Kallar Syedan; Defence day observed at shrine of M Shareef Shaheed of Choa Khalsa,1st person to die in Pak India war in 1965
پاک بھارت جنگ کے پہلے شہید تیس سالہ نائیک محمد شریف ولد محمد بخش ساکن موہڑہ ہیراں چوآ خالصہ تھے
کلر سیداں (اکرام الحق قریشی)شہید کی جو موت ہے وہ قوم کی حیات ہے یہ نعرہ سنتے کئی دھائیاں گزر گئیں مگر ملک کے مقتدر حلقے حکومتی اہلکار ارکان اسمبلی سیاسی جماعتوں کے احباب یہ نعرہ ضرور لگاتے ہیں مگر اس پر عمل درآمد کی ضرورت محسوس نہیں کرتے 1965کی پاک بھارت جنگ کے پہلے شہید تیس سالہ نائیک محمد شریف ولد محمد بخش ساکن موہڑہ ہیراں چوآ خالصہ تھے جن کا تعلق 3بلوچ رجمنٹ سے تھا اور انہوں نے چھ ستمبر 1965بروز پیر دن ایک بجے واہگہ سیکٹر پر جام شہادت نوش کیا یہ پاک بھارت جنگ کے پہلے شہید تھے جب کے دوسرے شہید محفوظ شہید نشان حیدر تھے۔پہلے شہید نائیک محمد شریف کا مزار کلر سیداں کے قصبہ چوآخالصہ سے صرف تین کلو میٹر دور موہڑہ ہیراں میں ہے جہاں آج تک کوئی بھی ادارہ انتظامی افسر یا سیاسی جماعت کے کارکنان ان کی شہادت کا اعتراف کرتے ہوئے انہیں خراج تحسین پیش کرنے ان کے مزار تک نہ پہنچا مسلح افواج نے چند برس قبل ملک کے طول و عرض میں شہدا کی قبروں پر حاضری دے کر نہ صرف پھول چڑھانے کا سلسلہ شروع کر رکھا ہے بلکہ ان کے پسماندگان سے بھی اظہارتعزیت کر کے ملک کے لیے ان کی خدمات کا اعتراف کیا جاتا ہے مگر اس عمل میں تمام ادارے حکومت انتظامی افسران اور سیاسی اہلکار ماضی کی طرح اس بار بھی 1965کی پاک بھارت جنگ کے پہلے شہید نائیک محمد شریف کو ایک بار پھر نظر انداز کر گئے۔گاؤں کے مقامی چند لوگوں کے علاوہ کوئی بھی ان کے مزار پر نہ گیا کسی ادارے یا سرکاری اہلکار نے یہاں کا دورہ نہ کیا پی ٹی آئی کے ذمہ داران ہر یونین کونسل میں شہدا کے مزاروں پر پھول چڑھا کر فاتحہ خوانی کرتے نظر آئے مگر وہ اس بار بھی نائیک محمد شریف شہید کے مزار تک پہنچنے میں ناکام رہے۔گزشتہ برس بھی مقامی میڈیا نے اس غفلت و لاپرواہی کی نشاندہی کی تھی مگر ایک برس گزرنے کے بعد بھی اصلاح ممکن نہ ہوئی جس سے شہید کے عزیز و اقارب کو شدید دکھ کا سامنا کرنا پڑا۔مقامی سیاسی سماجی رہنما چوہدری غلام شبیر نے صورتحال پر انتہائی مایوسی اور کرب کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ جنگ کے پہلے شہید کو نظر انداز کرنے والے شہدا کے خاندانوں سے زیادتی کے مرتکب ہورہے ہیں۔
کلرسیداں (اکرام الحق قریشی)یوم وفاع کے موقع پر تحصیل کلر سیداں کے درجن سے زائد ملک کے لیے جانوں کا نذرانہ پیش کرنے والے شہدا کی قبروں پر پھول چڑھائے گئے کلر سیداں شہرمیں شہید سید حسن علی شاہ کی قبر پر پھولوں کی چادریں چڑھائی گئیں۔یونین کونسل کنوہا کے سابق چیئرمین ماسٹر راجہ پرویز اختر قادری، صدر پی ٹی آئی یوسی کنوہا محمد جاوید رضی،سابق نائب صدر پی ٹی آئی محمد گلفراز بٹ اور برجیس جیلانی نے شہداء نائب صوبیدار اظہر اقبال،حوالدار راجہ پرویز اختر اورسپائی محمد اکرام کی قبروں پر پھولوں کی چادریں چڑھائیں اور فاتحہ خوانی کی۔ یوسی سموٹ میں سابق صدور پی ٹی آئی محمد آصف کیانی،راجہ ساجد جاوید و دیگر نے سپاہی محمد اقبال،یوسی نلہ مسلماناں کے نواح پنڈ بینسو میں راجہ اخلاق شہید،لائنس نائیک محمد رشید شہید،یوسی منیاندہ میں محمد اسماعیل شہیدکی قبروں پر پھولوں کی چادریں چڑھائیں اور فاتحہ خوانی کی۔یوسی بشندوٹ میں مسلم لیگ (ن) کے رہنما چوہدری محمد ہارس نے چوہدری عنایت شہید، خرم نذیر اور آفتاب اشرف شہید کی قبروں پر پھولوں کی چادریں چڑھائیں۔یوسی غزن آباد کے نواحی موہڑہ بختاں میں ہیڈ کانسٹیبل عطا محمد جبکہ یوسی گف کے گاؤں کرپال میں بھی شہداء کی قبروں پر پھولوں کی چادریں چڑھائیں اور فاتحہ خوانی کی گئی۔
Kallar Syedan; Dua was observed for Mohammad Shareef Shaheed in village Morra Heeran, Union council Choa Khalsa on defence day.
