Kallar Syedan; Oil exploration company BGP has completed the search for oil in Kallar Syedan and Dadyal villages
تیل تلاش کرنے کی کمپنی بی جی پی نے کلرسیداں اورڈڈیال کے دیہات میں تیل کی تلاش کا کام مکمل
کلرسیداں (اکرام الحق قریشی)تیل تلاش کرنے کی کمپنی بی جی پی نے کلرسیداں اورڈڈیال کے دیہات میں تیل کی تلاش کا کام مکمل کر لیا جو پانچ ماہ تک جاری رہا اور اس میں کمپنی کے اٹھارہ سو ملازمین نے حصہ لیا تیل کی تلاش میں متاثرہ د وہزار لوگوں میں ایک کروڑ روپے کے چیک بھی تقسیم کیئے گئے،تفصیلات کے مطابق بی جی پی کمپنی نے ایڈمن ملک عاطف فیلڈ افسران رانا کامران،سید مظہر حسین شاہ اور سیکیورٹی آفیسر نور خان کی قیادت میں پانچ ماہ تک کلرسیداں کی یوسی چوآخالصہ،منیاندہ اور سموٹ جبکہ دریائے جہلم کے اس پار تحصیل ڈڈیال آزاد کشمیر کی یوسیز سرکھی،کھٹاڑ،کوٹلہ اور دیگر میں بھی پانچ ماہ تک تیل کی تلاش کا کام جاری رکھا جس میں اٹھارہ سو ملازمین نے حصہ لیا کمپنی نے اپنا کام مکمل کرنے کے بعد سامان کی منتقلی شروع کر دی ہے کمپنی نے کلرسیداں اور ڈڈیال کے ایسے دو ہزار لوگوں میں مجموعی طور پر ایک کروڑ سے زائد مالیت کے چیک تقسیم کیئے جن کی زمینوں سے گاڑیاں اور کیبل گزاری گئیں یا ان میں کھدائی ہوئی یا ان کی کوئی فصل متاثر ہوئی کمپنی نے ہر قسم کے نقصان کا معاوضہ ادا کر دیا ہے اور اس کے لیئے کلرسیداں اور ڈڈیال میں الگ الگ تقریبات منعقد کی گئیں جن میں متاثرین کے علاوہ مقامی عمائدین،علمائے کرام،آئمہ کرام،اساتذہ کرام،تمام سیاسی سماجی رہنماؤں اور کارکنوں،سول سوسائٹی،تاجروں اور صحافیو ں نے بھی شرکت کی ان سب کی موجودگی میں متاثرین کو نہ صرف چیک تقسیم کیئے گئے بلکہ ان کی خاطر تواضع بھی کی گئی،تیل کمپنی کے ذمہ داران نے کام کے دوران مقامی لوگوں کے تعاون کو مثالی قرا ر دیا جبکہ متاثرین نے بھی امدادی چیکوں کی فراہمی پر پورے اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے کمپنی کا اس حوالے سے بھی خصوصی شکریہ ادا کیا جو اس نے دریائے جہلم کے کنارے دور دراز پہاڑی سلسلوں میں مقیم لوگوں کو قیام پاکستان کے بعد پہلی بار کچی سڑکیں بنا کر بطور تحفہ پیش کی ہیں جن ہیں مستقبل میں پختہ کر کے پسماندہ لوگوں کو بھی سفری سہولیات فراہم کی جا سکتی ہیں۔
Kallar Syedan; Oil exploration company BGP completed the oil exploration work in Kalllar Syedan and Dadyal villages which continued for five months and company’s eighteen hundred employees were involved in the oil exploitation one million Rupees cheques were also distributed to the land owners.
