Kallar Syedan; Muharram jaloos taken out in Choa Khalsa, Pir garrata, Sakot and Dhamali
چواخالصہ میں پانچ جلوس برآمد ہوں گے علاوہ ازیں پیر گراٹہ سیداں,سکوٹ اور دہمالی سے بھی جلوس علم برآمد ہوں گے
کلرسیداں (اکرام الحق قریشی)عشرہ محرم الحرام پورے مذہبی جوش وخروش سے جاری ہے انتظامیہ نے بھی فول پروف انتظامات کیئے ہیں آج سے آرمی دستے بھی جلوسوں کے ہمراہ ہوں گے،چوآخالصہ میں اتوار کی شام کو تین جلوس برآمد ہوئے آج بروزپیرچواخالصہ میں پانچ جلوس برآمد ہوں گے علاوہ ازیں پیر گراٹہ سیداں,سکوٹ اور دہمالی سے بھی جلوس علم برآمد ہوں گے,اتوار کی شام چواخالصہ می شیخ محمد سلیم,حاجی محمد صادق اور شیخ کلب عباس کے گھروں سے جلوس نکالے گئے جو اپنے مقررہ راستوں سے ہوتے ہوئے دربار حسینی چواخالصہ میں اختتام پذیر ہوئے جبکہ آج بروز پیر چواخالصہ میں پانچ جلوس نکالے جاہیں گے صبح دس بجے سید قربان حسین اور گیارہ بجے سید صارم حسین کے گھر سے جلوس علم برآمد ہوں گے شب ایک بجے حیدری کالونی سے دو جلوس برآمد ہوکر نماز فجر کے وقت دربا حسینی چواخالصہ میں اختتام پذیر ہوں گے پیر گراٹہ سیداں میں دن گیارہ بجے سید امتیازحسین کے گھر سے جلوس برآمد ہو کر قصر بنی ہاشم میں اختتام پذیر ہوگا سکوٹ میں شب ایک بجے سید نیاز حسین کے گھر سے برآمد ہونے والا جلوس اذان فجر کے وقت قصر آل عمران میں اختتام پذیر ہوگا جبکہ دھمالی میں شب آٹھ بجے سائیں امجد کے گھر سے برآمد ہونے والا جلوس دربارحسینی میں اختتام پذیر ہوگا انتظامیہ نے سیکورٹی کے فول پروف انتظامات کیئے ہیں پولیس کے اضافی دستے اور فوج کے جوان بھی جلوسوں کے ہمراہ ہوں گے۔
کشمیر سے بھارت منتقل کیا جا رہا ہے نوجوانوں کا قتل عام جاری ہے اور ہم مسلسل اینٹ کا جواب پتھر سے دینے کے جذباتی نعرے لگانے میں مصروف ہیں
Public concern over month long lockdown in occupied Kashmir
کلرسیداں (اکرام الحق قریشی)مسلم لیگ ن کے رہنما سابق چیئرمین راجہ ندیم احمد نے کہا ہے کہ دنیا کی تاریخ میں پہلی بار ایسا ہورہا ہے کہ مقبوضہ کشمیر میں ایک ماہ سے کرفیو نافذ ہے حریت راہنما قید میں ہیں بچیوں اور خواتین کی عصمت دری کی جا رہی ہے انہیں کشمیر سے بھارت منتقل کیا جا رہا ہے نوجوانوں کا قتل عام جاری ہے اور ہم مسلسل اینٹ کا جواب پتھر سے دینے کے جذباتی نعرے لگانے میں مصروف ہیں ہم ایٹمی قوت ہو کر بھی تکمیل پاکستان میں بری طرح سے ناکام ہوئے ہیں انہوں نے ایک بیان میں کہا کہ یہ بات درست ہے کہ ہماری کشمیر پالیسی ناکام رہی ہم کشمیریوں کو بھارتی تسلط سے نجات دلانے اور سلامتی کونسل کی منظور کردہ قراردار کیمطابق کشمیریوں کو حق رائے دہی دلوانے میں ناکام رہے ہیں مقبوضہ کشمیر کی مائیں بہنیں بیٹیاں پاکستان کی مدد کی منتظر ہیّں ہم ان کی عملی مدد کرنے کی بجائے نعروں سے کام چلا رہے ہیں جو ہماری ناکامیوں کا کھلا ثبوت ہے پاکستان محض نعروں سے کشمیر کو روزقیامت تک آزادی نہیں دلا سکتا اس کے لئے جہاد پر پختہ یقین رکھنے والی قیادت کی ضرورت ہے۔
