تحریک انصاف کے زیر اہتمام تھو ہا خالصہ میں گیس کے افتتاح کی تقریب بد نظمی کا شکار
کہوٹہ: نمائندہ پوٹھوہار ڈاٹ کام
تحریک انصاف کے زیر اہتمام تھو ہا خالصہ میں گیس کے افتتاح کی تقریب بد نظمی کا شکار ہوگئی۔ تحریک انصاف کے ممبر قومی اسمبلی صداقت عباسی اور ایم پی اے راجہ صغیر احمد صوبائی پارلیمانی سیکر ٹری جیل خانہ جات کی موجودگی میں سابق وائس چیئرمین راجہ سلطان محمود اچانک اسٹیج پر آگئے۔ اور اپنے خطا میں کہا کہ تھوہا خالصہ میں سوئی گیس کی فراہمی سابق وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی رہنما مسلم لیگ (ن) کا کارنامہ ہے۔ جبکہ تھوہا خالصہ میں ہسپتا ل کا قیام مسلم لیگ (ن) کے سابق ممبر صوبائی اسمبلی راجہ محمد علی کی محنت اور کاوش شامل ہے۔ ہسپتال کا سامان بھی زنگ آلود ہو چکا ہے۔ راجہ سلطان محمود نے اس موقع پر اعلان کیا کہ میں اپنی جیب سے تھوہا ہسپتال کے لیئے 18لاکھ کی گرانٹ دینے کو تیار ہوں۔ خدا کے لیئے اس ہسپتال کو فنکشنل کر کے علاقے کے مریضوں کے حال پر رحم کیا جائے۔
کہوٹہ: نمائندہ پوٹھوہار ڈاٹ کام
سابق ایم این اے اور تحریک انصاف کے راہنما غلام مرتضیٰ ستی نے کہاہے کہ ممبرقومی اسمبلی صداقت عباسی دوسروں کے منصوبوں پر تختیاں لگانے کی بجائے اپنے ترقیاتی منصوبے سامنے لائیں۔ ایک ارب 12کروڑ کے فنڈز 2012میں نے دیے تھے۔ کسی کا مرا ہوا شکار نہیں کھاتا یہ پرویز اشرف کے دور میں فنڈز ریلیز کرائے تھے۔ ہمیں حقیقت کو جھٹلانا نہیں چاہیے۔ پی ٹی آئی کا ہوں اور عوام علاقہ کے مسائل حل کرنا چاہتا ہوں افتتاح کا مسلہ نہیں۔ ہم نے بڑی مشکل سے شہباز شریف سے جان چھڑائی اور عمران خان کی جدوجہد کی وجہ سے اس نظام کا خاتمہ ہوا نہ صرف گیس بلکہ بجلی کے فنڈز بھی پڑے ہوئے ہیں۔آڑھائی کروڑ روپے اب بھی موجود ہیں۔ میں نے پورے حلقے کے لیے گیس اور بجلی کے لیے فنڈز ریلیز کرائے۔ انھوں نے کہا کہ تحریک انصاف عوام کے مسائل حل کریگی مشکل وقت گزر گیا عوام کو ریلیف ملے گا کشمیر کا مسلہ عمران خان نے عالمی سطح پر اٹھایا۔انکو خراج تحسین پیش کرتے ہیں۔عالمی طاقتیں اور مسلم اُمہ کشمیر میں بھارتی مظالم کے خلاف اور اس مسلے پر عملی اقدامات کریں عوام کی بلا تفریق خدمت میرا مشن ہے۔
Kahuta; Gas supply inauguration ceremony was held by PTI in village Thoa Khalsa, when on stage speakers condemned Sadaqat Ali Abbassi for hijacking Shahid Khaqan Abbassi laid project, worse was to come when Ghulam Murtaza Satti PTI also deplored his own party MNA Sadaqat Ali Abbassi