مٹور:نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم کبیر احمد جنجوعہ سے۔۔۔۔ تحصیل کہوٹہ کے عوام وؤٹیں دیکر بھی رُل گے ایم این اے صداقت علی عباسی کے وعدے وفا ناں ہو سکے۔صداقت علی عباسی نے کہوٹہ میں وعدہ کیا تھا کہ دس روزبعد کھلی کچہری لگائیں گے جس میں تمام اداروں کے سربراہان بھی موجود ہونگے تا کہ لوگ اپنی شکایات کا ازالہ کرا سکیں مگر وہ وعدہ ہی کیا جو وفا ہو ترقیاتی کام تو درکنار صداقت علی عباسی کہوٹہ میں ادروں کو ہی ٹھیک کردیں کہوٹہ کے وفاقی اور صوبائی ادارے کرپشن کا گڑ بن چکا ہے اداروں میں سیاسی مداخلت عروج پر ہے منشیات فروشی نے نئی نسل کو تباہ کر دیا جگہ جگہ ٹاؤٹ مافیا کا راج ہے ٹی ایچ کیو ہسپتال میں نہ ڈاکٹرز نہ ادویات نہ ایکسرے نہ الٹراساؤنڈ لڑائی جھگڑے والے کیسوں کی ایم ایل آر چھ چھ ماہ نہیں ملتی لوگوں کو کلر سیداں اور ہولی فیملی بھیج دیا جاتا ہے ہسپتال میں ایک ایمبولینس تک نہیں ہے کروڑوں روپے کے فنڈز ڈینگی پروگرام پر خرچ ہونے کے باوجود کہوٹہ میں ڈہنگی کے کیس سامنے آ رہے ہیں خدارہ اس بھولی عوام پر رحم کریں اور مسائل حل۔
کہوٹہ شہر اور گردونواح میں جعلی عاملوں تعویز گنڈا کرنے والوں کی بھرمار ہر گلی محلے میں جعلی عاملوں پیروں فقیروں نے ڈیرے ڈال رکھے ہیں
Public fear of fake faith healers invading Kahuta bazaar and surrounding regions
مٹور:نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم کبیر احمد جنجوعہ سے۔۔۔۔ کہوٹہ شہر اور گردونواح میں جعلی عاملوں تعویز گنڈا کرنے والوں کی بھرمار ہر گلی محلے میں جعلی عاملوں پیروں فقیروں نے ڈیرے ڈال رکھے ہیں جنکو خود نماز روزے اور دین کا پتہ نہیں وہ لوگ اب کہوٹہ اور گردونواح میں بھی ہنستے بستے گھر اُجاڑ رہے ہیں کہوٹہ جیسے احساس علاقے میں جعلی عاملوں جعلی پیروں کا یہ مکرو دھندہ کہوٹہ شہر اور گردونواح میں روز بروز زور پکڑتا جا رہا ہے جس میں خواتین کی بڑی تعداد انکے پاس جا کر ساس سسر خاوند کو رام کرنے کے لیے جادو ٹونہ کرتی ہیں اس طرح کئی ہنستے بستے گھرانے تباہ و برباد ہو گے حالانکہ یہ سب جھوٹ فراڈ ہوتا ہے شہریوں معززین علاقہ نے انتظامیہ سے مطالبہ کیا کہ جعلی پیروں عاملوں جعلی حکیموں سے عوام علاقہ کی جان چھڑائی جائے اور ایسے غیر اخلاقی اور غیر قانونی کام کرنے والوں کے ٹھکانے بند کیے جائیں جو سادح لوح لوگوں سے روزانہ ہزاروں روپے بٹورتے ہیں