انگلینڈ کے شہر ریڈنگ میں کشمیر فریڈم مارچ۔
ریڈنگ۔یوکے ( نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم ) انگلینڈ کے شہر ریڈنگ میں کشمیر فریڈم مارچ۔ انگلینڈ یوکے کی کاؤنٹی برکشائر کے خوبصورت اور بڑے شہر ریڈنگ میں کشمیر فریڈم مارچ کے نام سے ایک عظیم الشان ریلی نکالی گئی۔ جس میں برطانوی ممبر آف پارلیمنٹ، ممبر یورپی پارلیمنٹ، مئیر، کونسلرز اور سول سوسائٹی سمیت سینکڑوں افراد نے شرکت کی۔ جن میں کشمیری اور پاکستانی کمیونٹی کی تعداد نمایاں تھی۔ کشمیر فریڈم مارچ میں خواتین اور بچے بھی شریک تھے۔ جنہوں نے ہائی اسٹریٹ سے تاؤن ہال تک نکالی گئی ریلی میں شرکت کی۔
London; Kashmir freedom march was held in Reading with large number of people including social and political personalities
کشمیر کے مستقبل کا فیصلہ کشمیری عوام کی مرضی سے کیا جائے۔ حاجی اسلم چوہدری۔
سلاؤ۔یوکے ( نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم ) کشمیر کے مستقبل کا فیصلہ کشمیری عوام کی مرضی سے کیا جائے۔ حاجی اسلم چوہدری۔ میرپور آزاد کشمیر سے آبائی تعلق رکھنے والے برطانیہ میں مقیم بزرگ کشمیری راہنماء و دینی، سماجی و سیاسی شخصیت حاجی چوہدری محمد اسلم نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ محکوم و متنازعہ ریاست جموں و کشمیر کے مستقبل کا فیصلہ کرنے کا اختیار کشمیری عوام کو حاصل ہے۔ جو کہ ریاستی باشندے ہیں۔ بھارت جتنے مرضی داؤ پیچ کھیل لے، مقبوضہ جموں و کشمیر کی خصوصی آئینی حیثیت تبدیل کر لے مگر وہ بے نیل و مراد ہی رہے گا۔ کشمیر ایک متنازعہ علاقہ ہے۔ جس کا مقدمہ اقوام متحدہ میں ہے۔ اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل نے کشمیریوں کو ان کا حق خودارادیت دے رکھا ہے۔ جس کے مطابق کشمیری اپنی مرضی و منشاء، خواہشات اور اُمنگوں کے مطابق اپنے مستقبل کا فیصلہ بلا کوف و خطر بغیر کسی دباؤ کے کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ مسئلہ کشمیر کا حل سیاسی ہے۔ بھارت خطہ سے اپنی فوج باہر نکالے تاکہ کشیدگی کم ہو سکے اور خطہئ جنوبی ایشیاء میں امن کو فروغ مل سکے۔
عالمی برادری بھارت کے ظالمانہ ہتھکنڈوں کا نوٹس لے۔ چوہدری افضل۔
Global community should take notice of brutal Indian regime, C Afzal
سلاؤ۔یوکے ( نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم ) عالمی برادری بھارت کے ظالمانہ ہتھکنڈوں کا نوٹس لے۔ چوہدری افضل۔ برطانیہ میں مقیم کشمیری کمیونٹی راہنماء، سیاسی و سماجی شخصیت، پاکستان مسلم لیگ ن برطانیہ کے ایڈیشنل سیکرٹری، سابق نائب صدر پاکستان ویلفیئر ایسوسی ایشن سلاؤ، انگلینڈ یوکے اور چیئرمین برٹش کشمیر کونسل یوکے جناب چوہدری محمد افضل نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ بھارت مقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزیوں کا مرتکب ہو رہا ہے۔ عالمی برادری بھارت کی مودی سرکار کے ان ظالمانہ ہتھکنڈوں کا نوٹس لے۔