DailyNewsKahuta

Kahuta; Mobashar Hassan Satti congratulated on return from Hajj

مبشر حسن ستی کو حج کی سعادت حاصل کر نے پر ن لیگ تحصیل کہوٹہ کے رہنماؤں کی طرف سے مبارکباد

مٹور:نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم کبیر احمد جنجوعہ سے۔۔۔۔
مبشر حسن ستی کو حج کی سعادت حاصل کر نے پر ن لیگ تحصیل کہوٹہ کے رہنماؤں کی طرف سے مبارکباد۔مسلم لیگ ن تحصیل کہوٹہ کی ن سیاسی وسماجی شخصیت راجہ مبشر حسن ستی گذشتہ دنوں فریضہ حج کی اداہگی کے وطن واپس آئے ہیں ان کو حج کی ادا ہگی پر مسلم لیگ ن یوتھ ونگ تحصیل کہوٹہ کے صدر رفاقت جنجوعہ، مسلم لیگ ن تحصیل کہوٹہ کی معروف سیاسی وسماجی شخصت حاجی ملک منیر اعوان، مسلم لیگ ن یوتھ ونگ تحصیل کہوٹہ کے سیکرٹری اطلاعات عاصی جنجوعہ اور مسلم لیگ ن یوتھ ونگ تحصیل کہوٹہ کے جنر ل سیکرٹری حامد لطیف ستی نے ان کی رہائش گاہ جا کر ان کو مبارکباد پیش کی۔

شاہد خاقان عباسی نے ہمیشہ اصولوں کی سیاست کو فروغ دی,راجہ عباس پپو

Shahid Khaqan Abbasi has always promoted politics of principles, Raja Abbas Papu

مٹور:نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم کبیر احمد جنجوعہ سے۔۔۔۔
ن لیگ کی سیاسی وسماجی شخصیت راجہ عباس پپو سابق جنر ل کونسلر یوسی مٹورنے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوہے کہا کہ شاہد خاقان عباسی نے ہمیشہ اصولوں کی سیاست کو فروغ دیا۔ شاہد خاقان عباسی نے حلقہ این اے 57جو کہ پہلے حلقہ 50تھا اس میں بے شمار ترقیاتی کام کر ائے ہیں انہوں نے جو کہوٹہ شہر اور اس سے معلقعہ یونین کونسلوں میں جو سوئی گیس کاتحفہ دیا ہے وہ ان کا عوام پر ایک بہت بڑا احسان عظیم ہے یوسی ہوتھلہ،یوسی مواڑہ، یوسی مٹور، یوسی دوبیرن خورد، یوسی کھڈیوٹ کے بیشتر علاقوں کی عوام آج سوئی گیس سے مستعفید ہیں اہل علاقہ جولیاں اٹھا کر ہمارے عظیم قاہد سابق وزیر اعظم پاکستان شاہد خاقان عباسی کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں انہوں نے کہا کہ ہم اہل علاقہ سابق وزیر اعظم پاکستان شاہد خاقان عباسی کے جانثار ساتھی مسلم لیگ ن کے سر مایہ ضلعی جنرل سیکرٹری راجہ شوکت اقبال جنجوعہ کی عظمت کو بھی سلام پیش کرتے ہیں جنہوں نے اپنے علاقے کی عوام کے مسائل حل کر نے اپنا اہم کر دار ادا کیا ہے انہوں نے کہا کہ آئندہ الیکشن کل ہوں یا 2023میں کامیابی ہمارے عظیم قاہد سابق وزیر اعظم پاکستان شاہد خاقان عباسی کا مقدر بنے گی اس موقع پر سابق ممبر کاظم، حاجی ناظم اور دیگر افراد بھی موجودتھے۔

تحصیل انتظامیہ کہوٹہ اور محکمہ صحت کی غفلت کہوٹہ شہر اور گرد ونواح میں ڈھنگی کے معتدد کیس سامنے آگے

Cases of Dengue virus exposed due to negligence of Tehsil administration

مٹور:نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم کبیر احمد جنجوعہ سے۔۔۔۔
تحصیل انتظامیہ کہوٹہ اور محکمہ صحت کی غفلت کہوٹہ شہر اور گرد ونواح میں ڈھنگی کے معتدد کیس سامنے آگے۔موجودہ حکومت کے زمہ داروں نے بھی تاحال کوئی ایکشن نہ لیا ناں ہی کوئی سپرئے کے احکامات صادر فرمائے ہیں کہوٹہ کی معروف سیاسی وسماجی شخصیت راجہ مجیب اللہ ستی نے ڈی سی راولپنڈی سے اس معاملے پر فی الفور از خود نوٹس لینے کی اپیل کی ہے۔ تفصیل کے مطابق تحصیل انتظامیہ کہوٹہ اور محکمہ صحت کی غفلت کہوٹہ شہر اور گرد ونواح میں ڈھنگی کے معتدد کیس سامنے آئے ہیں جس کی وجہ سے عوام میں شدید خوف و ہراس پایا جاتا ہے اندرون شہر کہوٹہ میں بھی ڈھنگی بخار کے مریض سامنے آئے ہیں مسلم لیگ ن کے دور میں ڈھنگی کی روک تھام کے لیے عوام میں شعور آگائی کا پروگرام بھی کرتے تھے، یونین کونسل لیول پر سپریے بھی کراتے تھے محکمہ صحت کے زمہ دار بہت ایکٹیو نظر آتے مگر موجود ہ حکومت میں ڈھنگی کی روک تھام کے لیے فی الحال کوئی موثر اقدام نہیں کیا گیا کہوٹہ کی معروف سیاسی وسماجی شخصیت راجہ مجیب اللہ ستی نے ڈی سی راولپنڈی سے اس معاملے پر فی الفور از خود نوٹس لینے کی اپیل کی ہے۔

صوبائی پارلیمانی سیکرٹری جیل خانہ جات راجہ صغیر احمد کی خوشدامن، راجہ ناصر کی خالہ کی وفات پر,غم ودکھ کا اظہار

Condolences on death of the mother in law of Raja Sagheer Ahmed

مٹور:نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم کبیر احمد جنجوعہ سے۔۔۔۔
صوبائی پارلیمانی سیکرٹری جیل خانہ جات راجہ صغیر احمد کی خوشدامن، راجہ ناصر کی خالہ کی وفات پر پاکستان پیلز پارٹی حلقہ این اے86کے رہنماء راجہ محمد نوید، ممبر امن کمیٹی سید نجم الحسن نقوی آف ڈیرہ مشتاق شاہ،حلقہ PP-7کی سیاسی وسماجی شخصیت راجہ قیصر وینس یوسی کنوہا، نوجوان سیاسی وسماجی شخصیت راجہ عمران آف موہڑہ لنگڑیال،نوجوان سیاسی وسماجی شخصیت انجیئر راجہ بلال آف ڈھوک بنگیال نے گہر ئے غم ودکھ کا اظہار کرتے ہوئے مر حومہ کے لیے دعائے مغفرت کی ہے۔

Show More

Related Articles

Back to top button