AJKDailyNews

Benazir Bhutto Shaheed Government Girls Degree College Chakswari annual Exam produce 100% Result

بے نظیر بھٹو شہید گورنمنٹ گرلز ڈگری کالج چکسواری کا رزلٹ100%اور آرٹس گروپ کا62%رزلٹ رہا

چکسواری(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم) بے نظیر بھٹو شہید گورنمنٹ گرلز ڈگری کالج چکسواری ضلع میرپور کاانٹر امتحان سالانہ2019(پارٹ2) کا سائنس گروپ کا رزلٹ100%اور آرٹس گروپ کا62%رزلٹ رہا ہے ادارہ ہذا کی ہونہار طالبہ رقیہ محفوظ نے 908نمبر لے کر اپنے ادارے میں پہلی پوزیشن اور انسہ غفور نے904نمبر لے کر دوسری پوزیشن حا صل کی ہے دونوں طالبات نے A+گریڈ حاصل کیا ہے۔ادارہ ہذاکل138طالبات شامل امتحان ہوئیں۔شاندارنتائج پرادارے کی پرنسپل سٹاف اورطالبات کوحاجی اخلاق احمددانش قائداساتذہ چودھری مہربان علی راجہ شہباز خان اللہ دتہ بسمل مرکزی میڈیاکوآرڈی نیٹرآزادکشمیر سکول ٹیچرزآرگنائزیشن نے دلی مبارک بادپیش کی ہے۔

چکسواری(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم) پی پی پی میونسپل کمیٹی چکسواری کے رابطہ سیکرٹری واجد حسین آف لدڑ پینڈا نے پی پی پی آزاد کشمیر کے مرکزی راہنما محمد سفیر بھٹی کی والدہ محترمہ کی وفات پر اُن کے گھر کوٹلی (سمروڑ)میں جا کر محمد سفیر بھٹی سے اظہار تعزیت کرتے ہوئے مرحومہ کے لیے دعائے مغفرت کی اللہ پاک مرحومہ کو اپنے جوار رحمت میں جگہ دیں۔ دنیا میں عظیم رشتہ ماں کا ہے۔ ماں کا کوئی نعم البدل نہیں۔محمد سفیر بھٹی کی والدہ محترمہ عظیم خاتون تھیں اس موقع پر مدرس عبدالباسط چکسواری اور محمد مہران علی بھی موجود تھے۔ اللہ تبارک وتعالیٰ مرحومہ کی اولاد و اہل و عیال کو صبر جمیل عطا فرمائیں۔

چکسواری(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم) راجہ نثار احمد خان کو آزا د جموں و کشمیر یونین آف جرنلسٹس کا بھاری اکثریت کے ساتھ مرکزی صدر منتخب ہونے پر آزاد جموں و کشمیر یونین آف جرنلسٹس ضلع میرپور کے صدر مرزا محمد نذیر، واجد حسین آف لدڑ پینڈا نے مبارکباد پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ راجہ نثار احمد خان کا دوبارہ آزاد جموں و کشمیر یونین آ ف جرنلسٹس کا مرکزی صدر منتخب ہونے سے آزاد کشمیر کی تمام صحافتی برادری خراج تحسین کی مستحق ہے۔ جنہوں نے راجہ نثار احمد خان پر بھر پور اعتماد کا اظہار کرتے ہوئے اپنے قیمتی ووٹ کے ذریعے راجہ نثار احمد خان کو الیکشن میں تمام پینل سمیت کامیاب کرنے میں اپنا اہم کردار ادا کیا۔ مرکزی صدر آزاد جموں و کشمیر یونین آف جرنلسٹس راجہ نثار احمد خان آزاد کشمیرکے تمام صحافیوں کے جملہ مسائل کو حل کرنے میں اپنا اہم کردا ر ادا کریں گے۔

چکسواری(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم) چکسواری پریس کلب کے عہدیداروں واراکین کاایک تعزیتی اجلاس زیر صدارت حاجی محمدادریس صدر چکسواری پریس کلب منعقدہوا اجلاس میں چکسواری کے سینئرسحافی راجہ نثاراحمدممبرچکسواری وسابق صدر بشارت شہیدپریس کلب چکسواری کی خوشدامن کے انتقال پرگہرے رنج والم کااظہار کرتے ہوئے سوگواران کے ساتھ دلی اظہارتعزیت کیاہے مرحومہ کے لئے دعائے مغفرت اورلواحقین کے لئے صبرجمیل کی دعاکی ہے۔

Show More

Related Articles

Back to top button