Rawalpindi; Two arrested for illegaly petrol filled lorry in Rawat
تھانہ روات پولیس نے لاکھوں روپے مالیت کے غیر قانونی ڈیزل و پٹرول سے بھری گاڑی قبضہ میں لیکر دو ملزمان گرفتار کر لئیے
روات(چوہدری عقیل احمد نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کام)تھانہ روات پولیس نے لاکھوں روپے مالیت کے غیر قانونی ڈیزل و پٹرول سے بھری گاڑی قبضہ میں لیکر دو ملزمان گرفتار کر لئیے مقدمہ درج تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز ایس ایچ او تھانہ روات کاشف اقبال نے روات کلر روڈ پر ناکہ بندی کر کے 1200 لیٹر ڈیزل و پٹرول سے بھری سوزوکی گاڑی ٹی ای452 پکڑ لی جس میں سوار دو ملزمان ڈرائیور محمد ظریف ولد اللہ دتہ نوتھیہ شریف اور ضمیر حسین ولد عبداللہ نوتھیہ شریف کو گرفتار کر لیا پولیس کے مطابق ملزمان برآمدہ پٹرول و ڈیزل کے متعلق کوئی اجازت نامہ یا لائسنس پیش نہ کر سکے جو غیر قانونی طور پر سپلائی کے لئیے لایا جا رہا تھا۔
روات(چوہدری عقیل احمد نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کام)تھانہ صدر بیرونی پولیس کی کامیاب کاروائی،بھاری مقدار میں ناجائز اسلحہ برآمد،دو ملزمان گرفتار گاڑی بھی قبضہ میں لے لی گئی تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز ایس ایچ او صدر بیرونی اشتیاق مسعود چیمہ کی ہدایت پر سب انسپکٹر سرمد الیاس نے گلشن آباد کے قریب کاروائی کر کے اسلحہ سمگلروں عابد الرحمان او محمد فیصل کو عین اس وقت رنگے ہاتھوں گرفتار کر لیا جب وہ کرولا کار میں بھاری مقدار میں اسلحہ سمگل کیلئے جا رہے تھے ملزمان کے قبضہ سے 4 عدد پسٹل30 بور،2 عدد رائفل12 بور،1200 بلٹس اور8 عدد اسلحہ سے لوڈ میگزین برآمد کر کے دونوں ملزمان کے خلاف مقدمہ درج رجسٹرڈ کر لیا،جبکہ زیراستعمال گاڑی بھی قبضہ میں لے لی گئی۔
روات(چوہدری عقیل احمد نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کام)روات پولیس کا جرائم پیشہ عناصر کے خلاف گھیرا تنگ،لاکھوں روپے مالیت کی بھاری مقدار میں شراب اور چرس سمیت ناجائز اسلحہ برآمد 15 ملزمان گرفتار مقدمات درج تفصیلات کے مطابق سی پی او راولپنڈی کیپٹن (ر)محمد فیصل رانا کی خصوصی ہدایت پر ایس ایچ او روات ملک کاشف اقبال نے جرائم پیشہ عناصر و منشیات فروشوں کے خلاف بھرپور کاروائیاں جاری رکھتے ہوئے چند ہفتوں کے دوران 25 لاکھ روپے مالیت کی 1000 ہزار بوتل شراب،لاکھوں روپے مالیت کی 6 کلو اعلیٰ کوالٹی کی چرس،12 عدد پسٹل30 بور،اور لاکھوں روپے مالیت کا مال مسروقہ برآمد کر کے تمام ملزمان کے خلاف الگ الگ مقدمات درج رجسٹرڈ کر لئیے۔جرائم پیشہ افراد کے خلاف کامیاب کاروائیوں پر عوام علاقہ نے روات پولیس کو خراج تحسین پیش کیا ہے۔
روات(چوہدری عقیل احمد نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کام)جرائم پیشہ افراد کی سرپرستی اور کرپشن پر تھانہ مندرہ سے معطل ڈرائیور کانسٹیبل محکمانہ ملی بھگت سے دوبارہ ایس ایچ او مندرہ کا کار خاص تعینات کر دیا گیا،ملاوٹی عناصر اور جرائم پیشہ افراد سے ماہانہ بھتہ وصولیاں جاری،ایس ایچ او سرپرست بن گیا،سادہ لباس اہلکار ڈرائیونگ کی بجائے مشکوک سرگرمیوں میں ملوث،محکمانہ ریکارڈ فوری چیک کرنے کا مطالبہ تفصیلات کے مطابق تھانہ مندرہ میں 5 سال سے زائد تعینات ڈرائیور کانسٹیبل اسد جو کہ ایک سال قبل دیہاتی سے5 ہزار روپے رشوت بٹورنے کے الزام میں رشوت ثابت ہونے پر اے ایس پی گوجر خان نے معطل کر دیا تھا اور سٹی پولیس آفیسر راولپنڈی نے اسے چارج شیٹ جاری کر دی تھی مذکورہ اہلکار کے خلاف جرائم پیشہ افراد کی سرپرستی اور بھتہ وصولی جیسی بیشتر شکایات کے باوجود صدر سرکل افسران کے ریڈر اور او ایس آئی برانچ نے چمک کے عوض کرپٹ اہلکار کو پانچویں بار تھانہ مندرہ تعینات کر دیا عوام علاقہ نے سی پی او راولپنڈی کیپٹن (ر)محمد فیصل رانا سے فوری نوٹس اور ذاتی دلچسپی کی اپیل کی ہے۔