Kallar Syedan; MPA Raja Sagheer Ahmed takes notice of illegal set up market in Kallar Syedan
راجہ صغیر احمد نے ہر پیر کے روز کلر سیداں شہر میں لگائے جانے والے غیر قانونی سوموار بازار میں سینکڑوں ٹھیہ والوں سے آٹھ سو سے ہزار روپے فی ٹھیہ وصول کرنے کا سختی سے نوٹس لیا
کلر سیداں (اکرام الحق قریشی)پی ٹی آئی کے رہنما صوبائی پارلیمانی سیکرٹری راجہ صغیر احمد نے ہر پیر کے روز کلر سیداں شہر میں لگائے جانے والے غیر قانونی سوموار بازار میں سینکڑوں ٹھیہ والوں سے آٹھ سو سے ہزار روپے فی ٹھیہ وصول کرنے کا سختی سے نوٹس لیا ہے،انہوں نے ڈپٹی کمشنر راولپنڈی محمد علی رندھاوہ کے نام ایک تحریری خط میں کہا کہ مقامی میڈیا نے کلر سیداں میں ہر پیر کے روز لگائے جانے والے سوموار بازار میں سینکڑوں ٹھیہ بانو ں سے بھاری بھتہ وصولی کی خبریں شائع کی ہیں اس طرح کی خبروں کی دیگر ذرائع اور مقامی لوگوں نے بھی تصدیق کی ہے اور یہ صورتحال فوری نوٹس کی متقاضی ہے انہوں نے ہدایت کی کہ ڈپٹی کمشنر صورتحال کا نوٹس لیں فوری انکوائری کریں اور اگر یہ بات ثابت ہو جاتی ہے کہ بازار غیر قانونی لگایا جاتا ہے اور پھر اس میں اشیا فروخت کرنے والوں سے بھاری رقوم بھی بغیر کسی رسید کے وصول کی جاتی ہیں تو ایسے لوگوں کے خلاف قانون کو حرکت میں آ جانا چاہئیے۔ادھر مقامی حلقوں نے راجہ صغیر احمد کی جانب سے فوری نوٹس لیے جانے کا زبر دست خیر مقدم کرتے ہوئے کہا کہ اس سے کلر سیداں میں توانائی پانے والے بھتہ مافیا کی حوصلہ شکنی ہو گی اور انہیں عوام کے سامنے بے نقاب کرنے میں بھی آسانی ہو گی
Kallar Syedan; MPA Raja Sagheer Ahmed has taken notice of illegal market operating in Kallar and has written to deputy commissioner Rawalpindi to take action.
بہت جلد تحصیل سطح پر سیاسی ایڈمنسٹریٹر لگائے جا رہے ہیں جن کا انتخاب خالصتاً میرٹ پر ہو گا۔, نبیلہ انعام
Political administrator to be appointed on merit, Nabila Inam
کلر سیداں (اکرام الحق قریشی)پی ٹی آئی تحصیل کلر سیداں کی خاتون رہنما نبیلہ انعام نے کہا ہے کہ بہت جلد تحصیل سطح پر سیاسی ایڈمنسٹریٹر لگائے جا رہے ہیں جن کا انتخاب خالصتاً میرٹ پر ہو گا۔کسی بھی سزا یافتہ کے علاوہ بلدیاتی امیدوار پارٹی عہدے داران یا فوکل پرسنز میں سے کسی کو بھی ایڈمنسٹریٹر نہیں لگایا جائے گا ایڈمنسٹریٹر کے لیے مکمل معیار کا تعین کر لیا گیا ہے جو کم ازکم پڑھے لکھے غیر متنازع اچھے کردار کے حامل لوگ ہوں گے جو نہ صرف عوامی مسائل کو بلا تفریق حل کریں گے بلکہ آئندہ بلدیاتی انتخابات میں بھی غیر جانبدار رہیں گے۔انہوں نے ایک بیان میں کہا کہ جب سے پی ٹی آئی کی حکومت آئی ہے پی ٹی آئی کے کارکنان اور عہدے داران اس بات کے منتظر ہیں کہ مسائل کب حل ہوں گے۔انہوں نے کہا کہ رکن قومی اسمبلی صداقت علی عباسی فنڈز کے حصول کے لیے کوشاں ہیں اگر کلر سیداں پل کی فوری مرمت کے لیے فنڈز کے حصول میں دقت ہوئی تو پی ٹی آئی کلر سیداں کے کارکن اپنی مدد آپ کے تحت فنڈز اگٹھا کر کے صداقت عباسی سے تعاون کریں گے۔
کلر سیداں میں ٹریفک بے ضابطگیوں پر کارروائی کرتے ہوئے 1430 قانون شکن ٹرانسپورٹروں کو چالان ٹکٹس جاری
Transporters handed total of 1430 fines
کلر سیداں (اکرام الحق قریشی) چیف ٹریفک آفیسر راولپنڈی محمد بن اشرف اور ڈی ایس پی ٹریفک رورل جنید محسن خان کی ہدایت پر انچارج ٹریفک وارڈنز انسپکٹر چوہدری محمد قاسم اور انسپکٹر قاضی سعید رسول کی زیر نگرانی کلر سیداں میں ٹریفک بے ضابطگیوں پر کارروائی کرتے ہوئے 1430 قانون شکن ٹرانسپورٹروں کو چالان ٹکٹس جاری کر کے پانچ لاکھ بیس ہزار روپے سے زائد کی رقم بطور جرمانہ سرکاری خزانے میں جمع کرادی۔اس دوران انسپکٹر چوہدری محمد قاسم نے 301،انسپکٹر سعید رسول 220,عنصر قریشی نے 201،سہیل قمر نے 156 جبکہ مطیع الرحمان نے 160 گاڑیوں کو چالان ٹکٹس جاری کئے۔اپریشن میں قاضی عمیر اور قاضی بدر نے بھی حصہ لیا۔
حاجی جمیل احمد ہاشمی کو حج کی سعادت حاصل کرنے پر دلی مبارکباد
Haji Jamil Hashmi congratulated on Hajj pilgrim
کلر سیداں (اکرام الحق قریشی)بلدیہ کلر سیداں کے رکن حاجی اخلاق حسین،معروف کاروباری ملک محمد فیاض، ارشد محمود بھٹی نے گزشتہ روز اڈیشنل آئی جی موٹروے لاجسٹک پولیس حاجی جمیل احمد ہاشمی سے ملاقا ت کی اور انہیں حج کی سعادت حاصل کرنے پر دلی مبارکباد دی۔
ریاض کالونی کلر سیداں میں محفل شہدائے کربلا آج برو ز بدھ بعد نماز مغرب منعقد ہو رہی ہے
Mehfil Karbala to be held at Riaz colony on wednesday
کلر سیداں (اکرام الحق قریشی)ریاض کالونی کلر سیداں میں محفل شہدائے کربلا آج برو ز بدھ بعد نماز مغرب منعقد ہو رہی ہے جس سے علامہ محمد اقبال قریشی،صوفی کامران حسین نقشبندی، قاری اجمل قادری، احسان الحق چشتی، یاسر مشتاق نعیمی، سید حامد علی شاہ، ثاقب حمید نقشبندی، محمد نوید چشتی،کامران نقشبندی، محمد سبیل چشتی، محمد اکرام نقشبندی خطاب کریں گے۔