کلرسیداں میں 19 سالہ مزدور کو اغواء کر لیا گیا پولیس نے ایک خاتون سمیت چار افراد کیخلاف مقدمہ درج
19-year-old labourer kidnapped, Police file a case against four men, including a woman
کلر سیداں (اکرام الحق قریشی) کلرسیداں میں 19 سالہ مزدور کو اغواء کر لیا گیا پولیس نے ایک خاتون سمیت چار افراد کیخلاف مقدمہ درج کر لیا ہے۔یاسر محمود سکنہ انچھوہا نے تھانہ کلر سیداں پولیس کو رپورٹ درج کراتے ہوئے بیان دیا کہ میرا حقیقی بھائی محمد قاسم محمود جس کی عمر 19 سال ہے،14 ستمبر کی صبح 8 بجے مسمی عامرسکنہ تمڑال جو کہ مستریوں کا کام کرتا ہے کیساتھ مزدوری کیلئے گیا اور پھر گھر واپس نہ آیا۔دو تین دن بعد میں نے اپنے موبائل فون سے عامر مستری کے نمبر پر رابطہ کر کے بھائی کے بارے میں استفسار کیا تو اس نے بتایا کہ واپس گھر چلا گیا ہے۔مورخہ 17 ستمبر،میرے حقیقی ماموں محمد عمران نے رات ساڑھے گیارہ بجے کے قریب فون کر کے بتایا کہ قاسم میرے گھر میں ہی تھا کہ اسی دوران طارق کے گھر آنے کے بعد قاسم اسے دیکھ کر بھاگ گیا ہے اور قاسم کا موبائل فون،بٹوہ،جوتے اور قمیض میرے گھر میں ہی پڑے ہوئے ہیں آ کر لے جائیں جس کے بعد میں کافی پریشان ہو گیااور سوچ بچار کے بعد مجھے اب قوی یقین ہو گیا ہے کہ میرے بھائی کو محمد طارق سکنہ ہر دو پنڈورہ کلر سیداں،محمد عمران سکنہ روات حال پیر ودہائی اور اس کی بیوی (ث)نے عامر مستری کے ذریعے اغواء کر لیا ہے اور خدشہ ہے کہ کہیں اس کو مار نہ دیں۔وجہ عناد یہ ہے کہ میرے بھائی اور خالہ زاد بھائی محمد طارق کے درمیان ممانی (ث) سے ناجائز تعلقات کی وجہ سے چپقلش چلی آ رہی ہے اور کئی دفعہ طارق نے میرے بھائی قاسم کو جان سے مارنے کی دھمکی بھی دی ہے۔
ہم ہر قسم کے حالات کا مقابلہ کرنے کیلیے تیار ہیں
We are ready to face all kinds of situations, Ijaz Butt
کلرسیداں (اکرام الحق قریشی)پاکستان پیپلز پارٹی اوچھے ہتھکنڈوں سے مرغوب نہیں ہو گی۔ گرفتاریاں ہمیں اپنے اصولی موقف سے ہٹا نہیں سکتیں۔ احتساب کے نام پر شروع ڈرامہ بند کیا جائے۔ یکطرفہ احتساب کسی صورت قبول نہیں۔ یہ باتیں پاکستان پیپلز پارٹی تحصیل کلر سیداں کے صدر محمد اعجاز بٹ نے اپنے ایک بیان میں کہیں۔ انہوں نے کہا کہ سید خورشید شاہ صاحب کی گرفتاری حکومتی بوکھلاہٹ کا نتیجہ ہے۔ اس موقع پر پی پی پی تحصیل کار سیداں کے سیکرٹری انفارمیشن اظہر محمود بھٹی نے کہا کہ اختساب یکطرفہ نہیں ہونا چائیے احتساب سب کا ہونا چائیے۔ سیاسی انتقام کو احتساب کا نام نہ دیا جائے۔ موجودہ حکومت انتقام میں اندھی ہو چکی ہے جو کہ جمہوریت اور ملکی استحکام کیلیے کسی طور مناسب نہیں۔ گرفتاریاں اور جیلیں ہمیں اپنے موقف سے ہٹا نہیں سکتیں۔ پی پی پی کے کارکن اور عہدیدار ان اوچھے ہتھکنڈوں سے ڈرنے والے نہیں۔ حکومت ہوش کے ناخن لے۔ ہم ہر قسم کے حالات کا مقابلہ کرنے کیلیے تیار ہیں۔
کلرسیداں میں بھی تیسرے روز بادل پھٹ پڑے مسلسل تیز بارش سے پانی گھروں میں داخل ہو گیا
Heavy rainfall continues for third day as water enters homes
کلرسیداں (اکرام الحق قریشی)کلرسیداں میں بھی تیسرے روز بادل پھٹ پڑے مسلسل تیز بارش سے پانی گھروں میں داخل ہو گیا اور کھیت کھلیان بھی تالابوں میں بدل گئے گزشتہ تین ایام سے نما زفجر کے فوری بعد کلرسیداں شہر میں آندھی طوفان موسلادھار بارش اور ژالہ باری کا سلسلہ جاری ہے روزانہ بادل پھٹ پڑتے ہیں طوفانی بارش اور ژالہ باری سے مکئی کی فصل کو شدید نقصان پہنچا باغات میں لگے اجناس بھی بری طرح سے متاثر ہوئے گلیاں ندی نالوں اور کھیت کھلیان تالابوں میں بدل گئے بارش اس قدر شدید تھی کہ کھڑکیوں دروازوں سے پانی گھروں میں داخل ہو گیا اور ایسا صرف کلرسیداں شہر میں ہی ہوا ارد گرد کے علاقے ا س صورت حال سے محفوظ رہے۔
دو مختلف وارداتوں میں نامعلوم ملزمان ایک عدد ٹرانسفارمر اور چار عدد الیکٹرک موٹریں چوری کر کے فرار ہو گئے
In two separate incidents, unknown suspects fled after stealing a number transformer and four electric motor.
