DailyNews

London; Ch M Shaban of Slough arrives in New York to participate in pubic rally in solidarity with Kashmiri’s

چوہدری محمد شعبان آف سلاو برطانیہ سے امریکہ پہنچ گئے

لندن۔یوکے ( نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم ) چوہدری محمد شعبان امریکہ پہنچ گئے۔ پاکستان تحریک انصاف یوکے اینڈ یورپ کے کوآرڈینیٹر و بیرسٹر سلطان محمود چوہدری کے معتمد خاص چوہدری محمد شعبان برطانیہ سے امریکہ پہنچ گئے ہیں۔ اپنی ٹیلی فونک گفتگو میں انہوں نے کہا کہ وہ یونائیٹڈ اسٹیٹ آف امریکہ میں کشمیریوں کے منعقد کردہ مختلف پروگراموں اور مظاہروں میں حصہ لیں گے۔ جبکہ 27 ستمبر کو اقوام متحدہ کے ہیڈ کوارٹر کے باہر منعقدہ کشمیریوں کے بہت بڑے احتجاجی مظاہرے میں شرکت کریں گے۔ انہوں نے مزید کہا کہ قائد پاکستان تحریک انصاف پارٹی آزاد کشمیر صدر بیرسٹر سلطان محمود چوہدری بھی جلد امریکہ پہنچ رہے ہیں۔ اور کشمیری احتجاجی مظاہروں، مباحثوں اور کانفرنسوں میں شرکت کریں گے۔ جبکہ کشمیر ایشوء پر لابنگ ہو گی۔ اور دنیا کو بھارت سرکار کی جانب سے مقبوضہ کشمیر کی آئینی حیثیت کو ختم کرنے اور وہاں پر مسلسل ساتھ ہفتوں سے نافذ کرفیو اور انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزیوں سے آگاہ کیا جائے گا۔ دریں اثناء چوہدری شعبان کے نیویارک امریکہ پہنچنے پر انکے عزیز و اقارب، دوست احباب اور پارٹی ورکروں نے ان کا شایان شان استقبال کیا جبکہ سرزمین امریکہ پر انہیں خوش آمدید کہا۔

Show More

Related Articles

Back to top button