DailyNewsHeadlineKahuta

Kahuta; Revenue officer Raja M Faisal bail confirmed on alleged fake case

محکمہ مال کہوٹہ کے پٹواری راجہ محمد فیصل قتل کے جھوٹے مقدمے میں ضمانتیں کنفرم

مٹور:نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم کبیر احمد جنجوعہ سے۔۔۔۔ محکمہ مال کہوٹہ کے پٹواری راجہ محمد فیصل قتل کے جھوٹے مقدمے میں ضمانتیں کنفرم۔راجہ محمد فیصل آف ہنیسر راجگان کی طرف سے معروف قانون دان سرفراز قریشی ایڈوکیٹ نے معزز عدالت میں ڈاکٹری رپورٹ کی روشنی میں دلائل پیش جس پر معزز عدالت نے راجہ محمد فیصل آف ہنیسر راجگان اورشامیر وغیرہ کی عبوری ضمانتیں کنفرم کر لیں۔تفصیل کے مطابق 22-07-2019کو پولیس تھانہ کہوٹہ میں راجہ محمد فیصل آف ہنیسر راجگان،شامیر،ریحان، عمیر وغیرہ کے خلاف زیر دفعہ 302،109،147اور149کے تحت مقدمہ درج ہوا تھا جس میں در خواست گزار نے موقف اختیار کیا تھا تھا مندرجہ بالا افراد نے شامیر،ریحان، عمیر وغیرہ نے پٹواری راجہ محمد فیصل کے کہنے پرجائیداد کی وجہ سے میرے بھائی اظہرکو لاتھوں،مکوں سے مارا جس کی وجہ سے میر ابھائی مر گیا مگر ڈاکٹر ی رپورٹ میں کوئی ایسی بات ظاہر نہ ہوئی جس سے یہ ظاہر ہو کہ اس پر تشدد کیا گیا ہوگذشتہ روزایڈیشنل سیشن جج کی عدالت میں پٹواری راجہ محمد فیصل کی طرف سے معروف قانون دان سرفراز قریشی ایڈوکیٹ نے معزز عدالت میں ڈاکٹری رپورٹ کی روشنی میں دلائل پیش جس پر معزز عدالت نے راجہ محمد فیصل آف ہنیسر راجگان اورشامیر وغیرہ کی عبوری ضمانتیں کنفرم کر لیں۔


راجہ صغیر احمد حلقے کی عوام کے تمام مسائل حل کر یں گے,سید نجم الحسن نقوی

Raja Sagheer Ahmed will resolve all issues in Kahuta, Syed Najam Al Hassan Naqvi

مٹور:نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم کبیر احمد جنجوعہ سے۔۔۔۔
سید نجم الحسن نقوی ممبر ضلعی امن کمیٹی نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ صوبائی پارلیمانی سیکرٹری جیل خانہ جات راجہ صغیر احمد حلقے کی عوام کے تمام مسائل حل کر یں گے راجہ صغیر احمد حلقے کی عوام کے دلوں میں رچے بسے ہوئے ہیں عوام کا درد رکھنے والے اس عظیم انسان کی زندگی کا ایک لمحہ لمحہ عوام کی خدمت میں گزررہا ہے۔ ان خیالات کا اظہار حلقہ پی پی سیون کی معروف سیاسی وسماجی شخصیت ڈیرہ مشتاق شاہ بازار کے رہائشی سید نجم الحسن نقوی ممبر ضلعی امن کمیٹی نے اپنے ایک بیان میں کیا انہوں نے کہا کہ راجہ صغیر احمد کے والد محترم حاجی باوا غلام فرید نے اپنی ساری زندگی عوام کی خدمت میں گزاری ہے ان کے نقش قدم پر چلتے ہوئے ان کئے صاحبزادے صوبائی پارلیمانی سیکرٹری جیل خانہ جات راجہ صغیر احمدعوام کی بے لوث خد مت کر رہے ہیں انہوں نے کہا راجہ صغیر احمد نے اپنی سیاسی زندگی کا آغاز یونین کونسل کے کونسلر سے کیا دو مر تبہ وہ کونسلر منتخب ہوئے اپنے حلقے کے مسائل اور اپنے دوستوں عزیزوں کی خوائش پر انہوں نے2013میں آزاد حثیت میں الیکشن تمام بڑی بڑی طاقتوں کو شکست دے کر دوسرے نمبر پر آئے انہوں نے اپنے حلقے کی عوام سے رابطہ بھر پور طریقے سے جاری رکھا 2018میں ایک مر تبہ پھر انہو ں آزاد حثیت میں الیکشن میں حصہ لیا اور تمام ٹکٹ ہولڈروں کو عبرت ناک شکست دے کر کامیاب ہوئے اللہ پاک نے ان کو اور عزت سے نوازتے ہوئے ؎صوبائی پارلیمانی سیکرٹری جیل خانہ جات کے منصب سے نوازہ راجہ صغیر احمد آج بھی عام آدمی عوام کی خدمت کر رہے ہیں خود اپنا آفس کھولتے ہیں کر سیاں لگاتے ہیں آنے والے سائیلوں کو جائے پانی پلاتے ہیں حاجزی اور انکساری کا اصل نمونہ دیکھنا ہو تو وہ مٹور آکر راجہ صغیر احمد کو دیکھ لے۔


محکمہ ہائی وئے کہوٹہ کے خالد محمود ستی کاسب انجینئر سے آ س ڈی ا وکے عہدئے پر ترقی ہوگئی

Khalid Mahmood Satti SDO promoted confirmed

مٹور:نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم کبیر احمد جنجوعہ سے۔۔۔۔
محکمہ ہائی وئے کہوٹہ کے خالد محمود ستی کاسب انجینئر سے SDOکے عہدئے پر ترقی ہوگئی۔تحصیل کہوٹہ کی یونین کونسل ہوتھلہ کے رہائشی خالد محمود ستی جو محکمہ ہائی وئے  سب ڈویژن کہوٹہ میں سب انجینئر کی پوسٹ پر ڈیوٹی سر انجام دیتے رہے گذشتہ دنوں ان کا انجینئر سے SDOکے عہدئے پر ترقی ہوگئی جو اس وقت ایس ڈی او ایم اینڈ آر راولپنڈی میں اپنی ڈیوٹی سر انجام دے رہے ہیں خالد محمود ستی کو  SDOکے عہدئے پر ترقی ملنے پر ان کے قریبی عزیز و اقارب اور دوستوں نے مبارکباد پیش کی ہے۔

Show More

Related Articles

Back to top button