DailyNewsHeadlineKallar Syedan

Kallar Syedan; Retired police officer arrested for attempted murder of two in Samot

کلر سیداں کے گاؤں سموٹ میں بہن بھائی پر فائرنگ کرنے والے پنجاب پولیس کے ریٹائرڈ اہلکار سائیں طارق کو گرفتارکر لیا گیا

کلرسیداں (اکرام الحق قریشی)کلر سیداں کے گاؤں سموٹ میں بہن بھائی پر فائرنگ کرنے والے پنجاب پولیس کے ریٹائرڈ اہلکار سائیں طارق کو گرفتارکر لیا گیاکلر سیداں اور پولیس چوکی قاضیاں نے بروقت کاروائی کر کے ملزم کو گرفتار کر لیا ملزم نے دو ایام قبل گاؤں سموٹ جا کر لہراسب اور اس کی ہمشیرہ رضیہ بیگم کو فائرنگ کر کے زخمی کر دیا تھا کلر سیداں پولیس نے دونوں زخمیوں کو ڈسٹرکٹ ہیڈ کواٹر ہسپتال راولپنڈی منتقل کیا تھا جہاں رات گئے ملزم کے بیٹے تھانہ پیر ودھائی میں تعنیات پولیس کانسٹیبل تحسین طارق نے ہسپتال کی ایمرجنسی میں فائرنگ کر کے زخمی لہراسب اور وہاں موجود اس کے بیس سالہ بیٹے ملک نوید کو فائرنگ کر کے موت کے گھاٹ اتار دیا تھا۔یادرہے کہ پولیس نے گزشتہ شب بھی ملزم کی گرفتاری کے لیے چھاپہ مارا تھا مگر ملزم کی جانب سے فائرنگ کے بعد پولیس واپس پلٹ گئی تھی۔

Kallar Syedan; Sain Tariq (Pictured below) who attempted to murder Lehrasab and his son Malik Navid of Samot has been arrested by Kallar and Qazian police. His son then commited double murder is still n the run.


کلر سیداں شہر میں نا دیدہ بااثر قوتوں بلدیہ کلر سیداں اور ٹھیکیدار کی ملکی بھگت نے مافیا کی شکل اختیار کر لی

Kallar market run by mafia in blessing with local municipal authority

کلرسیداں (اکرام الحق قریشی)کلر سیداں شہر میں نا دیدہ بااثر قوتوں بلدیہ کلر سیداں اور ٹھیکیدار کی ملکی بھگت نے مافیا کی شکل اختیار کر لی بلدیہ کی پشت پنائی میں ٹھیکیدار غیر قانونی منڈی میں ہر پیر کو لاکھوں روپے ادھر سے ادھر کر لیتا ہے گزشتہ کئی دھائیوں سے کلر سیداں شہر کے وسط میں ہر پیر کو منڈی مویشیاں لگتی تھی جس میں مویشی کم اور دیگر اشیائے روز مرہ بھاری تعداد میں دستیاب ہوتی تھیں مسلم لیگ ن کی گزشتہ حکومت نے یہ منڈی اس وجہ سے ختم کر دی کہ اس کے لیے سرکاری آراضی موجود نہ تھی جس کے بعد بلدیہ کلر سیداں مافیا کی پشت پناہی کے لیے کود پڑی سبزی منڈی کا ٹھیکہ جو یونین کونسل دیا کرتی تھی اس کا چارج بھی بلدیہ نے سنبھال لیا اور پھر اس سبزی منڈی کے ٹھیکے کی آڑ میں لاکھوں روپے کمائے جانے لگے اب ٹھیکیدار نے بلدیہ کلر سیداں کے دفتر کے قریب ہونے والی سبزی منڈی کا ٹھیکہ لے رکھا ہے جس کی آڑ لے کر وہ ہر پیر کو غیر قانونی لگائے جانے والے سوموار بازار لاکھوں روپے کی تہہ بازاری کے نام پر بھتہ وصول کرتا ہے اور بڑے بڑے نام اس عمل میں اس کی پشت پر کھڑے ہیں ٹھیکیدار سبزی فروخت کرنے والوں سے تو وصولی کر سکتا ہے مگر یہ بازار میں خشک میوہ جات،فروٹ،پارچات،مرغ،کبوتر،چارد بنیان اور آزار بند فروخت کرنے والوں سمیت ہر اس شخص سے ہر پیر کے روز آٹھ سو سے ہزارروپے کا بھتہ وصول کر تا ہے انکار کرنے والوں کو دھکے دئیے جاتے ہیں اور کسی کو بھی کسی بھی قسم کی وصولی کی کوئی رسید تک جاری نہیں کی جاتی اور یہ سلسلہ مسلسل بڑھتا چلا جا رہا ہے۔مقامی حلقوں نے وزیر اعلیٰ پنجاب عثمان بزدار،ارکان اسمبلی صداقت عباسی،راجہ صغیر احمد اور کمشنر راولپنڈی سے سبزی منڈی کے نام پر لاکھوں روپے کی ہر سوموار کو وصول کی جانے والی رقم کا فوری نوٹس لینے ذمہ داروں کا تعین کر کے انہیں قانون کے کٹہرے میں کھڑا کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔


