DailyNewsHeadlineKallar Syedan

Kallar Syedan; Severe earthquake in Kallar Syedan and surrounding regions of Jhelum and Mirpur

کلر سیداں اور گردونواح میں شدید زلزلہ لوگ گھروں سے کلمہ طیبہ کا ورد کرتے ہوئے باہر نکل آئے

کلرسیداں (اکرام الحق قریشی)کلر سیداں اور گردونواح میں شدید زلزلہ لوگ گھروں سے کلمہ طیبہ کا ورد کرتے ہوئے باہر نکل آئے زلزلے کے جھٹکے منگل کی شام چار بج کر دو منٹ پر محسوس کئے گئے زلزلہ اس قدر شدید تھا کہ لوگ گھروں سے کلمہ کا ورد کرتے ہوئے باہر نکل آئے دوکاندار بھی دوکانوں سے باہر کھلی جگہ پر نکل گئے ایک گاؤں میں جاری نماز جنازہ میں زلزلے پر کئی نمازیوں نے ایک دوسرے کو پکڑ کر خود کو گرنے سے بچایا ذرائع کے مطابق زلزلے کی شدت 5.8بتائی گئی ہے۔

Kallar Syedan; An earthquake of magnitude 5.8 jolted different parts of the country at 4:01 pm on Tuesday, People had to run out of their homes. According to the Met office, the epicenter of the earthquake was 5km north of Jhelum at Kala Gujran, with a depth of 10 kilometres.

کلرسیداں میں ڈینگی کے مریضوں کی تعداد میں غیر معمولی اضافہ مریضوں کی تعداد پندرہ سے بھی تجاوز کر گئی

Fears over growing number of people effected by dengue virus in Kallar Syedan

کلرسیداں (اکرام الحق قریشی)کلرسیداں میں ڈینگی کے مریضوں کی تعداد میں غیر معمولی اضافہ مریضوں کی تعداد پندرہ سے بھی تجاوز کر گئی صرف تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال کلرسیداں میں زیر علاج مریضوں کی تعداد 9ہو گئی جن میں پانچ خواتین بھی شامل ہیں۔کلر سیداں میں 33 سالہ وسیم سکنہ شاہ باغ کو ڈینگی وائرس کی تصدیق ہونے پر اسے راولپنڈی ہسپتال منتقل کر دیا گیا جس کے بعد ڈینگی مریضوں کی تعداد 13 ہو گئی ہے جن میں دو خواتین بھی شامل ہیں۔گزشتہ روز 20 سالہ آفاق کو ناک اور منہ سے خون آنے کی وجہ سے تشویشناک حالت میں راولپنڈی منتقل کر دیا گیا ہے جبکہ 45 سالہ یاسمین، ایم ایس سی کی 21 سالہ طالبہ ثناء،26 سالہ خرم سکنہ کلر سیداں اور پی ٹی آئی کے رہنما و فوکل پرسن ملک سہیل اشرف کے قریبی عزیز کامران سکنہ کمبیلی صادق کو ٹی ایچ کیو ہسپتال کلر سیداں میں ڈینگی سے متاثرہ مریضوں کے علاج معالجہ کیلئے مختص کی جانے والے وارڈز میں داخل کر لیا گیا۔ جبکہ راولپنڈی میں مریضوں کی تعداد اد قدر زیادہ ہے کہ ایک ایک بیڈ پر دو دو مریضوں کو رکھا گیا ہے اور بیڈز کم پڑ گئے ہیں جس پر راولپنڈی ضلع کے تمام ٹی ایچ کیوز ہسپتالوں سے پندرہ پندرہ رورول ہیلتھ سینٹرز سے دس دس اور تمام بنیادی مراکز صحت سے بھی بھی دو دو بیڈز راولپنڈی کے ہسپتالوں کو منتقل کرنے کے احکامات جاری کیئے گئے ہیں کلر سیداں میں ڈینگی وارڈ ہونے کے باوجود گزشتہ شب لائے جانے والے ڈینگی کے متاثرہ نوجوان احسن کو راولپنڈی منتقل کردیا گیا جہاں اسے ساری رات بنچ پر بٹھا کر اسے پانچ گھنٹوں بعد رپورٹ دی گئی اور وہ اب کلر سیداں ہسپتال میں زیر علاج ہے ادہر محکمہ صحت نے ڈینگی مریضوں کی میڈیا کوریج پر پابندی عائد کرتے ہوئے اسے سی ای او کی رضامندی سے مشروط کر دیا گیا۔

سابق چیئرمین یوسی کنوہا راجہ پرویزاختر کے برادر نسبتی محمد حنیف انتقال کر گئے

Raja M Hanif passed away in village Sakot Jorr

کلرسیداں (اکرام الحق قریشی)سابق چیئرمین یوسی کنوہا راجہ پرویزاختر کے برادر نسبتی محمد حنیف انتقال کر گئے نمازجنازہ سکوٹ جوڑ میں ادا کی گئی جس میں سید راحت علی شاہ،چوہدری شفقت محمود،راجہ صفدر کیانی،ٹھیکیدار محمد بشارت،صاحبزادہ بدر منیر،چوہدری توقیراسلم،مسعود بھٹی،راجہ افتخار پکھڑال،چوہدری محمد فاروق،راجہ محمد جاوید،چوہدری نصرت اقبال،سردارمحمد آصف اور دیگر نے شرکت کی۔

کلر سیداں کے نواحی علاقہ میں قائم دینی درسگاہ سے 14 سالہ طالب علم لاپتہ ہو گیا

Police case registered as a student of Dar Al aloom Abbass in Samot is missing

کلر سیداں (اکرام الحق قریشی) کلر سیداں کے نواحی علاقہ میں قائم دینی درسگاہ سے 14 سالہ طالب علم لاپتہ ہو گیا جس پر والد نے دینی درسگاہ کے انچارج کیخلاف مقدمہ درج کروا دیا۔اکمل مسعود سکنہ دلمی مرزا اکبر آباد نے تھانہ کلر سیداں میں مقدمہ درج کراتے ہوئے بتایا کہ میرا 14/15 سالہ بیٹا محمد زیشان سموٹ میں قائم دارالعلوم العباس میں زیر تعلیم تھا جو 30 اگست رات دس بجے سے مدرسہ سے غائب ہے۔حاجی محمد شریف انچارج مدرسہ سے رابطہ کیا تو انہوں نے ہمیں ویڈیو دیکھائی جس میں بچہ خود گیٹ سے باہر نکل رہا ہے۔انہوں نے الزام عائد کیا کہ درسگاہ کا انچارج مکمل علم میں ہے اور اسی نے میرے بیٹے کو اغواء کیا یا کروایا ہے۔پولیس نے زیر دفعہ 364 ت پ مقدمہ درج کر لیا۔

منصور نواب سکنہ نندنہ جٹال کے قبضہ سے شراب کی چار عدد بڑی بوتلیں برآمد

Manoor Nawab of village Nanda Jatal arrested in possession of alcohol

کلر سیداں (اکرام الحق قریشی)انچارج پولیس چوکی چوکپنڈوری سب انسپکٹر اسرار حسین نے دوران گشت منشیات فروش منصور نواب سکنہ نندنہ جٹال کے قبضہ سے شراب کی چار عدد بڑی بوتلیں برآمد کر کے مقدمہ درج کر لیا۔

Show More

Related Articles

Back to top button