DailyNews
Dadyal, AJK; Raja Murawat Khan son of Late Raja Jilal Khan retired gardavar sadly passed away in Birmingham.
مرحوم راجہ جلال خا ن ریٹا ئرڈ گردورکے صاحبزاد ے راجہ مروت خان برطانیہ کے شہر برمنگھم میں انتقال کر گئے
ڈڈیال (نمائندہ خصوصی) مرحوم راجہ جلال خا ن ریٹا ئرڈ گردورکے صاحبزاد ے راجہ مروت خان برطانیہ کے شہر برمنگھم میں انتقال کر گئے مرحوم راجہ مروت خان چند دن علیل رہنے کے بعد گزشتہ روز سموار دن ایک بجے اللہ تعالیٰ کو پیار ہو گئے مرحوم ایک بلند خلاق اور انسان دوست تھے ان کی اچانک وفات سے جوخلاپیدا ہو اہے وہ ایک عرصہ تک پورا نہیں ہو گا راجہ مروت سوگوران میں ایک بیٹی اور دوبیٹے ایک بیوہ چھوڑگئے ہیں مرحوم کی جسد خاکی برطانیہ سے ان کے آبائی گاؤں ڈڈیال محلہ راجگان لائی گئی جہاں اپنے والد محترم کے ساتھ تدفین کی گئی ان وفات کی خبر ملتے ہی ان کی ہمیشر ہ محترمہ شہناز اختر بڑی بہن فیاض برادرے راجہ بشیر خان اور بھانجے عثمان عبارت او رراجہ عنصر بشیر کے ماموں دیگر مرحوم کی نماز جنازہ آج بدھ محلہ راجگان قبرستان میں ادا کی گئی نماز جنازہ میں حاجی لیاقت علی،ڈاکٹر فاروق،ڈڈیال پریس کلب کے صدر ڈاکٹر محمد اسحاق،صحافی ملک عنصر صدیق،انجمن تاجران کے صدر انور لطیف ڈار،چوہدری محمد شفیق،شفیق میر،مشتاق چغتائی،وقار بشیر،راجہ مظہر اقبال،ماجد نذر، محمد شبیر قریشی،پاکستان پیپلزپارٹی کے راہنماچوہدری اعظم گجر اور دیگر بڑی تعداد نے نمازجنازہ میں شرکت اور لوحقین سے اظہار افسوس کیا