DailyNews

Rawalpindi; Morga Mor blocked with oil tankers causing traffic jam daily

آئل ٹینکروں کے باعث مورگاہ موڑپرٹریفک جام معمول

راولپنڈی ؛اٹک آئل کمپنی سے آنے والے آئل ٹینکروں کی وجہ سے جہلم روڈمورگاہ موڑپرٹریفک جام رہناروزکامعمول بن گیا۔ شام پانچ بجے سے رات نوبجے تک اس اہم اورمرکزی شاہراہ پرمورگاہ موڑسے ہائی کورٹ تک ٹریفک کااژدھام رہنے لگا۔چالیس فٹ لمبے اٹک آئل کمپنی کےٹینکروں کے کمپنی سے نکل کرمرکزی شاہراہ پرآنے سے ٹریفک کانظام مکمل طورپرمفلوج ہوجاتاہے اس دوران اس اہم سڑک پرکوئی ٹریفک اہل کاربھی دکھائی نہیں دیتاجب کہ یہ قانون کی بھی کھلی خلاف ورزی ہے ،قانون کے مطابق ہیوی ٹریفک کاشہرمیں رات 11بجے سے پہلے داخلہ بندہے لیکن اس قانون کی یہاں پابندی نہیں کی جارہی جس کے باعث اردگردکی آبادیوں کے رہائشی اوراس سڑک پرسفرکرنے والے لوگوں کوشدیددقت کاسامناہے ۔

Show More

Related Articles

Back to top button