں نے مقامی میڈیا کو بتایا کہ وہ گزشتہ نو گھنٹوں سے بینظیر بھٹو ہسپتال میں موجود ہیں اور وہاں انہیں کوئی دوا دی جا رہی ہے نہ ہی بیڈز کی سہولت حاصل ہے مرض سے لاچار مریض یا تو کھڑے ہیں یا وہ فرش پر بیٹھے کسی مسیحا کے منتظر ہیں مریضوں کے مطابق انہیں الیزیا کے ٹیسٹ کے بہانے کلر سیداں سے نکالا گیا جبکہ بینظیر بھٹو ہسپتال کی انتظامیہ کے مطابق انہیں الیزیا ٹیسٹ کی ضرورت ہی نہیں انہوں نے وزیر اعظم عمران خان سے پنجاب حکومت کے ذمہ داران کی غفلت و لاپرواہی اور نا اہلی کا فوری نوٹس لینے اور راولپنڈی کے ہسپتالوں کا فوری دورہ کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔
Kallar Syedan; All the dengue virus patients have been removed from thq hospital and have now been forced sent to hospital in Pindi, where their are no beds to cover the patients. Punjab government is asked to take notice.
سابق وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی نے نواز شریف کی وفاداری کی جو قیمت ادا کی ہے اس پر ہر مسلم لیگی کارکن کوفخر ہے
Shahid Khaqan Abbassi loyalty to Mian Nawaz Sharif praised
کلر سیداں (اکرام الحق قریشی)سابق چیئر مین یونین کونسل بشندوٹ محمد زبیر کیانی نے کہا ہے کہ سابق وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی نے نواز شریف کی وفاداری کی جو قیمت ادا کی ہے اس پر ہر مسلم لیگی کارکن کوفخر ہے انہوں نے ایک بیان میں کہا کہ شاہد خاقان عباسی نے دن رات محنت کر کے اس ملک کو انرجی بحران سے نجات دلائی سی این جی سٹیشنوں پر لگی میلوں طویل قطاریں اگر ختم ہوئی ہیں تو اس کا سہرا شاہد خاقان عباسی کے سر جاتا ہے اور بیس بیس گھنٹوں کی لوڈ شیڈنگ کے خاتمے میں بھی مرکزی کردار شاہد خاقان عباسی کا ہی تھا مگر نیب نے حکومتی ایما پر انہیں تین ماہ سے زائد اپنی تحویل میں رکھا مگر کوئی الزام ثابت کرنے میں بری طرح سے ناکام رہا۔یہی وجہ ہے کہ نیب کے جج نے مزید ریمانڈ دینے سے انکار کرتے ہوئے شاہد خاقان عباسی کو جوڈیشل کر دیا ہے۔شاہد خاقان عباسی نے اپنے حوصلے جرات اور تدبر سے نیب اور حکومت کے گٹھ جوڑ کو ناکام بنا کر نواز شریف سے اپنی محبت کا جو ثبوت دیا ہے اسے تاریخ میں ہمیشہ سنہری حروف سے لکھا جائے گا۔
کلر سیداں کے نواحی شہر چوکپنڈوری میں چوری کی وارداتوں کا سلسلہ نہ رک سکا
Burglaries in Chauk Pindori region continue as mobile shop is burgeled
کلر سیداں (اکرام الحق قریشی) کلر سیداں کے نواحی شہر چوکپنڈوری میں چوری کی وارداتوں کا سلسلہ نہ رک سکا جس کی وجہ سے تاجر برادری عدم تحفظ کا شکار ہو گئی ہے۔گزشتہ روز میں چوکپنڈوری شہر میں مدثر نامی شخص کے موبائل شاپ پر چوری کی واردات ہوئی جس میں نامعلوم چور کنڈے کاٹ کر اندر داخل ہوئے اور شاپ میں موجود 16ہزار روپے کی نقدی سمیت 21 عدد ٹچ موبائل فونز35 عدد کی پیڈ فونز،پینل بکس کے چار ڈبے،یوایس بیز،میموری کارڈز اور لوڈ کارڈز جن کی کل مالیت سات لاکھ روپے بتائی جاتی ہے چوری کر کے لے گئے۔شاپ کے مالک مدثر نے بتایا کہ چور وں نے کنڈے کاٹنے سے قبل سی سی ٹی وی کیمرے کو نان فنکشنل کرنے کیلئے میٹر کی تارکاٹی اور شاپ کے باہر لگے بلب کو بھی توڑ دیا۔چوری کی واردات کی اطلاع پولیس چوکی چوکپنڈوری کو دے دی گئی ہے۔ادھر انجمن تاجراں چوکپنڈوری کے صدر ڈاکٹر راجہ محمد جہانگیر اور جنرل سیکرٹری محمد رشید نے چوری کی بڑھتی ہوئی وارداتوں پر اظہار تشویش کرتے ہوئے سی پی او راولپنڈی سے نوٹس لینے اور پولیس گشت نظام کو موثر بنانے کی اپیل کی ہے۔
