اسلام پورہ جبر بازار دربار چوک سے ویگن سٹینڈ تک، صاف پاکستان شفاف پاکستان ریلی، کا انعقاد
جبر(نامہ نگار)کلین پاکستان ٹیم کے زیر اہتمام صفائی وستھرائی کی اہمیت کو اجاگر کرنے کے لیے اسلام پورہ جبر بازار دربار چوک سے ویگن سٹینڈ تک، صاف پاکستان شفاف پاکستان ریلی، کا انعقاد کیا گیا جس میں اہلیان اسلام پورہ جبر سمیت جینٹری کالج اسلام پورہ جبر،منہاج القرآن پبلک سکول،ممتاز میموریل سکول اور حسنین ٹیوشن اکیڈمی کے طلباء وسٹاف سمیت کلین پاکستان ٹیم کے ممبران محمد عدیل خان،شاہد محمود مغل،راجہ ابرار کیانی،راجہ عامر،ماسٹر محمد فاروق،حاجی قیوم،خواجہ آفتاب،حسنین علی،امجد حسین،محمد ناصر حسین،محمد شفیق ودیگر نے شرکت کی طلباء نے پلے کارڈ اٹھائے ہوئے تھے جن پر صفائی کی اہمیت کو اجاگر کرنے کے لیے،ہمارا ماحول ہماری ذمہ داری،ماحول کو صاف کرنے میں ہمارا ساتھ دیں،ہمارا پاکستان ہماری ذمہ داری، پر مبنی خصوصی پیغامات درج تھے ریلی کے شرکاء کو پرنسپل جینٹری کالج وقار بٹ نے اپنا خصوصی پیغام دیتے ہوئے کہا ہے کہ کلین پاکستان کی پوری ٹیم کو خراج تحسین پیش کرتا ہوں جنہوں نے انتہائی کم عرصے میں اپنی خدمات کا دائرہ وسیع کر دیا تمام یونین کونسل بھر کے لوگ کلین پاکستان ٹیم کا ساتھ دیں تاکہ کلین پاکستان ٹیم اپنے شہر کومثالی بنا سکیں، ایم ڈی منہاج القرآن پبلک سکول ساجد حسین نے کہا ہے کہ آج ہمیں اس بات کا عہد کریں کہ ہم نے اپنے شہر قصبے گھر سمیت ہر جگہ صفائی ستھرائی کو یقینی بنانا ہے کیونکہ صفائی نصف ایمان ہے آخر میں کلین پاکستان ٹیم کے چیئرمین و بانی راجہ اختشام فاروق نے تمام شرکاء کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ اس ریلی کا مقصد لوگوں کو صفائی و ستھرائی کے حوالے ایک مظبوط ترغیبی پیغام پہچانا تھا ایک دن آئے گا ہمارا اسلام پورہ جبر شہر صوبے کے دیگر شہروں کے لیے صفائی کے لحاظ سے ایک ماڈل بنے گا اور بطور مثال رہنمائی کرے گاانہوں نے کہاکہ طویل المدتی اور دیرپا اثرات کے لئے بچوں میں پچپن ہی سے صفائی کی اہمیت ڈالنی چاہئے۔ انہوں نے کہاکہ صفائی کی یہ سرگرمی ایک دفعہ کی نہیں ہونی چاہئے بلکہ آنے والی نسلوں میں صفائی کی اہمیت اجاگر رکھنے کے حوالے سے یہ سرگرمی مسلسل جاری رہنی چاہئے۔اس ریلی میں تمام سکولز و کالج کے سٹاف ننھے طالبعلموں کا شکریہ ادا کرتا ہوں
ڈہوک سیداں داخلی سوہاوہ مرزا میں ایک محفل بسلسلہ سالانہ مجلس ہذا و جلوس
Majlis to be held in Dhok Syedan. Sohawa Mirza on 25th Sept
