Rawalpindi; Court orders ban on allotments of plots in Islamabad
اسلام آباد میں پلاٹوں کی الاٹمنٹ پرپابندی عائد
اسلام آباد ہائی کورٹ کے چیف جسٹس اطہر من اللہ نے اسلام آباد میں پلاٹوں کی الاٹمنٹ پر تا حکم ثانی پابندی عائد کر دی ۔ چیف جسٹس نے سی ڈی اے کو ہدایت کی ہے کہ سی ڈی اے آئندہ حکم نامے تک پلاٹوں کی الاٹمنٹ نہ کرے ۔ متاثرین کی جانب سے دائر درخواست پر سماعت کے دوران وکیل عدنان رندھاوا نے کہا کہ حکومت نے ہماری زمین پر سیکٹرز بنا لئے لیکن آج تک معاوضہ نہیں دیا ، 13سال قبل زمین لی 2008 میں ایوارڈ بھی ہو چکا ، سی ڈی اے خود مان رہا ہے پھر بھی عمل درآمد کرنے کے لئے تیار نہیں جس پر چیف جسٹس نے کہا کہ سی ڈی اے بااثر لوگوں کو پلاٹ دے رہا ہے اور متاثرین کیلئے پیسے نہیں ہیں ، متاثرین کے حوالے سے سی ڈی اے معاملات کو دیکھے۔ اس پر وکیل نے کہا کہ سنگڑیال کی زمین پر ڈی 12اور ڈی 13بنائے گئے ، عدالت نے مذکورہ بالا ہدایات کے ساتھ فریقین کو نوٹس جاری کرتے ہوئے کیس کی مزید سماعت دو ہفتے تک ملتوی کر دی ۔