DailyNewsGujarKhan

Islam purra jabber; Public demand for a bridge at nalah in Nae Abbadi, Dhok Gujran

نئی آبادی ڈہوک گجراں نزدیک نالہ سریں پر پلی تعمیر کی جائے

جبر(نامہ نگار)محمد اسحاق نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ نئی آبادی ڈہوک گجراں نزدیک نالہ سریں پر پلی تعمیر کی جائے نالہ سریں جس کی وجہ سے بارش کے دنوں میں نئی آبادی والوں کا دیگر علاقوں سے رابطہ کٹ جاتا ہے پانی زیادہ ہو جانے کی وجہ سے نالہ سریں کراس کرنا مشکل ہو جاتا ہے طالبعلم سکول جانے سے قاصر رہتے ہیں سردیوں بلخصوص برسات کے دنوں میں کسی ایمرجنسی کی صورت میں جانی نقصان کا سامنا کرنا پڑتا ہے انہوں نے کہا ہمارے علاقے نئی آبادی میانی بورگی اور مین سڑک کے درمیان موجود نالہ سریں پر پلی تعمیر کی جائے تا کہ آسانی سے آمدورفت کا سلسلہ جاری رہ سکیں انہوں نے ایم پی اے چوہدری جاوید کوثر سے پرزور مطالبہ کیا ہے کہ وہ مزکورہ نالہ سریں پر پلی تعمیر کرانے میں اپنا کردار ادا کریں۔

جبر(نامہ نگار)کلین پاکستان ٹیم کی کاوشیں رنگ لی آئیں،اسلام پورہ جبر شہر میں صفائی ستھرائی کا تسلی بخش نتائج سامنے آنا شروع ہو گئے چیئرمین راجہ اختشام فاروق کی سربراہی میں قائم ہونے والی کلین پاکستان ٹیم جس نے کم عرصہ میں صفائی ستھرائی کے انتظامات دن بدن بہتر ہو رہے ہیں اورعوام بلخصوص دوکانداروں کا اعتماد اس بات کی عکاسی کرتا ہے کہ کلین پاکستان ٹیم بہت جلد اپنے مقاصد میں کامیاب ہوتے ہوئے اسلام پورہ جبر شہر کو ایک مثالی شہر بنائیں گئے راجہ اختشام فاروق نے میڈیا سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ پہلے ہم نے اسلام پورہ جبرشہر میں مرحلہ وار صفائی کی اس کے بعد ہم نے سکولز و کالج کے طالبعلموں پر مشتمل آگائی صفائی مہم ریلیوں کا انعقاد پر پذیر کیا اور آگلے چند دنوں میں اپنا دائرہ کار وسیع کرتے ہوئے جبر شہر میں ڈسٹ بن نصب کیے جائیں گے مسافروں کے لیے سٹا پ و پانی وغیرہ کا بندوبست ہوگا اسی طرح دوکانداروں اور بیرون ممالک میں مقیم دوستوں کی مدد سے اپنے منشور کو عملی جامہ پہنائیں گے۔

جبر(نامہ نگار)سابق جنرل کونسلر یوسی اسلام پورہ مسلم لیگی رہنماء خواجہ شوکت عزیز نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ مریم نواز کی لیگی نائب صدرات کے حق میں فیصلہ آنا حق و سچ کی فتح ہے مسلم لیگ ن ہی وہ واحد جماعت ہے جو عوامی مسائل کو حقیقی معنوں میں حل کرتی ہے سابق وزیر اعظم میاں نواز شریف اور میاں شہباز شریف جب بھی اقتدار میں آئے انہوں نے ملک اور عوام کی صیح طریقے سے خدمت کی ہے جس کی وجہ سے لوگ مسلم لیگ ن کو یاد کر رہے ہیں انہوں نے کہا پی ٹی آئی سستی شہرت کے لیے الیکشن کمیشن گئی تھی عوامی مسائل حل کے بجائے سیاسی جماعتوں پر ناجائز مقدمات بنائے جا رہے ہیں وہ وقت دور نہیں جب میاں نواز شریف تمام مقدمات سے سرخرو ہوں گے اور عوام کے درمیان ہوں گے انہوں نے کہا حکمران عوام میں اپنا اعتماد ناکام ہو چکے ہیں حکومت اپوزیشن کے خلاف انتقامی مہم چلانے کے سوا کچھ نہیں کررہی ریاست مدینہ کے قیام کے دعوویداروں نے عوام پر عرصہ حیات تنگ کر دیا ہے مہنگائی اس قدر غروج پر پہنچ چکی ہے کہ غریب عوام کا جینا حرام ہو چکا ہے اب عوام ان کے جانے کی دعا کر رہے ہیں انشاء اللہ عوامی طاقت سے آنے والا دور پاکستان مسلم نواز کا ہی ہوگا جس سے ملک ایک بار پھر خوشخالی کی جانب گامزن ہوگا۔

جبر(نامہ نگار)سابق ممبر ضلع کونسل راجہ عبدالحمید یونین کونسل کری دولال کی اہلیہ معروف قانون دان راجہ عبدالقیوم کی بھابھی راجہ غلام جیلانی ایڈووکیٹ راجہ غلام ربانی کی خالہ محترمہ کی وفات پر سابق ممبر ضلع کونسل پیر سید شبیر حسین شاہ نمبردار عبدالقدیر چوہدری،محمد شکیل یوکے،ماسٹر محمد عرفان کاہلیاں،چوہدری جمیل اکرم سموٹ اورپٹواری محمد شہزاد اعوان سموٹ نے دلی تعزیت کااظہار کیا مرحومہ کے لیے دعائے مغفرت اور لواحقین کے لیے صبروجمیل کی دعا کی۔

Show More

Related Articles

Back to top button