Kallar Syedan; Demand for action to be taken against mafia taking over part of land belonging to government high school, Doberan Kallan
گورنمنٹ ہائی سکول دوبیرن کلاں کی آراضی فوری طور پر قبضہ گروپ سے واگزار کرانے اور ذمہ داران کے خلاف کاروائی کا مطالبہ
کلرسیداں (اکرام الحق قریشی)کلر سیداں کے نواحی قصبہ دوبیرن کلاں کے محمد شبیر خان ولد اکبر خان نے گورنمنٹ ہائی سکول دوبیرن کلاں کی آراضی فوری طور پر قبضہ گروپ سے واگزار کرانے اور ذمہ داران کے خلاف کاروائی کا مطالبہ کیا ہے انہوں نے ضلعی تعلیمی افسر کے نام ایک تحریری درخواست میں کہا ہے کہ مدرسہ کی گیارہ مرلے آراضی پر مقامی شخص نے ناجا?ز قبضہ کر رکھا ہے مگر ر?یس مدرسہ سمیت کوئی بھی قبضے کو واگزار کرانے پر تیار نہیں متذکرہ جگہ کے بدلے جس اراضی کو سکول کے سپرد کرنے کی بات کی جارہی ہے وہ اس شخص کی اپنی ملکیت ہی نہیں ہے انہوں نے واقعہ کا فوری نوٹس لینے اراضی کو قبضہ مافیا سے آزاد کرانے اور ذمہ داران کے خلاف سخت کاروائی کا مطالبہ کیا ہے۔
Kallar Syedan; Demand for action to be taken against mafia taking over part of land belonging to government high school, Doberan Kallan, The statement was made by Mohammad Shabbir Khan son of Akbar Khan.
کلر سیداں میں مزید دو افراد ڈینگی وائرس کی زد میں آ کر راولپنڈی ہسپتال پہنچ گئے
More reports of dengue virus victims from Kallar Syedan region
کلر سیداں (اکرام الحق قریشی) کلر سیداں میں مزید دو افراد ڈینگی وائرس کی زد میں آ کر راولپنڈی ہسپتال پہنچ گئے ہیں۔محکمہ صحت کلر سیداں نے بتایا کہ کلر سیداں کے نواحی علاقہ یوسی بشندوٹ کی ڈھوک 25 سالہ یاسر محمود جبکہ مک کے رہائشی 30 سالہ سجاد کو ڈینگی وائرس کی تشخیص کے بعد انہیں ہولی فیملی ہسپتال راولپنڈی منتقل کر دیا گیا ہے جس کے بعد ڈینگی وائرس میں مبتلا افراد کی تعداد سات ہو گئی ہے جن میں سے ایک خاتون بھی شامل ہے۔ٹریولنگ ہسٹری کے مطابق دونوں افراد راولپنڈی اور اسلام آباد میں سول ملازمت کرتے ہیں جو صبح گھر سے جاتے ہیں اور شام کو واپس آ جاتے ہیں۔
کلر سیداں کے نواحی علاقہ میں چالیس سالہ چھ بچوں کی ماں نے چوہے مار گولیاں کھا کر زندگی کا خاتمہ کر لیا
Domestic row leads to mother of six committing suicide
کلر سیداں (اکرا م الحق قریشی) کلر سیداں کے نواحی علاقہ میں چالیس سالہ چھ بچوں کی ماں نے چوہے مار گولیاں کھا کر زندگی کا خاتمہ کر لیا جسے گزشتہ رات پولیس کو اطلاع دہئے بغیر سپرد خاک کر دیا گیا۔ذرائع کے مطابق متوفیہ کے گھر میں بیٹی اور بہو کے درمیان کسی بات پر جھگڑا ہو گیا جس پر خاتون نے دلبرداشتہ ہو کر چوہے مار گولیاں کھا لیں جسے تشویشناک حالت میں قریبی ہسپتال لے جایا گیا مگر وہ جانبرنہ ہو سکی اور زندگی کی بازی ہار گئی۔متوفیہ کی دو بیٹیاں اور چار بیٹے ہیں جن میں ایک بیٹی اور دو بیٹے شادی شدہ بتائے جاتے ہیں۔ ادھر تھانہ کلر سیداں پولیس نے خودکشی کے واقعہ سے لاعلمی کا اظہار کیا ہے۔
یر قانونی بازار کو ختم کر کے بھتہ مافیا کے راج کے مکمل خاتمے کا مطالبہ
Public demand for authorities to end unauthorised run bazaar in Kallar Syedan
کلرسیداں (اکرام الحق قریشی)کلرسیداں کے شہریوں اور عوامی حلقوں نے کلرسیداں میں ہر پیر کو لگائے جانے والے غیر قانونی بازار اور اس کی آڑ میں بھتہ خوروں اور ان کے سرپرستوں کے خلاف سخت کاروائی کا مطالبہ کیا ہے ان کے مطابق گزشتہ کئی دھاہیوں سے یہاں ہر پیر کے روز منڈی مویشی لگتی تھی جس میں اشیا روزمرہ بھی ارزاں نرخوں پر دستیاب ہوتی تھیں گزشتہ دورحکومت میں سرکار آراضی نہ ہونے کی وجہ سے یہ منڈی ختم کردی گئی جس کے بعد کئی بااثر افراد کی ملی بھگت سے غیرقانونی طور پر اس پیر بازار کو لگایا جاتا ہے جس کی سربراہی بلدیہ نے سبزی منڈی کے ٹھیکیدار کو دے رکھی ہے جس کے پاس سوموار بازار لگانے کا اختیار ہے نہ اس کی منظوری دی گئی مگر کمال ہوشیاری سے سبزی منڈی کے ٹھیکیدار کو آگے کرکے بھتہ کی وصولی جاری ہے پنجاب ہائی وے کی ملکیتی سڑک چوا روڈ پر موجود اشیا روزمرہ فروخت کرنے والوں سے مافیا ہو پیر کے روز سات سو سے ایک ہزار روپے زبردستی وصول کیئے جاتے ہیں اور سبزی منڈی کے نام پر بازار میں ہر ٹھیہ بان,ملبوسات,خشک میوہ جات,بنیان آزاربند,کبوتر,مرغ,دنداسہ,پرانے کپڑے,جوتے تک فروخت کرنے والوں سے ٹھیکیدار کے ڈنڈا بردار اہلکار جبری بھتہ وصول کرتے ہیں پی ٹی آئی کے رہنما صوبائی پارلیمانی سیکرٹری نے بھی دو ہفتے قبل ڈی سی راولپنڈی کو انکوا?ری لا خط لکھا تھا جس پر تاحال عملدرآمد نہ ہوسکا اور بھتہ مافیا پوری آزادی سے یہ وصولیاں کر رہا پے شہریوں نے اس غیر قانونی بازار کو ختم کر کے بھتہ مافیا کے راج کے مکمل خاتمے کا مطالبہ کیا ہے۔