وارثیسپریٹنڈنٹ واپڈا سرکل جہلم کے احکام ہو امیں اڑ گئے۔بیول واپڈا اپنی ہٹ دھرمی پر قائم۔
بیول(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم)وقاص الرحمن وارثیسپریٹنڈنٹ واپڈا سرکل جہلم کے احکام ہو امیں اڑ گئے۔بیول واپڈا اپنی ہٹ دھرمی پر قائم۔تقریباً تین ماہ قبل سپریٹنڈنٹ واپڈا انجینئر خان اسلم خان نے بیول میں کھلی کچہری سے خطاب کرتے ہوئے مقامی عملے کو ہدایت کی تھی کہ وہ فوری طور پر سنگل فیز ٹرانسفارمر کا سروے کر کے رپورٹ ارسال کریں اور بجلی ڈیمانڈنوٹس ہر دس دن بعدجاری کریں اور جہاں بجلی لائنیں چھتوں کے بہت قریب سے گزر رہی ہیں انکو ہٹایا جائے مگر ایک بھی حکم پر عمل نہیں ہوا عوام کا یہ سوال ہے کہ کیا کھلی کچہری سستی شہرت حاصل کرنے کا ذریعہ ہے عوامی مسائل کا کوئی حل نہیں علاقے کی عوام نے مطالبہ کیا ہے کہ وہ اس ہٹ دھرمی کا نوٹس لیں تاکہ مسائل حل ہو سکیں۔
Gujar Khan; A Senior wapda official came to Bewal and had a open court session with plenty of pictures taken and loads of promises made it all turned out to be a drama as nothing has been implemented.