DailyNews

Rawalpindi; Five murdered over love marriage disapproval

پسند کی شادی کرنے والے نوجوان سمیت 5 افراد قتل

راولپنڈی اور چکوال کے مختلف علاقوں میں5افرادکو قتل کر دیا گیا، جبکہ ٹریفک حادثات سمیت دیگر واقعات میں بھی 3 افراد جاں بحق ہوئے۔تھانہ صدربیرونی کو بشیر احمدنے بتایاکہ اس کے 22سالہ احسن خان نے چھ سات ماہ قبل شانزہ سے پسند کی شادی کی تھی اوراس کی اپنے سسرال والوں سے ناچاقی چل رہی تھی، سسرال والے بضد تھے کہ شانزہ کو طلاق دیں ورنہ خود ذمہ دار ہو ں گے۔ قوی امکان ہے کہ احسن خان کو اس کے سسرال والوں نے قتل کیا یا کروایا ہے ۔تھانہ بنی کو پطرس مسیح سکنہ محلہ راجہ سلطان راولپنڈی نے بتایا کہ میں گھر پہنچا تو میری بیوی اور بیٹی مریم مجھے پکڑ کر رفاقت عرف فوجی کے گھر لے گئیں جہاں میرا بیٹا شمعون تڑپ رہا تھا رفاقت کے ساتھ آصف ، ببلی شہزاد ، چاند بھی کھڑے تھے جنہوں نے میرے بیٹے کو ناحق مارا۔ میری بیوی اور بیٹی نے انہیں شمعون کو پانی کے ٹپ میں غوطے دیتے دیکھا ۔اسے ہولی فیملی ہسپتال لے کر گئے جو دم توڑگیا ۔ تھانہ روات کوقیصر علی شاہ سکنہ عثمان بلاک فیز8 نے بتایا کہ میرا والد اعجاز علی شاہ گاڑیوں کی اور زمین کی خرید وفروخت کا کاروبار کر تا ہے ۔ملک یاسر نے کلاشنکوف اور محمد امجد نے پسٹل سے میرے والد پر اندھا دھند فائرنگ شروع کر دی جس سے وہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہو

Show More

Related Articles

Back to top button