DailyNews

Rawalpindi; Price of Onion 90, potato 50, the highest price of chicken remains intact, administration silent spectators

پیاز90، آلو 50 ، مرغی کی بلندترین قیمت برقرار، انتظامیہ خاموش تماشائ

راولپنڈی;تین روز سے زندہ برائلر 210روپے کلو فروخت ہونے کے باوجود انتظامیہ نے نوٹس نہیں لیا۔ چند روز قبل 165/170 روپے کلو بکنےوالا زندہ برائلر اچانک 190اور پھر210روپے کردیا گیا ہے۔ ضلعی انتظامیہ نے چھوٹے گوشت کی قیمت 800 روپےکلو مقرر کررکھی ہے لیکن قصاب 1050/1100روپے کلو،بڑے گوشت کی سرکاری قیمت 375روپے کلوہے لیکن مارکیٹ میں پانچ سو سے چھ سو روپے کلو ملتا ہے۔سو گرام کی پتیری روٹی کی سرکاری قیمت 7روپے مقرر ہے تندور والے آٹھ روپے میں بیچ رہے ہیں۔ 120گرام کا سادہ نان(خمیری)نرخ دس روپے ہیں جبکہ مارکیٹ میں بارہ روپے کا مل رہا ہے۔ پرائس مجسٹریٹس اور اسسٹنٹ کمشنرز بازاروں کا رخ نہیں کرتے ۔ ادھر پیاز اور ادرک سمیت سبزیوں کے نرخ بھی عوام کی پہنچ سے باہر ہو چکے ہیں اور دکاندار منہ مانگی قیمتیں وصول کر رہے ہیں ۔ پیاز 90روپے، آلو 50روپے کلو، گوبھی سو سے 120 روپے کلو تک بیچی جارہی ہے۔ کئی علاقوں میں مرغی کے نرخ 220روپے کلو بھی وصول کئے جارہے تھے جو زندہ مرغی کی بلند ترین قیمت بتائی جاتی ہے۔

Show More

Related Articles

Back to top button