سابق وزیراعظم آزاد کشمیر چوہدری عبدالمجید کے دست و بازوں بن کر وفاق کو کمزور کرنے والی ہر سازش کا ڈٹ کر مقابلہ کریں گے۔
چکسواری (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم) پاکستان پیپلز پارٹی آزاد کشمیر میونسپل کمیٹی چکسواری کے رابطہ سیکرٹری واجد حسین آف لدڑ پینڈا نے کہا ہے کہ آزاد جموں و کشمیر کے سابق وزیراعظم چوہدری عبدالمجید نے اپنے پانچ سالہ دور حکومت اور دور اپوزیشن میں بھی رہتے ہوئے شہید عوام ذوالفقار علی بھٹو، شہید جمہوریت محترمہ بینظیر بھٹو کے نظریات و افکار کے مطابق وفاق کی مضبوطی کے لیے ہمیشہ اپنا اہم کردار ادا کیا اور اسلامی جمہوریہ پاکستان کی سا لمیت کے لیے آزاد خطہ میں سخت ترین فیصلے کیے سابق وزیراعظم آزاد کشمیر چوہدری عبدالمجید نے ہمیشہ الحاق پاکستان کا نعرہ لگایا اور اپنے پانچ سالہ دورِ حکومت میں آزادی کے بیس کیمپ آزاد کشمیر میں متاثرین کنٹرول لائن کی مالی معاونت و دادرسی سمیت اُن کی آباد کاری کے لیے تمام کنبہ جات و قبائل کو آزاد کشمیر بھر میں بلا تحسیس مالکانہ حقوق دیتے ہوئے پاکستان پیپلز پارٹی کے نعرہ روٹی کپڑا اور مکان کو عملی جامہ تک پہنچایا اور آزاد خطہ کے اندر علم کی شمع روشن کرنے کے لیے آزاد کشمیر بھر میں سکولز و کالجز کو اپ گریڈ کرنے کے ساتھ 200سے زائد سکولز و کالجز کی تمام عمارات کو جدید ڈیزائنگ میں تعمیرات کرنے کے لیے دن رات انتھک محنت کی جس پر آزاد کشمیر کی عوام بالخصوص حلقہ ایل اے 2چکسواری اسلام گڑھ کی عوام کو فخر ہے حلقہ ایل اے 2چکسواری اسلام گڑھ غیور عوام سابق وزیراعظم آزاد کشمیر چوہدری عبدالمجید کے دست و بازوں بن کر وفاق کو کمزور کرنے والی ہر سازش کا ڈٹ کر مقابلہ کریں گے۔
چکسواری (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم) پاکستان پیپلز پارٹی آزاد کشمیر میونسپل کمیٹی چکسواری کے رابطہ سیکرٹری واجد حسین آف لدڑ پینڈا نے ذوالفقار احمد راجہ ایڈوکیٹ سابق صدر ڈسٹرکٹ بار ایسوسی ایشن میرپور و چیئرمین جموں وکشمیر پیپلز نیشنل الائنس کی جواں سال صاحبزادی جو میڈیکل کی طالبہ تھی کی اچانک وفات پر راجہ ذوالفقار احمد ایڈوکیٹ سے اظہار تعزیت کرتے ہوئے مرحومہ کے لیے دعائے مغفرت کی۔ اللہ تبارک وتعالیٰ مرحومہ کو جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام عطا فرمائے اور مرحومہ کے والدین کو صبر و جمیل کے ساتھ یہ صدمہ برداشت کرنے کی توفیق و ہمت دے۔