Kallar Syedan; annual awards held at girls high school, Kanoha under British council
برٹش کونسل کے زیر اہتمام گورنمنٹ گرلز ہائی سکول کنوہا نمبر 1 میں انٹرنیشنل سکول ایوارڈ 2019 اور طالبات کی تربیت کیلئے ورکشاپ کا اہتمام کیا گیا
کلر سیداں (اکرام الحق قریشی)برٹش کونسل کے زیر اہتمام گورنمنٹ گرلز ہائی سکول کنوہا نمبر 1 میں انٹرنیشنل سکول ایوارڈ 2019 اور طالبات کی تربیت کیلئے ورکشاپ کا اہتمام کیا گیا،سائنس ٹیچر ماہ رخ مظہر نے بتایا کہ مقامی میڈیا کو بتایا کہ اس پروگرام کا براہ راست تعلق تعلیم سے ہے۔اس ایوارڈ کے تحت سکول کے بچوں کی تخلیقی صلاحیتوں کو اجاگر کرنے کا بھر پور موقع ملتا ہے جو ہمارے امتحانی اور تعلیمی سٹرکچرکے کمزور ہونے کی وجہ سے ہمارے بیشتر بچوں کو نہیں مل پاتا۔انہوں نے بتایا کہ اس ورکشاب کا مقصد تعلیم، ثقافت اور عالمی ترقیاتی پروگرام سے ہے۔ان سرگرمیوں کے انعقاد اور شیئرنگ کے ثبوت اکٹھے کر کے برٹش کونسل کے مہیا کردہ پورٹ فولیو میں ڈال کر جمع کرودیا جاتا ہے جو باقاعدہ جانچ پڑتال کے بعد رزلٹ میں اس کو پاس یا اگر کسی وجہ سے کوئی کمی رہ گئی ہوتو تفصیلی رزلٹ کیساتھ ایک میٹنگ میں سکول کے پروگرام کوارڈینیٹر کو مطمئن کیا جاتا ہے اور آئندہ سال کیلئے رہنمائی بھی لی جاتی ہے۔
چوہدری محمد عارف انتقال کر گئے نماز جنازہ آج بروز بدھ دن گیارہ بجے تل خالصہ میں اد اکی جائے گی
Ch M Arif passed away in village Tal Khalsa
کلر سیداں (اکرام الحق قریشی)الخدمت فاؤنڈیشن تحصیل کلر سیداں کے صدر چوہدری ابرار حسین کے خسر اور الحاج خالد رضا کے والد محترم چوہدری محمد عارف انتقال کر گئے نماز جنازہ آج بروز بدھ دن گیارہ بجے تل خالصہ میں اد اکی جائے گی۔
ذمرد حسین ولد عبدالرزاق سکنہ موہڑہ لنگڑیال چوآخالصہ کی نعش کلر سیداں کے قبرستان سے ملی
Body of Zamurad Hussain of village Morra Langrayal, Choa Khalsa found at Kallar graveyard
کلر سیداں (اکرام الحق قریشی)48سالہ محنت کش ذمرد حسین ولد عبدالرزاق سکنہ موہڑہ لنگڑیال چوآخالصہ کی نعش کلر سیداں کے قبرستان سے ملی جسے فوری طور پر تحصیل ہیڈ کواٹر ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔خیال کیا جاتا ہے کہ ان کی موت دل کا اچانک دورہ پڑنے سے ہوئی مگر حتمی فیصلہ ڈاکٹروں کی رائے کے بعد کیا جائے گا۔