چوہدری ظفر پگاڑا کی اہلیہ کی وفات پر,تعزیت
جبر(نامہ نگار)چوہدری ظفر پگاڑا کی اہلیہ کی وفات پر سینئر صحافی کلرسیداں اکرام الحق قریشی،چوہدری توقیر اسلم اور تنویر شیرازی نے ان کی رہائشگاہ جبر گاؤں میں آکردلی تعزیت کا اظہار کرتے ہوئے مرحومہ کے لیے دعائے مغفرت اورلواحقین کے لیے صبروجمیل کی دعا کی ہے۔
جبر(نامہ نگار)رتالہ شریف میں منعقدہ کانفرنس شہدائے کربلا میں علامہ قاری محمد اسلم نے خصوصی خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ہماری کامیابی امام عالی مقام حضرت امام حسین اور دیگر شہدائے کربلا کے نقش قدم پر چلنے میں ہے نیکی کے فروغ اور بدی کے خلاف ڈٹ جانا شہدائے کربلا نے ہمیں یہ درس دے دیا ہے یزید پلید نے اپنی حکومت کو بچانے کے لیے آل رسول ﷺپر ظلم کے پہاڑ توڑ دئیے اور اللہ کریم کے سخت عذاب کا مستحق ہو گیا انہوں نے کہا اگر ہم اہل بیت اطہار سے محبت کرتے ہیں تو ہمیں چاہیے کہ برائیاں چھوڑ کر نیکی کی دعوت کو عام کریں اور رب کریم سے ڈریں کیونکہ یہ درس شہدائے کربلا کا ہے کہ حوف بس خدا کاہونا چاہیے اس کانفرنس میں عوام اہلسنت اور اراکین رابطہ کمیٹی سنی تحریک نے بھی شرکت کی جبکہ تقریب کا آغاز حافظ عبدالرؤف نے تلاوت قرآن پا ک سے کیا اور سٹیج سیکرٹری کے فرائض محمد ظہیر دھمیال نے سرانجام دیئے۔
جبر(نامہ نگار)راجہ جمشید احمدکیانی،ناصر بلوچ،راجہ عدیل،راجہ جاوید اورحوالدار صدیق نے اپنے ایک مشترکہ بیان میں کہاہے کہ کلین پاکستان ٹیم کے اسلام پورہ جبر میں صفائی ستھرائی کے حوالے اقدامات لائق تحسین ہیں نوجوانوں پر مشتمل ٹیم کی ہرپلیٹ فارم پر حوصلہ افزائی کی جائے گی اور اس ضمن میں تمام تاجربرادری سمیت ہر وہ شخص جسکا تعلق اسلام پورہ جبر شہر ہے وہ لازمی حوصلہ افزائی کرئے انہوں نے کہا بانی و چیئرمین کلین پاکستان ٹیم را جہ اختشام فاروق نے جس طرح اسلام پورہ جبر کے عوام کو صفائی ستھرائی کے حوالے سے شغور دیا اس سے صاف ظاہر ہے کہ وہ اپنے مقصد میں ضرور کامیاب ہوں گے
جبر(نامہ نگار)سینئر صحافی سیاسی و سماجی شخصیت راجہ صابر حسین صدیقی کی والدہ کی وفات پر الحاج شاہد صرا ف،سید ندیم بخاری،راجہ قاسم اخلاص،صحابزادہ اخلاق قریشی،خان شیر خان،چاند مبین،چوہدری ظفر پگاڑا،ایم رشید چنگا بنگیال،قاضی خلیل،چوہدری جاویدقاضیاں،ماسٹر جاوید اقبال بورگیاں،مراز حفیظ،راجہ احسان الحق قاضیاں،ممریز واپڈا،بابو عمران ایڈووکیٹ ،چوہدری تنویر،چوہدری واجد سیکرٹری،راجہ قیصر ایڈووکیٹ،ملک راشد ایڈووکیٹ،شاہد منیر ایڈووکیٹ،چوہدری محبوب آف لس،چوہدری بشارت نور،شیخ طارق سیٹھی بیول،چوہدری جاوید گولین،حاجی شیراز پلتھیام،خواجہ نعیم شفیق،ذوہیب قریشی،حافظ واجد جبر،مرزا مسعود،راجہ حسنین کالا،راجہ مظہر سیکرٹری،راجہ نجیب جرال،راجہ لاریب کیانی سمیت و یگر شخصیات نے ان کی رہائشگاہ پنڈوری بنگیال میں جاکرتعزیت کا اظہار کرتے ہوئے مرحومہ کے لیے دعائے مغفرت اور لواحقین کے لیے صبروجمیل کی دعا کی ہے۔
جبر(نامہ نگار)مسلم لیگی رہنماء سردار عبدالقیوم آ ف پلینہ نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ ہمارے حکمرانوں کی ناقص پالیسیوں اور حکمت عملی کی وجہ سے ملک میں بحرانوں کا سیلاب آچکا ہے، مہنگائی، بے روزگاری اور بے جا ٹیکسیوں کی بھر مار سے غربت اور مایوسی ہر طرف پھیل چکی ہے۔ وادی جموں کشمیرمیں مسلمان ماؤں، بہنوں اور بیٹیوں کی عزتوں کو تار تار کیا جارہا ہے اور ہمارے حکمران بیانات سے آگے بڑھنے کو تیار نہیں ہیں،انہوں نے کہا حکومت ضروریات زندگی کی بنیادی اشیاء کی قیمتوں کو کم کرکے ایک عرصہ کے لئے منجمد کرکے ناجائز منافع خوروں اور ذخیرہ اندوزوں کا محاسبہ کریں قومی صنعت و زراعت کی تعمیر و ترقی سے ملک میں بڑھتی ہوئی عام بے روزگاری سماج اور امیر و غریب کے مابین روز افزوں بے پناہ فرق دور کرے ملک میں ہر بچے بچی کو مفت بامقصد فنی تعلیم کی فراہمی یقینی بنائے ملک کے اڑھائی کروڑ بچے والدین کی غربت کی وجہ سے تعلیم سے محروم ہیں حکومت محنت کشوں کے نمائندگان سے بامقصد مذاکرات منعقد کرکے ان کے جائز مسائل حل کرے۔انہوں نے مزید کہا تحریک انصاف کسی بنیاد پر حکومت میں آئی تھی کہ ہم سو دن میں تبدیلی لائیں گے لیکن ابھی تک تبدیلی کے کوئی آثار تک نظر نہیں آ رہے،یہ حکومت عوام کو کچھ بہتر دینے میں ناکام ہوچکی ہے لوگوں کا جینا تک محال ہو چکا ہے یہ ناکام ہو چکے ہیں ان کو چاہیے کہ خود ہی حکومت سے علیحدہ ہو جائیں جیسے کہ ان کے کچھ وزیر آہستہ آہستہ حکومت سے علیحدہ ہو رہے ہیں، عام آدمی کی زندگی اجیرن بن چکی ہے لوگ سخت پریشان ہیں، اب لوگ میاں نوازشریف کو ڈھونڈ رہے ہیں جس کی وجہ سے ملک بلندیوں تک پہنچ چکا تھا۔