جاتلی(نامہ نگار)بصیرت فاؤنڈیشن راولپنڈی کے زیر اہتمام گورنمنٹ بوائزمڈل سکول بھنگالی گوجر اور گورنمنٹ گرلزمڈل سکول بھنگالی گوجر میں شجر کاری مہم کا انعقاد کیا گیا،مہم کے دوران دونوں سکولوں میں 40کے قریب پھلدار اور پھولدار پودے لگائے گئے،پرنسپل میڈم نگہت جبیں اور پرنسپل عبدالشکور اور بصیرت فاؤنڈیشن کے رضاکاروں نے شجرکاری مہم اور درختوں کی اہمیت بارے طلباء و طالبات کو آگاہ کیا،بعد ازاں کالس گاؤں میں بھی شجرکاری کی گئی۔
شمس الرحمن کی بیٹی کی میڈیکل انٹری ٹیسٹ میں نمایاں کامیابی پر اسٹاف کی جانب سے مبارک باد
daughter of Shamas Ur Rehman congratulated on achieving medical entry test
جاتلی(نامہ نگار) آئیسکو سب ڈویژن جاتلی میں تعینات لائن مین فرسٹ شمس الرحمن کی بیٹی کی میڈیکل انٹری ٹیسٹ میں نمایاں کامیابی پر اسٹاف کی جانب سے مبارک باد تفصیلات کے مطابق آئیسکو سب ڈویژن جاتلی میں تعینات لائن مین فرسٹ شمس الرحمن کی بیٹی نے خیبر پختون خواہ میڈیکل انٹری ٹیسٹ میں 80فیصد نمبر حاصل کرنے پر ایس ڈی او جاتلی ظفر اقبال،لائن سپر ٹینڈینٹ چمن گل،عظیم اللہ،امجد بلوچ آئیسکو سب ڈویژن جاتلی یونین کے چیرمین راجہ شاہد اور دفتر کیپورے اسٹاف کی جانب سے مبارک باد پیش کی اس موقع پر بچی کے والد شمس الرحمن کا کہنا تھا کہ بچی نے نہ صرف والدین بلکے آئیسکو کمپنی کے لیے بھی باعث فخر ہے
راجہ محمد علی آف جیرورتیال وفات پاگئے
Raja Mohammad Ali of village Jabbar o Ratiyal passed away
گوجر خان; تحصیل گوجر خان کی معروف شخصیت راجہ محمد ضمیر ایڈوکیٹ ( مرحوم) آف جیرورتیال کے فرزند راجہ محمد علی آف جیرورتیال وفات پاگئے ہیں ان کی نماز جنازہ کل بروز ہفتہ ان کے آبائی گاؤں جیرو رتیال میں ادا کی گی۔