جبر(نامہ نگار)مورخہ25ستمبر بروز بدھ صبح 10بجے بمقام سید شبیر حسین شاہ ڈہوک سیداں داخلی سوہاوہ مرزا میں ایک محفل بسلسلہ سالانہ مجلس ہذا و جلوس کا انعقاد ہو رہا ہے جس میں جلوس علم غازی عباس سرکار برآمد ہو گا اس محفل میں سخاوت حسین قمی شہنشاہ نقوی تیمور شیرازی قاسم رضا ناصر،آغا اسد حسین نقوی کے خطابات ہوں گے محفل کے اختتام پر حسینی لنگر کا وسیع انتظام ہو گا
چار دن قبل فائرنگ سے زخمی ہونے والادوکاندار چل بسا
M Nasir shot and injured in his shop in village Moori Palan four days ago dies from gun shot injuries
جبر(نامہ نگار)چار دن قبل فائرنگ سے زخمی ہونے والادوکاندار چل بسا،مورخہ 16ستمبرتین بجے کے قریب ڈہوک نیو اسلام آباد محمد ناصر ولد محمد عارف حسب معمول موہڑی پلاں کے قریب اپنی دوکان پر موجود تھا ایک نامعلوم شخص دوکان پر آ یا اور آتے ہی محمد ناصر کی بائیں ٹانگ پر فائر کیا جسے شدید زخمی حالت میں ہسپتال لایا گیا جبکہ محمد ناصر کو بدھ کی شام ہسپتال سے ڈسچارج کر دیا گیا تاہم گھر واپس آتے ہوئے قاضیاں کے قریب خالق حقیق سے جا ملاپوسٹ مارٹم کے بعد دن 11بجے نماز جنازہ ادا کر کے آبائی قبرستان میں سپردخاک کر دیا گیا جبکہ نماز جنازہ میں ہر طبقہ فکر لوگوں نے کثیر تعداد میں شرکت کی۔
مریم نواز کی لیگی نائب صدرات کے حق میں فیصلہ آنا حق و سچ کی فتح ہے
Miryam Nawaz appointment as vice President welcomed
جبر(نامہ نگار)سابق جنرل کونسلر یوسی اسلام پورہ خواجہ شوکت عزیز نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ مریم نواز کی لیگی نائب صدرات کے حق میں فیصلہ آنا حق و سچ کی فتح ہے مسلم لیگ ن ہی وہ واحد جماعت ہے جو عوامی مسائل کو حقیقی معنوں میں حل کرتی ہے سابق وزیر اعظم میاں نواز شریف اور میاں شہباز شریف جب بھی اقتدار میں آئے انہوں نے ملک اور عوام کی صیح طریقے سے خدمت کی ہے جس کی وجہ سے لوگ مسلم لیگ ن کو یاد کر رہے ہیں انہوں نے کہا پی ٹی آئی سستی شہرت کے لیے الیکشن کمیشن گئی تھی عوامی مسائل حل کے بجائے سیاسی جماعتوں پر ناجائز مقدمات بنائے جا رہے ہیں وہ وقت دور نہیں جب میاں نواز شریف تمام مقدمات سے سرخرو ہوں گے اور عوام کے درمیان ہوں گے انہوں نے کہا حکمران عوام میں اپنا اعتماد ناکام ہو چکے ہیں حکومت اپوزیشن کے خلاف انتقامی مہم چلانے کے سوا کچھ نہیں کررہی ریاست مدینہ کے قیام کے دعوویداروں نے عوام پر عرصہ حیات تنگ کر دیا ہے مہنگائی اس قدر غروج پر پہنچ چکی ہے کہ غریب عوام کا جینا حرام ہو چکا ہے اب عوام ان کے جانے کی دعا کر رہے ہیں انشاء اللہ عوامی طاقت سے آنے والا دور پاکستان مسلم نواز کا ہی ہوگا جس سے ملک ایک بار پھر خوشخالی کی جانب گامزن ہوگا۔