مٹور:نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم کبیر احمد جنجوعہ سے۔۔۔۔ کہوٹہ کے قریب علیوٹ کے مقام میں پمپ پردن دیہاڑے ڈکیتی کی واردات۔ڈاکوؤں لاکھوں روپے نقدی لوٹ کر فرار۔فائرنگ سے پمنپ کا ملازم شدید زخمی جبکہ ڈاکوؤں بھاگتے ہوئے اپنے موٹر سائیکل چھوڑ کرجنگل میں فرار ہو گے۔تفصیل کے مطابق کہوٹہ شہر کے قریب پنڈی روڈ پر علیوٹ کے مقام پر واقع ٹوٹل پمپ پردن دیہاڑے ڈکیتی کی واردات ہوئی جس میں نامعلوم ڈاکوؤ ں نے اسلح کی نوک پر لاکھوں روپے لوٹ لیے جبکہ ڈاکوؤں کی فائرنگ سے پمپ کا اسد نامی ملازم ساکن تراڑ کھل آزاد کشمیر زخمی ہو گیا جس کو ٹی ایچ کیو ہسپتال کہوٹہ میں ابتدائی طبعی امداد کے راولپنڈی ریفر کر دیا گیا جبکہ ڈاکوؤں نے موٹر سائیکل اسٹاٹ نہ ہونے پر اس کو وہاں ہی چھوڑ کر جنگل کی طرف سے بھاگ گے فائرنگ کیوجہ علاقے میں شدید خو ف و ہراس پھیلا ہوا ہے ڈکیتی کی وارددات کی اطلا ع ملتے اے ایس پی تھانہ کہوٹہ سعود خان اور ایس ایچ او سید ندیم الحسن شاہ پولیس کی بھاری نفری لے کر جائے وقوعہ پر پہنچ گے۔
Kahuta; Armed robbery was committed at the Total pump petrol station in village Aliyot, Large amount cash was taken while the staff were beaten and ended up in hospital, the armed gang managed to run way.
کہوٹہ شہر کی لاکھوں کی آبادی اس جدید دور میں بھی پانی کی بوند بوند کو ترس رہے ہیں
Severe shortage of water supply in Kahuta
مٹور:نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم کبیر احمد جنجوعہ سے۔۔۔۔ ایم این اے صداقت علی عباسی کے حلقے کی بے بس عوام جدید دور میں بھی پتھر کے دور کی زندگی گزار نے پر مجبور کہوٹہ شہر کی لاکھوں کی آبادی اس جدید دور میں بھی پانی کی بوند بوند کو ترس رہے ہیں جبکہ عورتیں اس شدید گرمی میں میلوں دور جاکر پانی لانے پر مجبور ہیں سابق ٹاؤن ناظم راجہ طارق مرتضیٰ کے دور میں 22کروڑ سے واٹر سپلائی کاکام شروع کیا تھا مگر محکمہ پبلک ہیلتھ اور ٹھیکیداروں کی ملی بھگت سے کروڑ روپے کی کرپشن ہو گئی اور منصوبہ مکمل نہ ہوا اسکے بعد اس علاقے کے وزیر اعظم بھی رہے مگر نہ واٹر سپلائی مکمل ہوئی نہ کہوٹہ پنڈی روڈ اور سہالہ اوور ہیڈ برڈج لگاآج ایم این اے صداقت عباسی کو عوام نے منتخب کیا مگر ایک سال گزرنے کے باوجود کچھ نہ ہو ا الیکشن کے قبل کیے گئے وعدے پورے نہ ہوئے شہریوں نے ایم این اے صداقت علی عباسی اور ایم پی اے راجہ صغیر احمد سے مطالبہ کیا ہے کہ میونسپل کمیٹی میں 15کروڑ فنڈز جو پڑے ہیں انکو واٹر سپلائی کے لئے استعمال کیا جائے انہوں نے کہا ریسکیو 1122کو فعال،سہالہ پھاٹک پر اوور ہیڈ بریج اور ہسپتال کو اپ گریڈ کرانے کے لیے فنڈز مہیا کیے جائیں انہوں نے کہا کہ لاکھوں لوگ آج بھی گندے نالے کا پانی پینے پر مجبورہیں فوری مسائل حل کئے جائیں۔
معروف کاروباری شخصیت ملک زبیر آف چھنی اعوان کے صاحبزادے ملک آلیش کی سالگرہ
Malik Alish birthday celebrated in Channi Awan
مٹور:نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم کبیر احمد جنجوعہ سے۔۔۔۔ معروف کاروباری شخصیت ملک زبیر آف چھنی اعوان کے صاحبزادے ملک آلیش کی سالگرہ۔ صوبائی پارلیمانی سیکرٹری جیل خانہ جات راجہ صغیر احمد سمیت سیاسی وسماجی شخصیات کی شر کت۔ گذشتہ روز کہوٹہ چھنی بازار کے معروف تاجر ملک محمد زبیر آف چھنی اعوان کے صاحبزادے ملک آلیش نے اپنی 19ویں سالگرہ کا کیک صوبائی پارلیمانی سیکرٹری جیل خانہ جات راجہ صغیر احمدکے ہمراہ کاٹا اس موقع پر سیاسی وسماجی شخصیت قاضی عبدا لقیوم سابق کونسلر ایم سی کہوٹہ، PTIتحصیل کہوٹہ کے نظر یاتی و بنیادی کارکن ملک شاہد محمود اعوان، راجہ اسرار ایڈوکیٹ، سردار شاہد محمود، ایڈیشنل جنرل سیکرٹری پر یس کلب کہوٹہ کبیر احمد جنجوعہ سمیت دیگر افراد نے شر کت کی اس موقع پر موجود تمام افراد نے ملک زبیر آف چھنی اعوان کے صاحبزادے ملک آلیش کو مبارکبا دپیش کرتے ہوئے ان کی صحت یابی،دراز عمری اور آنے زندگی میں کامیابیوں کے لیے خصوصی دعا کی۔ ملک زبیر آف چھنی اعوان نے تمام معزز مہمانوں کا شکر یہ ادا کیا اور مختلف لوازمات سے ان کی تواضع کی۔