DailyNews

Rawalpindi; Commuter numbers drop after fare increase on metro bus fares

میٹرو بس کرایوں میں اضافہ کے بعد مسافروں کی تعداد میں کمی

راولپنڈی;پاکستان میٹرو بس پراجیکٹ راولپنڈی اسلام آباد کےکرائے میں اضافہ کے بعد مسافروں کی تعداد میں کمی واقع ہوئی ہے۔ذرائع کے مطابق میٹرو کرایہ 20 سے 30 روپےکرنے کے باعث روزانہ 20سے25ہزار مسافروں کی کمی دیکھی گئی ہے۔ادھر آج بھی میٹرو بس پراجیکٹ کے نہ تو تمام برقی زینے کام کر رہے ہیں اور نہ ہی ایلیویٹرز(لفٹس) سو فیصد آپریشنل ہیں۔میٹرو ٹریک کا حال بھی برا ہے۔ ذرائع کے مطابق کمشنر راولپنڈی ڈویژن کیپٹن ریٹائرڈ ثاقب ظفر نے بھی بدھ کو پاکستان میٹرو بس پراجیکٹ راولپنڈی اسلام آباد کا دورہ کرکے صورتحال کا جائزہ لیا اور میٹرو انتظامیہ کو حالات بہتر کرنے کی ہدایات جار ی کیں۔

Show More

Related Articles

Back to top button