Shaheed M Sharif was very first person to give his life for the country he loved. Local villagers in Morra Heeran came out to pay their respect to Shaheed M Sharif.
یوم دفاع کے موقع پر بلدیہ کلر سیداں میں منعقدہ تقریب
Defence day held at Municipal Kallar Syedan
کلرسیداں (اکرام الحق قریشی)پی ٹی آئی کے ارکان اسمبلی صداقت علی عباسی،راجہ صغیر احمد نے کہا ہے کہ پوری قوم ملک کے لیے اپنی جانوں کا نذرانہ دینے والے شہدا کی مشکو ر ہے جنہوں نے اپنی جانیں دے کر پاکستان کی بقاء و سالمیت کو یقینی بنایا،ان خیالات کا اظہار انہوں نے یوم دفاع کے موقع پر بلدیہ کلر سیداں میں منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا اس موقع پر انتظامی افسران پی ٹی آئی کے سرگرم کارکنان،تاجروں اور شہریوں نے بھی شرکت کی۔ رکن قومی اسمبلی صداقت علی عباسی نے کہا کہ 6 ستمبر کا دن ہمیں وطن سے محبت اور وطن کی خاطر جان کے نذرانے پیش کرنے والے شہیدوں اور غازیوں کو یاد رکھنے اور ان کی قربانیوں کو خراج تحسین پیش کرنے کا درس دیتا ہے۔انہوں نے کہا کہ بھارت مقبوضہ کشمیر کے مسلمانوں کو جو ظلم بربریت کے پہاڑ توڑ رہا ہے بہت جلد اس کا حساب چکا دیں گے۔ ایم پی اے راجہ صغیر احمد نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ مودی ایک جنونی ہندو ہے جس کے عزائم اب کھل کر دنیا کے سامنے آچکے ہیں اب دنیا کو یہ بات پتہ چل چکی ہے کہ بھارت نے کشمیر پر غاصبانہ قبضہ کیا ہوا ہے۔اس موقع پر قومی ترانہ بجایا گیا اور سکول کے بچوں نے ملی نغمے پیش کئیے۔جس کے بعد مقبوضہ کشمیر کے مسلمانوں سے اظہار یکجہتی کیلئے ریلی نکالی گئی۔
کلر سیداں چوآ روڈ پر بیت الخلاء کی تعمیر کے خلاف دائر دعوے پر حکم امتناعی جاری
Court action taken against public toilets being built in Kallar
کلرسیداں (اکرام الحق قریشی)سول جج کلر سیداں عمران امیر کی عدالت نے کلر سیداں چوآ روڈ پر بیت الخلاء کی تعمیر کے خلاف دائر دعوے پر حکم امتناعی جاری کرتے ہوئے چیف آفیسر میونسپل کمیٹی کلر سیداں اور دیگر کو نوٹسز جاری کر دہئے۔گوجرخان کے رہائشی محمد سعید نے بیت الخلاء کی تعمیر کے خلاف دائر دعوی میں موقف اختیار کیا تھا کہ زیر تعمیر بیت الخلاء کے عقب میں ان کی مارکیٹ واقع ہے اور بیت الخلاء تعمیر ہونے سے نہ صرف مارکیٹ کی جانب جانے والا راستہ بند ہو جائے گا بلکہ ان کا کاروباربھی بری طرح متاثر ہو گا جس پر معزز عدالت نے حکم امتناعی جاری کر دیا۔