صوبائی پارلیمانی سیکرٹری جیل خانہ جات راجہ صغیر احمد سے راجہ مظہر حسین آف دکھالی اور راجہ نسیم اخترکی ملاقات
مٹور:نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم کبیر احمد جنجوعہ سے۔۔۔۔
صوبائی پارلیمانی سیکرٹری جیل خانہ جات راجہ صغیر احمد سے راجہ مظہر حسین آف دکھالی اور راجہ نسیم اخترکی ملاقات۔فنڈزدینے پر شکر یہ ادا کیا اور دکھالی کے لیے نئی تر قیاتی منصوبے بھی دیے جس پر راجہ صغیر احمد نے ان کو بہت جلد مزید فنڈز دینے کا یقین دیلا یا۔تفصیل کے مطابق گذشتہ روز باوا فرید عوامی سیکرٹریٹ مٹور میں دکھالی کے رہائشی معروف سیاسی وسماجی شخصیات راجہ مظہر حسین آف دکھالی اور راجہ نسیم اختر نے صوبائی پارلیمانی سیکرٹری جیل خانہ جات راجہ صغیر احمد سے ملاقات کی دکھالی میں تر قیاتی فنڈز دینے پر شکر یہ ادا کیا اور مزید فنڈز کی ڈیمانڈ کی جس پر صوبائی پارلیمانی سیکرٹری جیل خانہ جات راجہ صغیر احمد نے راجہ مظہر حسین آف دکھالی اور راجہ نسیم اخترکو تر قیاتی کاموں کے لیے جلد فنڈز دینے کا یقین دیلایا انہوں نے راجہ صغیر احمد کا شکر یہ۔
راجہ علی اصغرپاکستان کے اپنے دورے کے بعد اسپین روانہ
Raja Ali Asghar departs for Spain
مٹور:نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم کبیر احمد جنجوعہ سے۔۔۔۔
مسلم لیگ ن حلقہ پی پی سیون کے رہنماء راجہ علی اصغرپاکستان کے اپنے دورے کے بعد اسپین روانہ ہو گے۔ گذشتہ روز ان کو انکے بھائی مسلم لیگ ن کے امیدوار برائے تحصیل ناظم کلر سیداں سابق ممبر ضلع کونسل راجہ ندیم احمداور دیگر دوستوں نے ان کو فتح جنگ اہر پورٹ پر الوداع کیا۔ راجہ علی اصغرکے ہمراہ ان کے صاحبزادگان راجہ اقدس علی، راجہ اسجدعلی اور راجہ شعمون علی بھی ہمراہ تھے۔ راجہ علی اصغر نے پاکستان میں رہنے والے اپنے تمام دوستوں، عزیز و اقارب کا شکر یہ ادا کیا جنہوں نے ان کو بے پناہ عزت دی انہوں نے کہا کہ اپنے ملک میں گزرنے والا ایک ایک لمحہ لمحہ یاد رہے گا۔