آزاد کشمیر میں زلزلے سے انسانی و مالی جانوں کے ضیاع پر دلی افسوس کا اظہار
Public regret on loss of life and assets in Earthquake hit Azaad Kashmir
کلر سیداں (اکرام الحق قریشی)پی ٹی آئی کی رہنما و یونین کونسل کنوہا کی سابق لیڈی کونسلر محترمہ برجیس جیلانی نے کہا ہے کہ وزیر اعظم عمران خان کو مقبوضہ کشمیر کے تشویشناک حالات کا احساس ہے اور پوری پاکستانی قوم کشمیریوں کے شانہ بشانہ کھڑی ہے۔کشمیر بنے کا پاکستان کا نعرہ جلد سچ ثابت ہونے والا ہے۔انہوں نے یہاں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ مسئلہ کشمیر پر عمران خان کا دو ٹوک موقف قابل تحسین اور پاکستانی عوام کی آواز ہے۔انہوں نے کہا کہ مسئلہ کشمیر اقوام متحدہ کا نامکمل ایجنڈا ہے،کشمیریوں کی لازوال قربانیوں کو ہم رائیگاں نہیں جانے دیں گے۔انہوں نے آزاد کشمیر میں زلزلے سے انسانی و مالی جانوں کے ضیاع پر دلی افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ زلزلہ ایک آزمائش ہے اور آج پھر ہمیں مثاثرین زلزلہ کی دلجوئی اور امداد کی ضرورت ہے۔انہوں نے کہا کہ ہم مصیبت کی اس گھڑی میں مثاثرین کیساتھ ہیں۔ میرپور اور بھمبر میں زلزلہ سے شہید ہونے والوں کیلئے دعائے مغفرت کی اور لواحقین سے اس بڑے سانحے میں جانی نقصان پر دکھ اور افسوس کا اظہار کیا جبکہ زخمی ہونے والوں کی جلد صحت یابی کیلئے بھی دعاکی۔
گورنمنٹ بوائز ڈگری کالج کلر سیداں میں انسداد ڈینگی کے سلسلہ میں ایک تقریب کا اہتمام کیا گیا
Dengue virus prevention programme held at college in Kallar Syedan
کلر سیداں (اکرام الحق قریشی)گورنمنٹ بوائز ڈگری کالج کلر سیداں میں انسداد ڈینگی کے سلسلہ میں ایک تقریب کا اہتمام کیا گیا جس میں پرنسپل رانا نعیم شاہد نے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ تمام محکمے اور ادارے محکمہ صحت کی طرف سے جاری کی گئی ہدایت کی روشنی میں حفاظتی تدابیر پر عمل کر کے ڈینگی لاروا کی شناخت،نگرانی اور اسے تلف کرنے کیلئے بروقت اقدامات کی ضرورت ہے تا کہ لاروا کی افزائش کا عمل روک کر ڈینگی وائرس کا خاتمہ ممکن بنایا جا سکے۔انہوں نے کہا کہ جنگی بنیادوں پر کارروائی کر کے ڈینگی لاروا کی آفزائش کو روکا جا سکتا ہے اور مشترکہ حکمت عملی کے تحت تمام علاقوں سے ڈینگی لاروا کا سبب بننے والے عوامل کا جائزہ لے کر حفاظتی اقدامات کئے جا سکتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ موسمی اثرات کے باعث اس وقت ڈینگی لاروا اور مچھر انسانی زندگی کیلئے خطرہ بنتے جا رہے ہیں جن کی تلفی کیلئے ہر ممکن اقدامات اٹھانے کی ضرور ت ہے۔وائس پرنسپل راجہ شاہد لیاقت نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ انسداد ڈینگی سمیت متعددامراض کی روک تھام کیلئے محکمہ صحت کی جانب سے جو گائیڈ لائن جاری کی گئی ہے اس پر سختی سے عملدرآمد کیا جائے گا۔تقریب سے ناصر محمود،راجہ نثار احمد،ظہیر احمد،محمد علی،احمد علی اور محمد وارث نے بھی خطاب کیا۔ تقریب کے اختتام پر واک کا بھی اہتمام کیا گیا جس میں کالج کے طلباء اور اساتذہ نے شرکت کی۔