راولپنڈی ویسٹ مینجمنٹ کمپنی کلر سیداں میں اپنی روائیتی صفائی ستھرائی میں مکمل طور پر ناکام

Rawalpindi waste management company fail in their work in Kallar Syedan

کلرسیداں (اکرام الحق قریشی)راولپنڈی ویسٹ مینجمنٹ کمپنی کلر سیداں میں اپنی روائیتی صفائی ستھرائی میں مکمل طور پر ناکام ہو گئی محض نمائشی طور پر ڈھنگ ٹپاؤ کام جاری ہے اندرون شہر چند محلوں میں روزانہ کی بنیاد پر صفائی کی جاتی ہے مگر شہر کے دیگر علاقوں میں کئی کئی ہفتے کچرا اٹھانے کوئی نہیں جاتا اور ہر طرف تعفن اور گندگی پھیل جاتی ہے مختلف اطراف میں پڑی غلاظت راولپنڈی ویسٹ مینجمنٹ کمپنی کی ناقص کارکردگی کا کھلا اعتراف ہے۔ادارے کو کون چلاتا ہے یہ بھی کسی کے علم میں نہیں اور ان کا سٹاف مادر پدر آزاد ہو چکا ہے کچرا اٹھانے کے لیے ان کی منتیں کی جاتی ہیں یا پھر کسی بڑے سے سفارش کرائی جاتی ہے۔اگر یہ کمپنی کلر سیداں شہر میں ہی صفائی ستھرائی کا فریضہ سر انجام نہیں دے سکتی تو اسے فوری طور پر ختم کر دیا جائے۔


ملک اس وقت نازک صورتحال سے گزر رہا ہے, حافظ محمد توفیق قادری آف پلالہ سیداں

Nation is going through difficult time, Hafiz M Taufiq Qadri

کلرسیداں (اکرام الحق قریشی)تحریک لبیک کے رہنما حافظ محمد توفیق قادری آف پلالہ سیداں نے کہا ہے کہ ملک اس وقت نازک صورتحال سے گزر رہا ہے ہم سب کو اپنے ذاتی گروہی اور سیاسی اختلافات ترک کر کے خود کو اسلام اور پاکستان کا مجاہد ثابت کرنا چاہئیے انہوں نے ایک بیان میں کہا کہ کشمیر پاکستان کی شہ رگ ہے جس پر بھارت نے ناجائز قبضہ کر رکھا ہے پوری قوم اپنی مسلح افواج کی پشت پر کھڑی ہے اور بھارت سمیت کسی کے دشمن کو منہ توڑ جواب دیا جائے گا انہوں نے تحریک لبیک یوسی دوبیرن کلاں کے نو منتخب عہدے داران کو دلی مبارکباد دی ہے۔


معروف صحافی مرزا وسیم بیگ کے قتل کی شدید مذمت

Murder of journalist Mirza Wasim Baig condemned

کلرسیداں (اکرام الحق قریشی)پریس کلب کلر سیداں کے عہدے داران شیخ شبیر ثانی،چوہدری عامر کمبوہ،پرنس جاوید اقبال، قیصر اقبال ادریسی، راجہ محمد سعید، عبدالصبور ملک،چوہدری شہباز رشید،دلنواز فیصل، اکرام الحق قریشی اور دیگر نے سرائے عالمگیر کے معروف صحافی مرزا وسیم بیگ کے قتل کی شدید مذمت کرتے ہوئے اسے آزادی صحافت پر کھلا حملہ قرار دیا اور کہا کہ اس سے یہ بات ثابت ہو گئی ہے کہ پاکستان میں صحافیوں کے لیے کام کرنا بہت دشوار ہو چکا ہے۔انہوں نے ملزمان کی فوری گرفتاری اور ان کے خلاف دہشتگردی ایکٹ کے تحت مقدمہ چلانے کا مطالبہ کیا ہے۔

Show More

Related Articles

Back to top button