کلر سیداں (اکرام الحق قریشی) کلر سیداں کے نواحی علاقوں میں چوری کی دو مختلف وارداتوں میں نامعلوم ملزمان ایک عدد ٹرانسفارمر اور چار عدد الیکٹرک موٹریں چوری کر کے فرار ہو گئے۔چوری کی پہلی واردات یونین کونسل بشندوٹ کے موضع بٹر میں پیش آئی جہاں رات کی تاریکی میں لوڈ شیڈنگ کا فائدہ اٹھاتے ہوئے نامعلوم چوروں نے بجلی کا ٹرانسفارمر نیچے اتار کر اس میں موجود قیمتی کوائلز چوری کر لیں جبکہ دوسری واردات کلر سیداں روات روڈ پر واقع سردار مارکیٹ میں پیش آئی جہاں نامعلوم چوروں نے سینٹری سٹور کے کٹر سے تالے توڑ کر چار عدد الیکٹرک موٹریں چوری کر لیں اور موقع سے فرار ہو جانے میں کامیاب ہو گئے۔بٹر میں ٹرانسفارمر چوری کے بعد سے مقامی آبادی کی بجلی بند ہے جو گزشتہ شب بھی بند رہی سابق چیئرمین یوسی بشندوٹ محمد زبیر کیانی نے صورت حال پر شدید تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ٹرانسفارمر چوری سے مقامی آبادی کو بجلی جیسی سہولت سے محرو م کرنا بڑی زیادتی کی بات ہے۔
ٹی ایچ کیو ہسپتال کے قریب زیر تعمیر بلڈنگ میں ڈینگی لاروا برآمد
Dengue virus found at THQ hospital
کلر سیداں (اکرام الحق قریشی) چیف آفیسر بلدیہ کلر سیداں خالد رشید کی ہدایت پر انفورسمنٹ انسپکٹر زاہد حیدری نے عملے کے ہمراہ ٹی ایچ کیو ہسپتال کے قریب زیر تعمیر بلڈنگ میں ڈینگی لاروا برآمد ہونے پر حبیب اللہ نامی مالک کو دو ہزار روپے جرمانہ عائد کر دیا۔پھلینہ روڈ پر قائم
ٹائلز فیکٹری کی سرویلنس کے دوران بھی ڈینگی لاروا برآمد ہونے پر فیکٹری کے مالک ظہور اختر کو دو ہزار روپے جرمانہ کی چٹ تھما دی گئی۔دریں اثناء کلر سیداں میں باربر شاپ کی دکان پر نصب واٹر ٹینک سے ڈینگی لاروا برآمد ہوا ہے جس کیخلاف مقدمہ کے اندراج کیلئے اسسٹنٹ کمشنر کلر سیداں کو درخواست کی گئی ہے۔
کلر سیداں (اکرام الحق قریشی) کلر سیداں میں ڈینگی وائرس کا ایک اور مریض سامنے آ گیا، تعداد دس ہو گئی ہے۔تحصیل اینٹمالوجسٹ قاضی فرحان کے مطابق 35 سالہ ٹریفک وارڈن محمد نوید سکنہ میرگالہ (سر صوبہ شاہ) کو ڈینگی وائرس کی تصدیق ہوئی ہے جسے راولپنڈی ہسپتال میں منتقل کر دیا گیا ہے۔محکمہ صحت کے مطابق متاثرہ شخص راولپنڈی میں اپنے فرائض سر انجام دے رہا ہے۔