آئیسکو سب ڈویژن کلرسیداں کے کمبیلی صادق فیڈر میں بلاجوازاور غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ سے شہری سراپا احتجاج
Protest at unannounced load shedding taking place at Kambeeli Sadiq feeder
کلر سیداں (اکرام الحق قریشی)آئیسکو سب ڈویژن کلرسیداں کے کمبیلی صادق فیڈر میں بلاجوازاور غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ سے شہری سراپا احتجاج،تفصیلات کے مطابق گزچتہ چند دنوں سے ہر آدھے گھنٹے بعد غیر اعلانیہ طور پر بجلی کی سپلائی منقطع کردی جاتی ہے،اگر اس حوالے سے مقامی مرکز شکایات یا آئیسکو کے دفتر ٹیلی فون کیا جائے تو کوئی فون اُٹھانے کی زحمت گوارا نہیں کرتا،دن اور رات کے اوقات میں بجلی بند کرنے کا یہ سلسلہ کافی دنوں سے جاری ہے،شہریوں نے آئیسکو کے اعلی حکام سے مطالبہ کیا ہے کہ کمبیلی صادق فیڈر کلرسیداں میں ہونی والی اس غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ کو بند کیا جائے۔
ریٹائرڈ گرداورراجہ محمد الیاس کو چوکپنڈوری کے قریب گاؤں نمب میں سپرد خاک کر دیا گیا
Raja M Ilyas buried in his native village Namb, Chauk Pindori
کلر سیداں (اکرام الحق قریشی) ریٹائرڈ گرداورراجہ محمد الیاس کو چوکپنڈوری کے قریب گاؤں نمب میں سپرد خاک کر دیا گیا نماز جنازہ میں انجمن پٹواریان کے ضلعی صدر محمد شبیر بھٹی،صدر تحصیل گوجرخان محمد جمیل وارثی، صدر تحصیل کلر سیداں چوہدری تنویر اختر،صدر تحصیل راولپنڈی حاجی محمد جاوید، خان زیاد راجہ،مصطفی بابر جنجوعہ،راجہ عنصر شہزاد،محمد خورشید عباسی،چوہدری محمد اشفاق، محمد افتخار مہدی،راجہ امیر اکبر،لیاقت علی کیانی، محمد نعیم ستی،نثا ر احمد ستی،چوہدری جمیل اختر، چوہدری عبدالقدوس، حاجی عنصر محمود، چوہدری توقیر اسلم، راجہ آفتاب حسین،راجہ افتخار پکھڑال،ماسٹر تصور حسین اور دیگر نے شرکت کی۔
چوہدری محمد ریاض نے جنڈ نجار میں اپنی مدد آپ کے تحت زیر تعمیر جنازہ گاہ کے لیے تعمیراتی کمیٹی کے سر پرست اعلیٰ چوہدری غلام ربانی ایڈووکیٹ کو ایک لاکھ روپے کا عطیہ دیا
Ch M Riaz donates 1 Lakh Rps for Jand Nijar graveyard
کلر سیداں (اکرام الحق قریشی) مسلم لیگ ن کے رہنما سابق صوبائی وزیر چوہدری محمد ریاض نے جنڈ نجار میں اپنی مدد آپ کے تحت زیر تعمیر جنازہ گاہ کے لیے تعمیراتی کمیٹی کے سر پرست اعلیٰ چوہدری غلام ربانی ایڈووکیٹ کو ایک لاکھ روپے کا عطیہ دیا۔چوہدری غلام ربانی ایڈووکیٹ کے مطابق جنازہ گاہ کی تعمیر کا تخمینہ دس ملین روپے ہے جس کی وجہ سے عمائدین علاقہ کا تعاون درکار ہے انہوں نے ایک لاکھ روپے کی ادائیگی پر چوہدری محمد ریاض کا شکریہ ادا کیا۔
راجہ ظہیر ارشد کو دلی مبارکباد
Raja Zaheer Arshad congratulated on his promotion
کلر سیداں (اکرام الحق قریشی)سابق وائس چیئر مین یوسی بھلاکھر راجہ طلال خلیل نے محکمانہ ترقی پانے والے ایس پیز راجہ ظہیر ارشد،راجہ محمد اشفاق اور خرم شہزاد کو دلی مبارکباد دی ہے۔یادر ہے کہ راجہ ظہیر ارشد کا تعلق پاکستان ریلوے سے ہے اور یہ کلر سیداں کے قصبے چوآخالصہ کے گاؤں موہڑ ہ لنگڑیال کے رہائشی ہیں۔