چوہدری محمد ریاض سے ان کی ہمشیرہ کی وفات پر دلی تعزیت کا اظہار
Condolences paid to Ch Riaz on death of his sister
کلرسیداں (اکرام الحق قریشی)سابق وزیر خزانہ اسحاق ڈار،سینیٹر پرویز رشید،روزنامہ نوائے وقت کے چیف رپورٹر محمد نواز رضا،سینیٹر چوہدری تنویر خان، بیرسٹر سعدیہ عباسی،تاج محمد خان آفریدی،مشتاق مانیکا،راجہ سجاد سرور،راجہ ذوالفقار، چوہدری عابد چوتانہ،راجہ محمد فیاض، جنرل اعجاز احمد،چوہدری طیب،تنویر شیرازی،ملک عنصر خان اور دیگر نے سابق صوبائی وزیر چوہدری محمد ریاض سے ان کی ہمشیرہ کی وفات پر دلی تعزیت کا اظہار کرتے ہوئے مرحومہ کے ایصال ثواب کے لیے فاتحہ خوانی کی۔
رخصت پر گھر آیا فوجی جوان دل کا دورہ پڑنے سے جاں بحق
Pak army Solider Naeem Sajjad passed away in village Dhok Sangal, Pehar Hali while on holidays from Army
کلر سیداں (اکرام الحق قریشی)رخصت پر گھر آیا فوجی جوان دل کا دورہ پڑنے سے جاں بحق ہو گیا جسے اتوار کے روز فوجی اعزاز کیساتھ سپردخاک کر دیا گیا۔چوآخالصہ کے گاؤں پیر حالی کا 30 سالہ فوجی جوان نعیم سجاد جو کوئٹہ میں اپنے فرائض سرانجام دے رہا تھا اور ایک ماہ کی رخصت پر گھر آ یا ہوا تھا گزشتہ روز دل کا دورہ پڑا جو جان لیوا ثابت ہوا۔ مرحوم نعیم سجاد کے ماموں جن کا ایک روز قبل انتقال ہو گیا تھا کے افسوس کیلئے ان کے اہل خانہ مرحوم کے گھر گئے ہوئے تھے جبکہ مرحوم نعیم سجاد نے یہ کہتے ہوئے ان کیساتھ جانے سے معذرت کر لی کہ میں تھکا ہوا ہوں آرام کرنا چاہتا ہو اور جب اہل خانہ افسوس کرنے کے بعد گھر واپس آئے تو ان کی روح قفس عنصری سے پرواز کر چکی تھی۔مرحوم کی تقریبا چار برس قبل شادی ہوئی تھی جن کے ہاں کوئی اولاد نہ تھی۔مرحوم کا سی ایم ایچ راولپنڈی میں پوسٹمارٹم کروایا گیا جس کے بعد آبائی قبرستان میں سپرد خاک کر دیا گیا جہاں پاک فوج کے چاک و چوبند دستے نے مرحوم کے جسد خاکی کو سلامی پیش کی اور چیف آف آرمی سٹاف کی جانب سے ان کی لحد پر پھولوں کی چادر چڑھائی گئی۔
پانچ لیٹر شراب برآمد
Rizwan Taj of Maira Sangal arrested in possession of alcohol
کلر سیداں (اکرام الحق قریشی) کلر سیداں پولیس نے دوران گشت رضوان تاج سکنہ مہیرہ سنگال اپنے موٹر سائیکل پر کین لوڈ کر کے لے جا رہا تھا جسے مشکوک جان کر چیک کیا گیا تو اس میں سے پانچ لیٹر شراب برآمد ہوئی۔