DailyNewsHeadlineKallar Syedan

Kallar Syedan; Two men from Samot and Balakhar shot dead in Bewal and Rawat

کلر سیداں میں دو مختلف واقعات میں دو افراد قتل

کلرسیداں (اکرام الحق قریشی)کلر سیداں میں دو مختلف واقعات میں دو افراد جاں بحق کلر سیداں کے معروف کار ڈیلر چوہدری بلال گجر روات کے قریب گولی لگنے سے جاں بحق،45سالہ سعید عرف زاہد بٹ کو کلر سیداں کے گاؤں سموٹ میں اپنے ہی سالے نے فائرنگ کر کے موت کے گھاٹ اتار دیا۔پہلا واقعہ ٹی چوک روات میں اس وقت پیش آیا جب کلرسیداں کے کار ڈیلر چوہدری بلال گجر اپنے کار شوروم پر موجود تھے ان کے دیگر ساتھی مغرب کی نماز پڑنے مسجد گئے ہوئے تھے وہ واپس لوٹے تو بلال گجر گولی لگنے سے جاں بحق ہو چکے تھے انہیں کلر سیداں کے قریب گاؤں بھلاکھر میں سپرد خاک کردیا گیا دوسرا واقعہ بدھ کے روز صبح 7:30بچے سموٹ کے قریب اس وقت پیش آیا جب سعید عرف زاہد نامی شخص اپنے بیٹے کو سکول چھوڑنے جارہا تھا کہ کلر سیداں اور گوجرخان کی عین سرحد پر اس کا سالہ جہانگیر اپنے ایک ساتھی کے ساتھ موجود تھا جسے دیکھ کر مقتول نے اپنے بیٹے کو قریبی گھر میں بھیج دیا اور ملزم نے پہ در پہ فائرنگ کر کے شدید زخمی کر دیا اسے تحصیل ہیڈ کواٹر ہسپتال منتقل کیا گیا جہاں وہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گیا۔واقعے کے فوری بعد ایس ایچ او محمد بشارت عباسی اور انور جاوید جائے وقوعہ پر پہنچے تو انکشاف ہوا کہ جائے واردات تحصیل گوجرخان کا حصہ ہے جس پر نعش کو کلر سیداں سے گوجرخان منتقل کر دیا گیا جہاں سے پوسٹ مارٹم کے بعد مقتول کو آبائی گاؤں میں سپرد خا ک کر دیا گیا۔مقتول نے سال قبل ملزم کی بہن کو طلاق دی تھی اور وہ بچوں کی واپسی کا مطالبہ کر رہے تھے اور یہی بات ان دونوں میں وجہ تنازعہ بھی بنی ہے۔

Kallar Syedan; Well known car dealer in Kallar Syedan Ch Bilal Gujjar of village Balakhar has been shot dead in Rawat. While Saeed nick name Zahid Butt of Samot was shot dead in Bewal. The men who murdered both men in different incidents fled after committing murder.

کلر سیداں میں ڈینگی بے قابوہوگیا

Fears a dengue virus is out of control by health authorities in Kallar Syedan

کلر سیداں (اکرام الحق قریشی)کلر سیداں میں ڈینگی بے قابوہوگیا،محکمہ زرعی آبپاشی کا 33 سالہ نائب قاصد غلام مجتبیٰ ڈینگی کی زد میں آ گیا جس کے بعد کلر سیداں میں ڈینگی متاثرین کی تعداد 14 ہوگئی۔محکمہ صحت کلر سیداں کے بعد نائب قاصد غلام مجتبیٰ جو ائر پورٹ ہاؤسنگ سوسائٹی میں ڈینگی ڈیوٹی پر گیا ہوا تھا کہ اسی دوران اسے ڈینگی وائرس ہو گیا جسے علاج معالجہ کیلئے راولپنڈی منتقل کر دیا گیا ہے۔دریں اثناء سرویلنس کے دوران ڈینگی لاروا برآمد ہونے پر انفورسمنٹ انسپکٹر زائد حیدری نے المکہ سنٹری سٹور مرید چوک کلر سیداں،زائد محمود ہیر ڈریسر،محمد جاوید کباڑخانہ،شان سی این جی اور المصطفی سی این جی کو مجموعی طور پر چھ ہزار روپے جرمانہ عائد کر دیا۔ادھر مین بازار کلر سیداں کی شملہ مارکیٹ میں ڈینگی نے مستقل ڈیڑے ڈال لیے جہاں کام کرنے والے دو نوجوانوں کو ڈینگی وائرس تصدیق ہونے پر ٹی ایچ کیو کلر سیداں ہسپتال منتقل کر دیا گیا جبکہ دیگر دو افراد راولپنڈی چلے گئے۔

کلر سیداں سوموار بازار سے غیر قانونی بھتہ لینے کا معاملہ، ڈپٹی کمشنر راولپنڈی نے ایم پی اے راجہ صغیر کی درخواست پر کارروائی کرتے ہوئے چیف آفیسر بلدیہ خالد رشید کو انکوائری آفیسر مقرر کر دیا

