DailyNews

Dadyal, AJK; Young man murdered by two brothers in a long running feud in Tahra Bazaar

ڈڈیال میں سابقہ رنجش پر 2 بھائیوں نے گولیاں مار کر 26 سالہ نوجوان عرفان کو گولیاں مار کر قتل کر دیا گیا

ڈڈیال میں سابقہ رنجش پر 2 بھائیوں نے گولیاں مار کر 26 سالہ نوجوان عرفان کو گولیاں مار کر قتل کر دیا گیا ایک قاتل شاہزیب نے خود کو بھی گولی مار کر زخمی کر دیا پولیس نے ایک قاتل کو زخمی حالت میں گرفتار کر لیا دوسرا فرار ملزمان نے کچھ دن قبل بھی مقتول کو مارا تھا مقدمہ درج ہوا ملزمان نے عبوری ضمانتیں کرائی ہوئی تھی پولیس نے تلاش شروع کر دی تفصیلات کے مطابق ڈڈیال میں سابقہ رنجش پر 2 بھائیوں شاہزیب اور شہباز ولد راجہ الیاس اقوام راجپوت ساکنان پپلی نے دن دیہاڑے سر بازار ٹھارہ ڈڈیال کے مقام پر محمد عرفان ولد محمد عدالت ساکن نیلی سیداں کو گولیاں مار کر قتل کر دیا عرفان موقع پر ہی جابحق ہو گیا قاتل شاہزیب نے عرفان کو گولیاں مارنے کے بعد خود کو گولی مار کر زخمی کر کیا جسے بعد ازاں پولیس نے زخمی حالت میں گرفتار کر لیا مقتول کی میت کو تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال ڈڈیال میں پوسٹ مارٹم کے بعد لواحقین کے حوالے کر دی گئی زرائع کے مطابق ملزمان نے کچھ دن قبل مقتول عرفان پر حملہ کیا تھا جس کا مقدمہ بھی درج کر لیا گیا تھا بعد ازاں ملزمان نے عبوری ضمانت کروائی ہوئی تھی۔

ڈڈیال(نمائندہ خصوصی)
تحریک انصاف آزاد کشمیر کے مرکزی راہنما ملک محمد نذیر نے قائمقام چیف جسٹن عدالت العالیہ سید اظہر حسین اور راجہ محمد شیراز کیانی جسٹن عدالت العالیہ کے عدالت العالیہ نے جسٹں صاحبان کے بار میں فیصلہ کو تاریخی فیصلہ قرار دیتے ہو ئے کہا اس فیصلہ سے ثابت ہو گیا ہے کہ جس ملک میں عدلیہ ایسے فیصلہ جات صادر کرے وہاں ظلم کی اندھیری رات قائم نہیں رہتی جب برطانیہ کو دوسری عالمی جنگ میں شکشت ہو ئی تو وہاں حکمرانوں نے دریافت کیا کہ ہمارے ہاں انصاف کئے حکومت برطانیہ کو کوئی ختم نہیں کر سکتا ایسے جسٹں صاحباں ہماری عدلیہ کے ماتھے کا جومرہیں اللہ تعالیٰ انکوعہد ے پر قائم رکھے ان اللہ تعالی ترقی دے تاکہ عوام کو انصاف مل سکے

ڈڈیال(نمائندہ خصوصی)
گزشتہ روز ڈڈیال اور اس گردونواح میں شدید زلزلہ کے جھٹکے لوگ گھروں سے کلمہ کا ورد کرتے ہو ئے باہر نکل آئے اس کے دوکاندار اور بنکوں اور پلازہ جات سے باہر سٹرکوں پر آئے گے آخر ی اطلاع آنے سب ڈوثرن ڈڈیال میں کو ئی بھی جانی نقصان نہیں ہو ا کوئی مالی نقصان بھی نہیں ہواڈڈیال کی سیاسی وسماجی شخصت نے میرپور اور جلاتان کے مقامات جانی اور مالی نقصان بہت زیادہو ا اور زخمی کی تعدا د پانچ سے ہو گئی دعاکی کہ اللہ تعالی اپنی آفت سے محفوظ رکھے آمین

چکسواری(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم) زلزلے کی وجہ سے پیداشدہ صورت حال کے پیش نظر حاجی اخلاق احمددانش (ر) صدر معلم گورنمنٹ مڈل سکول آد ھ پلائی چکسواری کے اعزاز میں مجوزہ پروگرام کے مطابق 28 ستمبرکومنعقدہونے والی الوداعی پارٹی ملتوی کردی گئی ہے نئی تاریخ کااعلان بعدمیں کیاجائے گا

Show More

Related Articles

Back to top button