Kallar Syedan; Daily wages staff of 17 jobs at waste management company are at stake
محکمہ ویسٹ منیجمنٹ کمپنی راولپنڈی کے زیر انتظام کلر سیداں میں ڈیلی ویجز پر کام کرنے والے 17 کے قریب ملازمین کا مستقبل داؤ پر لگ گیا
کلر سیداں (اکرام الحق قریشی)محکمہ ویسٹ منیجمنٹ کمپنی راولپنڈی کے زیر انتظام کلر سیداں میں ڈیلی ویجز پر کام کرنے والے 17 کے قریب ملازمین کا مستقبل داؤ پر لگ گیا۔غریب ملازمین گزشتہ پانچ ماہ سے تنخواؤں سے محروم ہیں جس کی وجہ سے ان کے گھروں میں فاقہ کشی کی نوبت آ گئی ہے۔آرڈبلیو ایم سی کلر سیداں نے 17 افراد کو ڈیلی ویجز پر بھرتی کر رکھا تھا جن میں سے بیشتر ملازمین کلر سیداں واٹر سپلائی پر اپنے فرائض سر انجام دے رہے تھے۔پانچ ماہ قبل منیجنگ ڈائریکٹر آڑ ڈبلیوایم سی کی ہدایت پر ان کی تنخواہیں روک لی گئی ہیں مگر اس کے باوجود اپنے وہ بغیر تنخواہ کے اپنے فرائض منصبی ادا کر رہے ہیں۔بیشتر ملازمین جو گزشتہ بارہ برسوں سے اپنے فرائض سر انجام دے رہے تھے کو مستقبل کرنے کی بجائے انہیں نوکری سے فارغ کر کے ان کا مستقبل تاریک کر دیا گیا ہے۔لاہور ہائی کورٹ نے سیکرٹری لوکل گورنمنٹ کو معاملات حل کرنے کی ہدایت جاری کر رکھی ہے مگر اس کے باوجود محکمہ لوکل گورنمنٹ لمبی تان کر سویا ہوا ہے۔
کلرسیداں کے قریب تل خالصہ محمد چوہدری توقیراسلم الحاج خالد رضا سے اظہار تعزیت
Condolences paid to Ch Tauqir Aslam and Al Haj Khalid in Tal Khalsa
کلرسیداں (اکرام الحق قریشی)آزادریاست جموں وکشمیر کے وزیر راجہ محمد صدیق نے کہا ہے کہ پاکستان کی زبانی مدد کے دعوؤں سے کشمیریوں کو مایوسی ہوئی ہے ایٹمی پاکستان مقبوضہ وادی کے مسلمانوں کو مسلسل کرفیو سے بھی نجات نہیں دلا سکتا تو آزادکشمیر کے لوگوں کو لائن آف کنٹرول پار کرنے سے بھی نہ روکے مقبوضہ وادی میں ہماری ماؤں بہنوں بیٹیوں کی عصمت دری ہو رہی ہے تحریک آزادی چلانے والے نوجوانوں کا قتل عام جاری ہے اور ہم آخری گولی تک کی جنگ کی جزباتی باتوں سے کشمیریوں کو مزید گمراہ نہیں کرسکتے عمران خان سے نہیں پاکستان کی مقتدر قوتوں سے کشمیریوں کو گلہ ہے ان کی امیدیں مایوسیوں میں بدل رہی ہیں انہوں نے اتوار کو کلرسیداں کے قریب تل خالصہ محمد چوہدری توقیراسلم الحاج خالد رضا سے اظہار تعزیت کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ عمران خان کے دورہ امریکہ اور ٹرمپ کی جانب سے مسئلہ کشمیر پر ثالثی کی پیشکش کے فوری بعد بھارت نے کشمیر کی خصوصی حیثیت کوبدل ڈالا اس سازش میں بھارت،امریکہ،اسرائیل،عرب ممالک اور پاکستانی حکومت بھی شامل ہے ہم بھارتی مظالم سے کشمیریوں کو نہ بچا سکے 50ایام سے وہ بھوکے پیاسے تڑپ رہے ہیں ہماری ماؤں بہنوں بیٹیوں کی بھارتی افواج عصمت دری کررہی ہیں مگر ہم آخری گولی کے ذریعے اب بھی کشمیریوں کو دھوکہ دے رہے ہیں پاکستان کشمیریوں کی مدد نہیں کر سکتا تو آزاد کشمیر کے لوگوں کو ایل او سی پار کرنے سے نہ روکے ہم وہاں جا کر اپنے بہن بھائیوں کے ساتھ شہید ہونا چاہتے ہیں کشمیریوں نے تکمیل پاکستان کی تاریخ اپنے خون سے لکھی مگرپاکستان محض طفل تسلیوں پر ٹرخا رہا ہے ہمیں عمران خان سے نہیں ایٹمی ملک پاکستان اور اس کی مقتدر قوتوں سے بیوفائی کا شکوہ رہے گا کشمیری یہ پوچھنے کا حق رکھتے ہیں کہ پاکستان افغان کی جنگ میں کود سکتا ہے تو اپنے کشمیری بھائیوں کی مدد کے لئے کیوں آگے نہیں بڑھتا؟پاکستان کشمیر کو سیاسی مفادات کے لئے استعمال لرنا ترک کرے کشمیرہوں کا پاکستان پر سے اعتماد اٹھ رہا ہے انہوں نے وزیراعظم آزادکشمیر کے اسلام آباد میں خطاب کو ذرائع ابلاغ میں روکنے کی بھی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا کہ جو لوگ وزیراعظم آزادکشمیر کے خطاب کو روکتے ہیں ہم ان سے ّمقبوضہ کشمیر کی آزادی کی توقع رکھ کر خود کو آج تک دھوکہ دیتے چلے آرہے ہیں۔
یوسی بشندوٹ کے سابق کونسلر چوہدری ارشد کی اہلیہ کو گاؤں بسنتہ میں سپرد خاک کر دیا گیا
Wife of Ch Arshad passed away in village Basanta, UC Bishondote
کلرسیداں (اکرام الحق قریشی)یوسی بشندوٹ کے سابق کونسلر چوہدری ارشد کی اہلیہ کو گاؤں بسنتہ میں سپرد خاک کر دیا گیا نماز جنازہ میں چوہدری محمد ایوب، محمد زبیر کیانی، راجہ یاسر بشیر، مناظر اقبال،راجہ غلام قنبر، محمد رفاقت،ارشد سلطان اور دیگر نے شرکت کی۔