Dadyal, AJK; Bar association Dadyal to hold protest at united nations in Islamabad
آزاد جموں و کشمیر بار کونسل کی کال پر بار ایسوسی ایشن ڈڈیال کا قافلہ صدر بار چوہدری صابر ایڈووکیٹ کی قیادت میں اقوام متحدہ آفس اسلام آباد کی طرف روانہ
ڈڈیال (نمائندہ خصوصی)
آزاد جموں و کشمیر بار کونسل کی کال پر بار ایسوسی ایشن ڈڈیال کا قافلہ صدر بار چوہدری صابر ایڈووکیٹ کی قیادت میں اقوام متحدہ آفس اسلام آباد کی طرف روانہ مقبوضہ کشمیر میں ہونے والے بھارتی مظالم،کرفیو، انسانی حقوق کی پامالی اور بھارتی آئین میں مقبوضہ کشمیر کے سٹیٹس میں کی گئی تبدیلی کے خلاف اقوام متحدہ آفس اسلام آباد کے سامنے بھرپور احتجاج کریں گے ڈڈیال بار تفصیلات کے مطابق آزاد جموں کشمیر بار کونسل کی کال پر ڈڈیال بار ایسو سی ایشن کا قافلہ صدر بار چوہدری صابر ایڈووکیٹ کی قیادت میں قافلہ اقوام متحدہ آفس اسلام آباد کے سامنے دھرنا دینے کیلئے اسلام آباد کی طرف روانہ ہوئے قافلے میں ڈڈیال بار کے عہدیداران و ممبران کی بڑی تعداد شامل تھی۔
ڈڈیال (نمائندہ خصوصی)
مقبوضہ کشمیر میں ڈیڈھ ماہ سے جاری کرفیو کے خلاف شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہیں نریندر مودی ہٹلر کے نقش قدم پر چل پڑا ہے مودی سرکار نے مقبوضہ کشمیر کو موجودہ صورتحال کے پیش نظر دنیا کی سب سے بڑی جیل بنا کر رکھ دیا گیا ہے ڈڈیال کے سرکاری محکموں کی عملی میدان میں کارکردگی صفر ہے اعلیٰ حکام کو سب اچھا کی رپورٹ دینے سے اب کام نہیں چلے گا ڈور ٹو ڈور رابطہ مہم جلد شروع کریں گے اور بہت جلد ڈڈیال میں ایک بڑا احتجاجی مظاہرہ کیا جائے گا ان خیالات کا اظہار صدائے حق پارٹی آزاد جموں و کشمیر کی مرکزی مشاورتی کونسل کے اجلاس سے بانی و مرکزی صدر سرفراز خان، بانی و چیئرمین خواجہ افتخار احمد صدیقی خطاب کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہا کہ نہتے مظلوم کشمیری بچے، بوڑھے، خواتین سمیت نوجوانوں کو تشدد کا نشانہ بنایا جا رہا ہے اور آئے دن شہید کیا جا رہا ہے اب وقت آ گیا ہے مسلمان طاقتیں آپس میں اتحاد قائم کریں اور بھارت کے خلاف سیسہ پلائی کی دیوار بن جائیں آئے دن بھارتی حکومت آزاد کشمیر پر حملہ کرنے کے بیانات جاری کر رہی ہے بھارت سن لے ہماری افواج سر حدوں کی حفاظت کرنا بخوبی جانتے ہیں اگر حملہ ہوا تو ہم سب پاک فوج کے شانہ بشانہ ہوں گے اس موقع پر ااجلاس میں مرکزی سیکرڑی جنرل محمد ذوالفقار،تحصیل سیکرٹری جنرل راجہ ذوالفقار،مرکزی سیکرٹری مالیات چوہدری زبیر،مرکزی سینئر نائب صدر حاجی الطاف حسین، مرکزی سیکرٹری نشرو اشاعت خواجہ زعفران توحیدی، جاوید اقبال انصاری، چوہدری محبت، چوہدری ظفر۔ محمد مشتاق، خواجہ الیاس، محمد رفاقت، محمد مسعود خواجہ،راجہ حبیب الرحمن، چوہدری مظہر اقبال، سیکرٹری عبداللہ، چوہدری نعیم سمیت دیگر نے شرکت کی، اجلاس میں ڈڈیال کے مسائل پر بھی گفتگو کی گئی اور اعلان کیا گیا کہ ڈڈیال میں قائم کمیٹیوں کو ایکٹو کیا جائے گا اجلاس میں یہ بھی کہا گیا کہ سرکاری محکمے عوام کو ریلیف دینے کے لیے قائم کیے گئے نا کہ عوام سرکاری محکموں میں در بدر کی ٹھوکریں کھاتے پھریں ڈڈیال انتظامیہ صرف کاغذی تحریروں کی حد تک محدود ہیں عملی میدان میں کارکردگی صفر ہے تحصیل لاوارثوں کا شہر کہلانے لگی ہے بہت جلد ڈڈیال میں عوامی رابطہ مہم شروع کریں گے ڈور ٹو ڈور ہر شخص کے پاس جائیں گے ان کو بتائیں گے کہ ان کے حقوق کیا ہیں اور ان کو حاصل کرنے کے لیے کس طرح کی جدوجہد کرنا پڑے گی؟ اجلاس میں بانی و چیئرمین خواجہ افتخار احمد صدیقی نے ڈڈیال کی عوام سے اپیل کی کہ اب وقت آ گیا ہے آپ لوگ اپنے حقوق کی جنگ لڑیں صدائے حق پارٹی کا مرکزی دفتر ڈڈیال میں موجود ہے اور عوام علاقہ کی خدمت اور جائز کام کا ساتھ دینے کے لیے کھلا ہے اور بہت جلد ڈڈیال میں ایک بڑے احتجاجی مظاہرہ کا اعلان کیا جائے۔