Inquiry called in over illegal activities at Monday market

کلر سیداں (اکرام الحق قریشی) کلر سیداں سوموار بازار سے غیر قانونی بھتہ لینے کا معاملہ، ڈپٹی کمشنر راولپنڈی نے ایم پی اے راجہ صغیر کی درخواست پر کارروائی کرتے ہوئے چیف آفیسر بلدیہ خالد رشید کو انکوائری آفیسر مقرر کر دیا۔یاد رہے کہ ایم پی اے راجہ صغیر احمد نے ڈی سی راولپنڈی کو لکھے گئے ایک مراسلے میں تحریر کیا تھا کہ کلر سیداں چوآ روڈ پر لگائے جانے والے غیر قانونی سوموار بازار میں ٹھیکیدار اور اس کے اہلکار چھاپہ فروشوں سے سو روپے سے لے کر دو ہزار روپے تک کا بھتہ وصول کرتے ہیں جبکہ سروئے کے دوران چھاپہ فروشوں نے یہ بھی الزام عائد کیا تھا کہ بھتہ دینے سے انکار کی صورت میں ٹھیکیدار کے اہلکار ان کی جامع تلاشی لے کر زبردستی جیبوں سے پیسے نکال لیتے ہیں جو سراسر زیادتی ہے۔

کلر سیداں کے صحافی کی کار چوری ہو گئی

Journalist Aziz Pasha car stolen

کلرسیداں (اکرام الحق قریشی)کلر سیداں کے صحافی کی کار چوری ہو گئی،کلر سیداں کے صحافی اور پی ٹی آئی کے صوبائی پارلیمانی سیکرٹری راجہ صغیر احمد کے میڈیا ایڈوائزر عبدالعزیز پاشا دن دو بجے اپنی ہمشیرہ کے گھر مسلم ٹاؤن گے تھے وہاں انہوں نے گھر کے باہر اپنی گاڑی PL4278کراچی نمبر کھڑی کی جسے نامعلوم ملزمان چرا کر لے گئے ہیں پولیس مصروف تفتیش ہے۔

کلر سیداں میں زائد محمود مرحوم کی فیملی کو دو کروڑ 12 لاکھ روپے سے زائد کا چیک فراہم کرنے کی ایک تقریب

Estate life hands 2 Caror Rps cheque to family of late Zahid Mahmood

کلر سیداں (اکرام الحق قریشی)اسٹیٹ لائف انشورنس کارپوریشن کے زونل ہیڈ چوہدری رخسار اے قیصر نے کہا ہے کہ اسٹیٹ لائف انشورنس ایشیا کا سب سے مضبوط اور قابل اعتماد ادارہ ہے جو راولپنڈی زون میں 31 کروڑ روپے سے زائد کی ادائیگی کر چکا ہے۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے بدھ کے روز کلر سیداں میں زائد محمود مرحوم کی فیملی کو دو کروڑ 12 لاکھ روپے سے زائد کا چیک فراہم کرنے کی ایک تقریب سے خطاب کے دوران کیا۔ان کا کہنا تھا کہ کلر سیداں زون کا یہ ڈیتھ کلیم راولپنڈی زون کا سب سے بڑا کلیم ہے۔ انہوں نے کہا کہ اسٹیٹ لائف کا محکمہ 1972 سے لوگوں کی خدمت میں مصروف عمل ہے اور یہ ادارہ پوری فیملی کا تحفظ کرتا ہے۔اسٹیٹ لائف واحد ادارہ ہے جو وعدہ کرتا ہے اسے پورا کرتا ہے۔انہوں نے کہا کہ زائد محمود مرحوم نے اسٹیٹ لائف انشورنس کی پالیسی لے کر اپنی بیوہ اور بچوں کا مستقبل محفوظ کر لیا۔ایس ایچ او کلر سیداں انسپکٹر بشارت عباسی، سیکٹر ہیڈ کلر سیداں عمران عباسی،سیکٹر ہیڈ روات چوہدری طارق محمو،ایریا منیجر چوکپنڈوری محمد اکرم،ایریا منیجر کلر سیداں راجہ محمد فیاض،سیلز منیجر قیصر مشتاق ملک،سیلز منیجر سمیرا ساجدملک بھی اس موقع پر موجود تھیں۔

محکمہ مال کے ریٹائرڈ گرداور راجہ محمد الیاس انتقال کر گئے

Revenue officer Raja M Ilyas passed away in village Namb, Chauk Pindori

کلرسیداں (اکرام الحق قریشی)محکمہ مال کے ریٹائرڈ گرداور راجہ محمد الیاس انتقال کر گئے نماز جنازہ آج بروز جمعرات صبح دس بجے چوکپنڈوری کے قریب ڈھوک نمب میں ادا کی جائے گی۔

Show More

Related Articles

Back to top button