DailyNewsGujarKhanHeadline

Gujar Khan; Two dead, 11, injured in a fatal accident at Jatli stop

جاتلی سٹاپ پر ٹریفک کا خوفناک حادثہ دوافر اد جاں بحق گیارہ افر اد زخمی

جاتلی(نامہ نگار)جاتلی سٹاپ پر ٹریفک کا خوفناک حادثہ دوافر اد جاں بحق گیارہ افر اد زخمی تمام افر اد کا تعلق ایک ہی خاندان سے تھا،تفصیلات کے مطابق گذشتہ روز رات تین بجے پشاور سے آنے والی مسا فر وین کے ڈبلیو آئی111 جس میں ایک ہی خاندان کے تیر ہ افر اد سوار تھے فوتگی پر چکوال جا رہے تھے کہ جاتلی کے قر یب روڈ پر کھڑے ڈمپرآر ایل ایس2485 کوپیچھے سے ٹکر ا مار دی جس کے نتیجے میں و ین میں سوار 55 سالہ صالح محمد اور 13سالہ جہا نز یب مو قع پر ہی دم توڑ گے جبکہ دیگر 11 زخمی ہو گئے زخمیوں میں سیما،نرگس،عابدہ،خوشنما،شبیر،حماد،مصور،ابراہیم اور خالد شدید زخمی ہوئے حادثے کی اطلاع ملتے ہی تھانہ جاتلی کے ایس ایچ او ملک طاہر نفری کے ہمر اہ موقع پر پہنچ گئے اور جاں بحق اور تمام زخمیوں کو ریسیکو 1122مندرہ اور چکوال نے ڈیڈباڈیز اورزخمیوں کو راولپنڈی ہولی فیملی ہسپتال منتقل کیا پولیس کے مطابق حادثہ وین ڈر ائیور کو اندھیرے کے باعث ڈمپر نظر نہ آنے کی وجہ سے پیش آیا حادثے کے بعد ڈمپر ڈر ائیور موقع پر فر ار ہوگیا

Gujar Khan; Two people were killed while 11 other were injured in a fatal accident between a truck and wagon. The wagon was travelling from Peshawar to Chakwal and all the injured and deceased were from same family. The truck driver fled after the accident as police investigates.

Show More

Related Articles

Back to top button