DailyNews

Rawalpindi; Khatame Nabuwat celebrated as scolars demand of notice to be taken of activitis by qadiani

یوم ختم نبوت منایا گیا، قادیانیوں کی سرگرمیوں کا نوٹس لیا جائے، علماء

عالمی مجلس تحفظ ختم نبوت کی اپیل پریوم ختم نبوت کے حوالےسے ملک بھر کی طرح راولپنڈی اور اسلام آ باد میں بھی یوم ختم نبوت منایا گیا۔ اسلام آباد کی مرکزی جامع مسجد لال میں یوم ختم نبوت 1974 کی یاد میں عالمی مجلس تحفظ ختم نبوت کے زیراہتمام کانفرنس منعقد کی گئی جسکی صدارت امیر مجلس اسلام آباد مولانا عبدالرؤف نے کی۔ جامع مسجد موتی لیاقت روڈراولپنڈی میں بھی ختم نبوت کانفرنس منعقد کی گئی جسکی صدارت نائب امیر مرکزیہ صاحبزادہ عزیز احمد نے کی، مجلس تحفظ ختم نبوت کے اہم ذمہ داران مولانا محمد طیب،قاضی مشتاق احمد، پیر عزیزالرحمن،ہزاروین، مولانا عزیز الرحمن ثانی،مولانا قاضی عبدالرشید،مولانا قاضی ہارون،مولانا آ دم خان،تاجر رہنما شرجیل میر، جمال ناصر،شاہد منظور پراچہ ودیگر نے خطاب کیا۔ ملک کے دیگر شہروں میں بھی اس حوالے سے تقاریب ہوئیں۔ مقررین نے کہا کہ اسلام دشمن قوتوں کی سازشیں کامیاب نہیں ہونے دیں گے۔عقیدہ ختم نبوت وناموس رسالت کی حفاظت میں کسی قربانی سے دریغ نہیں کرینگے۔علماء کرام نے حکومت سے مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ قادیانیوں کی غیر قانونی سرگرمیوں کانوٹس لیا جائے۔

Show More

Related Articles

Back to top button