گوزنر پنجاب چوہدری محمدسرور سے سابق ایم پی اے کرنل محمد شبیر اعوان کے صاحبزادے احمد شاہ زیب ملک کی ملاقات
مٹور:نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم کبیر احمد جنجوعہ سے۔۔۔۔
گوزنر پنجاب چوہدری محمدسرور سے سابق ایم پی اے کرنل محمد شبیر اعوان کے صاحبزادے احمد شاہ زیب ملک کی ملاقات۔سیاسی معملات،علاقائی سیاست اور حلقے کے مسائل پر گفتگو۔کہوٹہ شہر میں صاف پانی دینے کی بھی بات کی جس پر گوزنر پنجاب چوہدری محمد سرور نے پانی کے مسلے کو حل کر نے کا یقین دیلایا۔ تفصیل کے مطابق گذشتہ روز قبل پاکستان تحریک انصاف کے رہنماء ممتاز سیاسی وسماجی شخصیت سابق ایم پی اے کرنل محمد شبیر اعوان کے صاحبزادے نوجوان سیاسی و سماجی شخصیت احمد شاہ زیب ملک نے گورنر پنجاب چوہدری محمدسرور سے ملاقات کی اور ان سے سیاسی معملات پر تفصیلی گفتگو کی احمد شاہ زیب ملک نے گورنر پنجاب چوہدری محمدسرور سے کہوٹہ کے لیے پینے کے صاف پانی کے لیے کہا کہ وہاں کی رہائشیوں کو پانی کا بہت مسلہ ہے جس پر گوزنر پنجاب چوہدری محمد سرور نے پانی کے مسلے کو حل کر نے کا یقین دیلایا۔ احمد شاہ زیب ملک نے گورنر پنجاب کا شکر یہ ادا کیا۔
ارم سکول اینڈ کالج کہوٹہ کا شاندار اعزازپنڈی بورڈ رزلٹ میں تحصیل کہوٹہ میں سکینڈ پوزیشن حاصل کی
Iram School and college Kahuta achieves top position
مٹور:نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم کبیر احمد جنجوعہ سے۔۔۔۔
ارم سکول اینڈ کالج کہوٹہ کا شاندار اعزازپنڈی بورڈ FA۔FScرزلٹ میں تحصیل کہوٹہ میں سکینڈ پوزیشن حاصل کی۔ارم سکول اینڈ کالج کہوٹہ کی14طالبات نےAاورA+گریڈ حاصل کیا۔عوامی، سماجی، سیاسی حلقوں کی طرف سے پر نسپل مس ارم سکندر جنجوعہ، سٹوڈینٹ، اساتذہ اور والدین مبارکباد۔ تفصیل کے مطابق راولپنڈی بورڈ کے حالیہ FA۔FScرزلٹ میں ارم سکول اینڈ کالج کہوٹہ کا شاندار اعزازحاصل کیا رزلٹ کے مطابق ادارہ ہذا کی ہونہار طالبات حلیمہ خاتون 942،پلوش زاہد 922،سیدہ ثناء زہرہ 867،عائشہ عابد 864،عائزہ آصف 858،عائشہ سفیر841،خدیبہ اعجاز 836،آئمہ مصطفی825،عدیلہ اسد 814،ثناء نذاکت795،حلیمہ زیب782،عالیہ رمضان 781،سدرہ ظفر 776،قراۃالعین772نے نمبر حاصل کر کے AاورA+گریڈ حاصل کیا۔عوامی، سماجی، سیاسی حلقوں کی طرف سے پر نسپل مس ارم سکندر جنجوعہ، سٹوڈینٹ، اساتذہ اور والدین مبارکباد پیش کی۔
کہوٹہ شہر اور گردو نواح میں ملاوٹ شدہ دودھ دہی اور مشروبات کی فروخت جاری
Low standard and fake milk being sold in Kahuta bazaar
مٹور:نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم کبیر احمد جنجوعہ سے۔۔۔۔
کہوٹہ شہر اور گردو نواح میں ملاوٹ شدہ دودھ دہی اور مشروبات کی فروخت جاری روزانہ ہزاروں لیٹر کیمیکل اور پوڈر والا دودھ پلاسٹک کے مضر صحت ڈرموں میں لا کر کہوٹہ کے عوام میں موت بانٹی جارہی ہے مرکزی جامع مسجد روڈ،نیشنل بینک اور دیگر گلی محلوں میں لوگوں نے دوکانیں کھول رکھیں ہیں جہاں دودھ دہی 120سے لیکر 140روپے کلو تک فروخت ہو رہا ہے جبکہ محکمہ ہیلتھ پنجاب فوڈ اتھارٹی نے آنکھیں بند کر رکھی ہیں تمام زمہ دار محکمے “ستو”پی کے سو گے ہیں اسی طرح جعلی مشروبات قلفیاں اور دیگر مضر صحت مشروبات کا دھندہ بھی جاری ہے انتظامیہ خاموش ہے محکمہ ہیلتھ کے افسران حمام والوں کے چالان تو کر دیتے ہیں مگر ان دو نمبر اشیاء فروخت کرنے والوں کو کھلی چھٹی دے رکھی ہے جبکہ اسی طرح کہوٹہ میں بعض میڈیکل سٹوروں دو نمبر ادویات فروخت ہو رہی ہیں جبکہ کئی سٹوروں پر نشہ آور ٹیکے اور ادویات مہنگے داموں فروخت کر کے نئی نسل کو برباد کیا جا رہا ہے عوامی حلقوں نے وزیراعلیٰ پنجاب ای ڈی او ہیلتھ اور مقامی انتظامیہ سے مطالبہ کیا کہ بغیر اتھارٹی کلینکوں میڈیکل سٹوروں اور ملاوٹ شدہ دودھ دہی فروخت کرنے والوں کے خلاف سخت کاروائی جائے۔